ٹیگ محفوظات

ایلسٹر کک

عالمی کپ سے باہر بھی کردیا گیا تو گلہ نہیں کروں گا: ایلسٹر کک

عالمی کپ سے صرف دو مہینے قبل دورۂ سری لنکا گویا انگلستان کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوا، جہاں آخری ایک روزہ مقابلے میں سری لنکا نے 87 رنز سے کامیابی حاصل کرکے سیریز پانچ-دو کے بڑے فرق سے جیت لی۔ یوں رواں سال پانچ میں سے چار سیریز میں…

انگلستان عالمی کپ سے قبل مخمصے میں، کیا قیادت کی تبدیلی کا وقت گزر چکا؟

جب 2012ء کے اوائل میں انگلستان نے پاکستان کے ہاتھوں ٹیسٹ سیریز میں کلین سویپ کی ہزیمت اٹھائی تھی، تو اسی دورے پر ایک روزہ مقابلوں میں چار-صفر سے جیت کر ثابت کردیا تھا کہ محدود اوورز کی کرکٹ میں ان کا کوئی ثانی نہیں۔ پھر اسی سال ویسٹ انڈیز…

ایلسٹر کک، جیت تو گئے لیکن اگلے مقابلے سے گئے

ایلسٹر کک نے خدا خدا کرکے پہلا ایک روزہ جیتا، لیکن اسی کے ساتھ اوورز پھینکنے کی سست شرح پر دھر لیے گئے اور اب سری لنکا کے خلاف سیریز کے چوتھے مقابلے سے باہر ہوگئے ہیں۔ بین الاقوامی کرکٹ کونسل کے مقرر کردہ میچ ریفری ڈیوڈ بون نے 35…

دورۂ سری لنکا، ایلسٹر کک کی قیادت برقرار

مسلسل ون ڈے سیریز میں شکست کھانے کے باوجود انگلستان نے ایلسٹر کک کی قیادت پر اظہار اعتماد کرتے ہوئے انہیں نہ صرف دورۂ سری لنکا کے لیے کپتان برقرار رکھا ہے بلکہ آئندہ سال عالمی کپ میں بھی کک ہی انگلستان کی قیادت کریں گے۔ انگلینڈ اینڈ…

کک فوری طور پر استعفیٰ دے دیں، ناصر حسین برہم

لارڈز میں 28 سال بعد بھارت کے ہاتھوں شکست پر اب انگلستان کے مزید سابق کپتان ایلسٹر کک کے خلاف ہوگئے ہیں اور ان سے استعفے کا مطالبہ کیا ہے۔ ٹرینٹ برج میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ کے بعد سابق کپتان جیفری بائيکاٹ نے کہا تھا کہ بدترین فارم…

اینٹ کا جواب پتھر، جدیجا کے خلاف انگلستان کی شکایت

انگلستان اور بھارت کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹیسٹ شروع ہونے والا ہے لیکن ٹرینٹ برج اور لارڈز میں ہونے والے ابتدائی دونوں مقابلوں کے درمیانی ایام بہت ہنگامہ خیز رہے ہیں۔ بھارت نے انگلستان کے اہم گیندباز جیمز اینڈرسن پر الزام لگایا ہے کہ انہوں…

دھونی اور کک سے قیادت چھوڑنے کے مطالبے

سرزمین انگلستان پر اس وقت دو ایسی ٹیمیں مدمقابل ہیں جو طویل عرصے سے فتوحات کی متلاشی ہیں۔ بھارت کو بیرون ملک کوئی ٹیسٹ مقابلہ جیتے ہوئے تین سال سے زیادہ کا عرصہ گزر چکا ہے جبکہ وہ آخری بار انگلش سرزمین پر چاروں ٹیسٹ مقابلے بھی ہار گیا تھا۔…

ٹرینٹ برج ٹیسٹ: باؤلرز کی بیٹنگ کا مقابلہ ڈرا ہوگیا

گیندبازوں کی بلے بازی کا مقابلہ بالآخر بغیر کسی نتیجے تک پہنچے مکمل ہوگیا یعنی انگلستان اور بھارت کا پہلا ٹیسٹ دونوں ٹیموں کی اخلاقی فتح کے دعوے کے ساتھ تمام ہوا۔ ٹرینٹ برج، ناٹنگھم میں ہونے والے سیریز کا پہلا معرکہ کئی نشیب و فراز…

نوجوانوں کا کمال، بھارت ٹرینٹ برج میں غالب مقام پر

انگلستان کے سابق کھلاڑیوں نے جس ٹیم سے بھارت کو تین-صفر سے شکست دینے کی توقعات وابستہ کر رکھی تھیں، وہ محض دو دن ہی میں پچھلے قدموں پر ہے۔ ٹرینٹ برج ٹیسٹ میں مرلی وجے کی شاندار سنچری نے انگلش باؤلنگ لائن اپ کو جو زخم دیے، ان پر بھوونیشور…

ایلسٹر کک شکست کے خوف میں مبتلا ہیں: کیون پیٹرسن کی سخت تنقید

'بڑے بے آبرو ہوکر ' نکالے گئے کیون پیٹرسن سری لنکا کے ہاتھوں شکست کے بعد انگلینڈ کے کپتان اور کھلاڑیوں کو خوب آڑے ہاتھوں لے رہے ہیں اور کہتے ہیں کہ سینئر کھلاڑیوں کے اعصاب پر اب بھی ایشیز کی کلین سویپ شکست سوار ہے۔ معروف برطانوی…