ٹیگ محفوظات

ایلسٹر کک

چیمپئنز ٹرافی کے کپتان

چیمپئنز ٹرافی 2013ء کے آغاز میں اب صرف چند گھنٹے رہ گئے ہیں ۔سال کے اس اہم ترین ٹورنامنٹ سے قبل جہاں شائقین کرکٹ ناخن چباتے نظر آ رہے ہيں، وہیں ذمہ داریوں کا ایک بھاری بوجھ ان 8 افراد کے کاندھوں پر بھی ہے، جو دنیا کی بہترین ٹیموں کے درمیان…

ڈنیڈن میں توقعات کے برعکس دلچسپ ٹیسٹ، نتیجہ ڈرا

گو کہ ماہرین کی نظر میں نیوزی لینڈ انگلستان جیسی مہان ٹیم کا ایک اچھا حریف نہیں، لیکن جس طرح ڈنیڈن میں پہلے ٹیسٹ میں اس نے پہلی اننگز میں انگلستان کو پریشان کیا، اس نے مہمان ٹیم کو سوچنے پر مجبورکر دیا ہوگا۔ گو کہ دوسری اننگز میں انگلستان…

"رنز کا میلہ" انگلستان نے لوٹ لیا

میک لین پارک، نیپئر کی بلے بازوں کے لیے مددگار وکٹ پر نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے بلے بازوں نے رنز کے انبار لگا دیے، ایک جانب روز ٹیلر نے سنچری بنائی اور میک کولم نے 36 گیندوں پر 74 رنز داغے تو دوسری جانب ایلسٹر کک نے 78، جوناتھن ٹراٹ نے 65…

آل راؤنڈ انگلینڈ، بھارت آؤٹ کلاس ہو گیا!

پاکستان کے ہاتھوں پٹنے کے بعد بھارتی باؤلرز کی کمزوری ایک مرتبہ پھر بری طرح عیاں ہو گئی، جب راجکوٹ کے نئے نویلے اسٹیڈیم میں انگلش بلے بازوں نے انہیں آڑے ہاتھوں لیا اور 50 اوورز میں محض 4 وکٹوں پر 325 رنز کا پہاڑ جیسا مجموعہ اکٹھا کر ڈالا…

گھر کے شیر کا اعزاز بھی ہاتھوں سے گیا، 28 سال بعد گورے کامیاب

ممبئی میں بدترین شکست کے بعد کسی نے تصور بھی نہ کیا ہوگا کہ انگلستان ایسی شاندار جوابی کارروائی ڈالے گا کہ ہندوستان اگلے تینوں مقابلوں میں چاروں شانے چت ہوگا۔ احمد آباد اور کولکتہ کے بعد ناگپور میں بھی ہندوستان جس طرح کھیل کے تمام شعبوں میں…

ناگپور ٹیسٹ: انگلستان تاریخ رقم کرنے، بھارت سیریز بچانے کا خواہاں

تحریر: سلمان غنی، پٹنہ، بھارت بھارت-انگلستان سیریز دونوں ملکوں کے درمیان کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ کے اختتام تک ایک انتقامی سیریز تصورکی جا رہی تھی۔ بھارتی شائقین جو گزشتہ سال سرزمین انگلستان سے ملی رسوائیوں کے داغ دھونے کے لئے بے تاب تھے…

کک ’کیپٹن فنٹاسٹنک‘، انگلستان کو ناقابل یقین و ناقابل شکست برتری حاصل

کس نے تصور کیا ہوگا کہ جنوبی افریقہ کے اپنے ہی میدانوں پر ذلت آمیز شکست کھانے والا انگلستان دنیائے کرکٹ کی سب سے مشکل مہم پر اس طرح کامیابیاں سمیٹے گا؟ جی ہاں، انگلستان کولکتہ میں ہونے والا تیسرا ٹیسٹ 7 وکٹوں سے جیت کر بھارت کے خلاف سیریز…

[ریکارڈز] ایلسٹر کک کی ریکارڈ ساز اور ریکارڈ شکن اننگز

انگلستان اور بھارت کے درمیان چار ٹیسٹ میچز کی سیریز کا اہم ترین معرکہ کولکتہ کے تاریخی ایڈن گارڈنز میں جاری ہے، جہاں مہمان کپتان ایلسٹر کک تاریخ پر تاریخ رقم کر رہے ہیں۔ 190 رنز کی شاندار اننگز کے دوران انہوں نے جو قیمتی ترین ریکارڈز…

بھارت اپنے ہی بچھائے گئے جال میں پھنس گیا، ممبئی میں انگلستان کی تاریخی فتح

انگلستان نے ممبئی میں تاریخی فتح سمیٹ کر بھارت کے خلاف سیریز 1-1 سے برابر کر ڈالی جس میں کلیدی کردار اسپن جوڑی سوان-پنیسر کی تباہ کن باؤلنگ اور کیون پیٹرسن اور کپتان ایلسٹر کک کی شاندار بلے بازی نے ادا کیا۔ یوں ممبئی کا وہ میدان جہاں 2006ء…

کک کا تازہ بیان، کیون پیٹرسن کی جلد واپسی کا امکان

کئی نشیب و فراز لینے کے بعد انگلستان میں پیدا ہونے والا سال کا سب سے بڑا تنازع ایک اچھے اختتام کی جانب جاتا دکھائی دیتا ہے، جو بہرحال چند افراد کے لیے تو مثبت ثابت نہ ہوا، لیکن بحیثیت مجموعی کیون پیٹرسن اور انگلستان کے لیے بہتر ضرور ہوگا…