بیل کی جگہ سچن آؤٹ ہوتے تو ہنگامہ کھڑا ہو چکا ہوتا؛ اینڈی فلاور

انگلستان کے کوچ اینڈی فلاور نے کہا ہے کہ اگر این بیل کی جگہ سچن ٹنڈولکر ممبئی میں اپنے ہوم گراؤنڈ پر رن آؤٹ ہوتے تو اب تک یہ 'بین الاقوامی معاملہ' بن چکا ہوتا۔ انگلش کرکٹ ٹیم کی انتظامیہ نے ٹرینٹ برج ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں این بیل…

انگلستان دنیائے کرکٹ کا نیا آسٹریلیا ہے: شین وارن

آسٹریلیا کے سابق اسپنر شین وارن نے کہا ہے کہ اگر انگلستان موجودہ کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھے تو وہ بھارت کے خلاف 4-0 سے بھی سیریز جیت سکتا ہے۔ معروف برطانوی اخبار ڈیلی ٹیلی گراف میں لکھے گئے کالم میں لیجنڈری اسپنر نے کہا ہے کہ…

انگلستان کی نظریں وائٹ واش پر ہونی چاہئیں؛ جیفری بائیکاٹ

سابق انگلش اوپننگ بیٹسمین اور معروف کمنٹیٹر جیفری بائیکاٹ نے کہا ہے کہ انگلستان کو اب اپنی نظریں وائٹ واش پر مرکوز رکھنی چاہئیں البتہ اسے اپنی کمزوریوں پر بھی قابو پانا ہوگا۔ معروف برطانوی اخبار ڈیلی ٹیلی گراف کے لیے لکھے گئے اپنے…

بھارتی ارادوں کو دھچکا؛ ہربھجن اور یووراج زخمی ہو کر سیریز سے باہر

انگلستان کے خلاف 2-0 کے خسارے کے شکار بھارت کے دھماکے دار واپسی کے ارادوں کو ایک اور دھچکا پہنچا ہے اور اس کے مرکزی اسپنر ہربھجن سنگھ اور بلے باز یووراج سنگھ پوری سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔ آف اسپنر ہربھجن سنگھ سبب پیٹ کے پٹھوں کے…

دورۂ زمبابوے: انتخاب عالم کی جگہ نوید اکرم مینیجر مقرر

انتخاب عالم دورۂ زمبابوے میں پاکستان کے مینیجر نہیں ہوں گے۔ ان کی جگہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی گورننگ باڈی کے رکن نوید اکرم چیمہ کو ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ انتخاب عالم اس وقت پاکستان کرکٹ بورڈ میں ڈائریکٹر اکیڈمیز کے عہدے پر تعینات ہیں…

شاندار بلے بازی، این بیل سرفہرست 5 بلے بازوں میں شامل

بھارت کے خلاف ہوم سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میں یادگار سنچری این بیل کو بلے بازوں کی عالمی درجہ بندی میں سرفہرست پانچ کھلاڑیوں میں لے آئی ہے۔ ٹرینٹ برج ٹیسٹ میں این بیل نے 159 رنز کی فتح گر اننگز کھیلی تھی۔ جبکہ ان کے ساتھی اسٹورٹ براڈ کی آل…

ویزلین ہاٹ اسپاٹ کو دھوکا دینے میں کامیاب نہیں ہو سکتی؛ مالک ادارہ

ہاٹ اسپاٹ ٹیکنالوجی کے مالک ادارے بی بی جی اسپورٹس نے اعلان کیا ہے کہ بلے کے کنارے پر ویزلین لگانے سے ٹیکنالوجی پر کوئی واضح اثرات مرتب نہیں ہوتے۔ ادارے کی جانب سے جاری کردہ باضابطہ بیان میں کہا گیا ہے کہ بلے باز کو ہاٹ اسپاٹ کو…

گھر کے شیر بلی بن گئے؛ کیا بھارت حقیقی عالمی نمبر ون ہے؟

ان کروڑوں شائقین نے جنہوں نے بھارت کی بیٹنگ لائن اپ کو ، جسے دنیا کی مضبوط ترین لائن اپ گردانا جاتا ہے، انگلستان کے خلاف بکھرتے ہوئے دیکھا اُن کے لیے یہ تسلیم کرنا اب کچھ مشکل ہوتا جا رہا ہے کہ بھارت ٹیسٹ کرکٹ کی عالمی نمبر ایک ٹیم ہے۔…

بھنور میں پھنسی بھارتی کشتی نکالنے سہواگ کی انگلستان روانگی

بھارت کے شعلہ فشاں اوپننگ بلے باز وریندر سہواگ مشکلات سے دوچار قومی ٹیم میں شمولیت کے لیے انگلستان روانہ ہو رہے ہیں۔ بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری این سری نواسن نے منگل کو بتایا ہے کہ 32 سالہ سہواگ، جو کندھے کی انجری کی وجہ سے دورۂ…

انگلستان نے بھارت کو کچل دیا، 319 رنز کی ہزیمت آمیز شکست

عالمی نمبر ایک بھارت کی سرفہرست پوزیشن کو پہلی بار سنجیدہ و حقیقی خطرہ لاحق ہو گیا ہے، جب اسے انگلستان کے خلاف مسلسل دوسرے ٹیسٹ میں بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ بھارت اپنے کمزور شعبے باؤلنگ کے علاوہ بیٹنگ میں بھی مکمل ناکام ہوا اور…