جنوبی افریقی آل راؤنڈر وین پارنیل نے اسلام قبول کر لیا

جنوبی افریقہ کے آل راؤنڈر وین پارنیل نے اسلام قبول کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ جمعرات کو جاری کردہ اپنے بیان میں پارنیل نے کہا ہے کہ انہوں نے ذاتی مطالعے اور سوچ بچار کے بعد جنوری 2011ء میں اسلام قبول کر لیا تھا اور اسلام ہی وہ عقیدہ ہے جس…

بلوچستان کے 9 اضلاع میں کرکٹ اکیڈمیز قائم کی جائیں گی: طارق بلوچ کی کرک نامہ سے خصوصی…

پاکستان کرکٹ بورڈ کی گورننگ باڈی کے رکن اور ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کوئٹہ کے صدر طارق بلوچ نے کہا ہے کہ کوئٹہ سمیت بلوچستان کے 9 اضلاع میں نوجوان کرکٹرز کی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لئے کرکٹ اکیڈمیز قائم کی جائیں گی۔ صوبے کے کرکٹ گراؤنڈز کی…

دورہ زمبابوے؛ اعلان کردہ پاکستانی دستے میں عمران فرحت کی حیران کن واپسی

پاکستان نے دورۂ زمبابوے کے لیے اپنے 16 رکنی دستے کا اعلان کر دیا ہے۔ تینوں طرز کی کرکٹ میں پاکستان کی قیادت بدستور مصباح الحق کریں گے۔ چیف سلیکٹر محسن حسن خان نے لاہور میں نیوز کانفرنس میں قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان کیا جس میں حالیہ فیصل…

پاکستان کرکٹ کے مرکزی معاہدوں کا اعلان آج، آفریدی کو کانٹریکٹ نہیں دیا جائے گا: ذرائع

پاکستان کرکٹ کے مرکزی معاہدوں (سینٹرل کانٹریکٹس) کا اعلان آج (جمعرات کو) کیا جا رہا ہے جس میں ممکنہ طور پر شاہد آفریدی شامل نہیں ہوں گے۔ کرک نامہ کو ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ اگلی ششماہی کے لیے جن کھلاڑیوں سے مرکزی معاہدہ نہیں کیا…

افغان کرکٹ میں بے ضابطگیوں کی تردید؛ افغان بورڈ کے سربراہ کی کرک نامہ سے گفتگو

افغانستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نسیم اللہ دانش نے سابق قومی کوچ راشد لطیف کے الزامات کو مسترد کر دیا ہے، جنہوں نے افغانستان کرکٹ بورڈ میں بڑے پیمانے پر بے ضابطگیوں اور بد عنوانیوں کا الزام لگایا ہے۔ راشد لطیف کے بیان کے…

مستقبل کے لیے نوجوان کپتان؟ پھر کس کی شامت آئی ہے

تحریر: ظہیرالدین مدیر: Cricket Controversies شاہد آفریدی کو قومی کرکٹ ٹیم سے باہر کا راستہ دکھانے کے بعد اب پاکستان نئے قائد کی تلاش میں ہے کیونکہ موجودہ کپتان 37 سالہ مصباح الحق طویل عرصے تک ذمہ داریاں نہیں نبھا سکتے۔ پاکستان…

انگلستان میں کرکٹ بخار عروج پر، ٹکٹوں کے حصول کے لیے طویل قطاریں

انگلستان بھارت کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں شاندار فتح کے بعد عالمی نمبر ایک پوزیشن حاصل کرنے کے مزید قریب آ گیا ہے۔ اس تاریخی موقع کے قریب آتے ہی انگلستان میں کرکٹ بخار اپنے عروج پر پہنچ چکا ہے۔ پہلے ٹیسٹ کے آخری روز جہاں میدان میں داخل ہونے کے…

انگلستان بھارت سے عالمی نمبر ایک پوزیشن چھین لے گا؛ جیفری بائیکاٹ

انگلستان کے سابق کھلاڑی اور معروف کمنٹیٹر جیفری بائیکاٹ نے کہا ہے کہ وہ بھارت کو انگلستان کے خلاف سیریز میں واپس آتا نہیں دیکھ رہے اور اُن کے خیال میں میزبان انگلستان عالمی درجہ بندی میں سرفہرست پوزیشن حاصل کر لے گا۔ معروف برطانوی…

لارڈز ٹیسٹ؛ بھارت کی شکست کا سبب ناقص حکمت عملی

ٹیسٹ کرکٹ کی عالمی درجہ بندی میں سرفہرست بھارت اور انگلستان کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے آغاز کے ساتھ ہی دنیا بھر کے بیشتر شائقین ایک مرتبہ پھر کرکٹ بخار میں مبتلا ہو گئے۔ انگلستان اور بھارت میں پہلے ٹیسٹ کا خصوصاً بہت زیادہ انتظار کیا گیا اور…

دورۂ سری لنکا کے لیے آسٹریلیا کے 15 رکنی دستے کا اعلان

آسٹریلیا نے دورۂ سری لنکا کے لیے 15 رکنی دستے کا اعلان کر دیا ہے جس میں سری لنکا کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے دو آف اسپنرز کو شامل کیا گیا ہے۔ ناتھن لیون اور مائیکل بیئر گال میں ہونے والے پہلے ٹیسٹ کے لیے واحد آف اسپنر کی جگہ حاصل کرنے کی…