ٹیگ محفوظات

ایلسٹر کک

نکلتی ہوئی بازی پھر ہاتھ آ گئی، لارڈز میں پاکستان کا غلبہ

پاک-انگلستان پہلے ٹیسٹ کا ابتدائی دن تو مصباح الحق کی وجہ سے پاکستان کے نام رہا لیکن دوسرے روز کے پہلے ہی سیشن میں انگلستان کے شاندار جوابی حملے نے پاکستان کو ہکا بکا کردیا۔ صرف 57 رنز کے اضافے پر پاکستان کی باقی چاروں وکٹیں گرگئیں اور یوں…

پاکستانی گیندبازوں کا مقابلہ کرنے کو تیار ہیں، ایلسٹر کک کا عزم

پاکستان اور انگلستان کی سیریز میں اب ایک ماہ کا عرصہ باقی رہ گیا ہے۔ جب 14 جولائی کو لارڈز میں پہلا ٹیسٹ شروع ہوگا تو سب کی نظریں پاکستانی گیندبازوں پر ہوں گی، بالخصوص محمد عامر پر۔ جنہوں نے اگست 2010ء میں اسی میدان پر اپنا آخری ٹیسٹ کھیلا…

ایلسٹر کک 'دس ہزاری' منصب کے قریب

انگلستان کے کپتان ایلسٹر کک 10 ہزار رنز بنانے والے پہلے انگریز بلے باز بننے والے ہیں۔ سری لنکا کے خلاف چیسٹر-لی-اسٹریٹ میں جاری دوسرے ٹیسٹ میں وہ اس سنگ میل کے بہت قریب پہنچے لیکن عین اس وقت آؤٹ ہوگئے جب انہیں صرف 5 رنز کی ضرورت تھی۔ کک…

کون جیتے گا شارجہ ٹیسٹ؟

پاکستان اور انگلستان کے درمیان کھیلے گئے پہلے دونوں ٹیسٹ مقابلوں کے ابتدائی چار دن جتنے مایوس کن، یک طرفہ اور دلچسپی سے عاری تھے، آخری دن اتنے ہی جاندار اور دیکھنے سے تعلق رکھتے تھے۔ اگر ان دونوں ٹیسٹ کی روشنی میں کل سے شروع ہونے والے آخری…

ایلسٹر کک، دنیا کا بہترین اوپنر!

پاک-انگلستان پہلا ٹیسٹ جس طرح اختتام پذیر ہوا، اس سے کئی شائقینِ کرکٹ کو سخت صدمہ پہنچا ہے اور ایک بڑی تعداد مطمئن بھی ہے، شاید اس کا انحصار اس بات پر ہے کہ آپ کہاں مقیم ہیں۔ انگلستان میں تو غم و غصے میں اور اگر پاکستان میں امپائروں کے…

ابوظہبی، قصہ پانچ سالوں کا!

ابوظہبی کا شیخ زاید اسٹیڈیم، نومبر 2010ء میں پہلی بار ٹیسٹ کی میزبانی کرنے والا میدان بنا اور پہلے ہی مقابلے میں یہاں رنز کے انبار لگ گئے۔ پاکستان کے خلاف گو کہ جنوبی افریقہ نے صرف 33 رنز پر تین وکٹیں گنوا دی تھیں لیکن اس کے بعد ابراہم ڈی…

[ریکارڈز] میدان میں طویل ترین قیام، کک سرفہرست 3 میں شامل

اگر کوئی بلے باز مستقبلِ قریب میں سچن تنڈولکر کا 51 سنچریوں کا ریکارڈ توڑ سکتا ہے تو وہ انگلستان کے کپتان ایلسٹر کک ہیں۔ صرف 30 سال کی عمر میں 120 ٹیسٹ مقابلوں کا وسیع تجربہ اور 47 سے زیادہ کے اوسط کے ساتھ 9593 رنز ان کی صلاحیتوں کا منہ…

مصباح الحق دنیا کے نمبر ایک ٹیسٹ کپتان قرار

اردو میں کہتے ہیں "گھر کی مرغی، دال برابر"، یعنی جو چیز دستیاب ہو اس کی قدر نہیں ہوتی۔ کچھ یہی معاملہ پاکستان کے ٹیسٹ کپتان مصباح الحق ہے۔ ’’ٹک ٹک‘‘ کے خطاب سے لے کر شکست خوردہ کھلاڑی کے طعنے تک ایک طویل داستان ہے لیکن جو کرکٹ کے 'برساتی…

[ریکارڈز] کک نے اپنے ’استاد‘ کا ریکارڈ ہی توڑ دیا

انگلستان کے عظیم بلے باز گراہم گوچ نے شاید یہ تصور بھی نہ کیا ہو کہ وہ جس نوعمر بلے باز کو تیار کررہے ہیں، ایک روزہ وہی ملک کی جانب سے سب سے زیادہ رنز بنانے کا ان کا ریکارڈ توڑ ڈالے گا۔ انگلستان کے موجودہ کپتان ایلسٹر کک نے اپنے ہی 'استاد'…

عزت سادات بھی گئی، کک قیادت کے ساتھ عالمی کپ سے بھی باہر

شکست در شکست در شکست اور بدترین بلے بازی کے مظاہرے کے بعد بالآخر انگلستان کی کپتانی کا معاملہ اپنے منطقی انجام تک پہنچا اور ایلسٹر کک کو نہ صرف قیادت بلکہ ٹیم میں اپنی جگہ سے بھی محروم ہونا پڑ گیا ہے۔ عالمی کپ 2015ء اور اس سے قبل آسٹریلیا…