ٹیگ محفوظات

ایلسٹر کک

پیٹرسن کے بغیر بھی جیتیں گے: ایلسٹر کک کا عزم

انگلستان پے در پے تنازعات میں ملوث ہونے والے اپنے بہترین بلے باز کیون پیٹرسن سے محروم ہو چکا ہے اور ان کی عدم موجودگی میں ساتھ ساتھ جنوبی افریقہ کے ہاتھوں سیریز اور ٹیسٹ کا سرفہرست درجہ بھی گنوا چکا ہے۔ اب کیون پیٹرسن کی عدم موجودگی درحقیقت…

بڑے بے آبرو ہو کر .... آسٹریلیا کو 4-0 سے شکست

ایک روزہ کی عالمی درجہ بندی میں آسٹریلیا اِس وقت سرفہرست ہے، اور اسی اعلیٰ مقام کے باعث قوی امید تھی کہ وہ محدود اوورز کی کرکٹ میں انگلستان کی فتوحات کا سلسلہ روکے گا لیکن انگلش سرزمین پر وہ ریت کی دیوار کی طرح ڈھیر ہو گیا اور پچھلے تمام…

پاکستان کو بدترین شکست، انگلستان سیریز جیت گیا

پاکستان نے ماضئ قریب میں شکستیں ضرور کھائی ہیں، لیکن گزشتہ چند سالوں میں اتنی بدترین ہار ہماری یادداشت میں تو موجود نہیں ہے، جتنی آج دبئی اسپورٹس سٹی کے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان کو سہنی پڑی ہے۔ ایک روزہ سیریز کے تیسرے و اہم ترین…

مسلسل دوسری فتح، انگلستان کی سیریز میں ناقابل شکست برتری

انگلش کپتان ایلسٹر کک کی مسلسل دوسری سنچری اور پاکستانی کھلاڑیوں کی بحیثیت مجموعی غیر ذمہ دارانہ کارکردگی نے ایک روزہ سیریز جیتنے کے خواب کو چکناچور کر دیا۔ ابوظہبی میں ہونے والے دوسرے ایک روزہ مقابلے میں کک کی 102 رنز کی فتح گر اننگز اور…

حد سے زیادہ خود اعتمادی پاکستان کو لے ڈوبی، پہلے ایک روزہ میں 130 رنز کی بھاری شکست

انگلستان نے بلے بازی اور گیند بازی میں یکساں عمدہ کارکردگی کی بدولت پاکستان کو پہلے ایک روزہ مقابلے میں با آسانی 130 رنز سے شکست دے دی۔ پاکستان کو حد سے زیادہ خود اعتمادی لے ڈوبی جبکہ ٹیم کی باڈی لینگویج بھی انتہائی مایوس کن نظر آئی خصوصاً…

[ریکارڈز] سب سے زیادہ اننگز کھیلنے والی اوپننگ جوڑیاں

ایلسٹر کک اور اینڈریو اسٹراس جب پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں انگلستان کی پہلی اننگز کھیلنے کے لیے ابوظہبی کے خوبصورت میدان میں اترے تو یہ 100 واں موقع تھا جب دونوں کھلاڑیوں نے ایک ساتھ اپنی ٹیم کی جانب سے اوپننگ کی۔ یوں یہ کرکٹ کی تاریخ…

گھر کے شیر بالآخر کامیاب، پہلا ایک روزہ بھارت کے نام

حالیہ دورۂ انگلستان میں پے در پے شکستوں کے بعد بھارت نے حریف ٹیم کو اپنے میدان میں بلا کر پہلے ہی مقابلے میں چاروں شانے چت کر دیا۔ فتح میں اہم ترین کردار اِن فارم کپتان مہندر سنگھ دھونی اور بھارت کی اسپن جوڑی نے ادا کیا۔ دھونی کی شاندار 87…

آئی سی سی ایوارڈز 2011ء، علیم ڈار ایک مرتبہ پھر سال کے بہترین امپائر قرار

پاکستان کے علیم ڈار نے مسلسل تیسرے سال دنیا کے بہترین امپائر کا اعزاز جیت لیا تاہم پاکستان کے دیگر ستارے وہاب ریاض اور اظہر علی اپنے زمروں میں اعزاز حاصل کرنے میں ناکام رہے۔ آئی سی سی ایوارڈز 2011ء میں انگلستان نے دونوں اعلیٰ ترین…

انگلش بلے بازوں کی طوفانی بیٹنگ، بھارت کو دوبارہ شکست

انگلستان سے بھارتی باؤلنگ اٹیک کی دھجیاں بکھیرتے ہوئے ایک روزہ سیریز کے دوسرے مقابلے میں 7 وکٹوں سے شاندار فتح حاصل کر لی اور یوں دورۂ انگلستان میں بھارت کا فتح حاصل کرنا بدستور ایک خواب ہی ہے۔ 5 مقابلوں کی سیریز میں اب انگلستان کو 2-0 کی…

آئی سی سی ایوارڈز 2011ء، مختصر فہرست جاری، وہاب ریاض اور اظہر علی شامل

بین الاقوامی کرکٹ کونسل نے آئی سی سی ایوارڈز 2011ء کے لیے امیدوار کھلاڑیوں کی حتمی و مختصر فہرست جاری کر دی ہے جس میں پاکستان کے دو کھلاڑیوں کو ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کے زمرے میں جگہ ملی ہے۔ پاکستان کے تیز گیند باز وہاب ریاض اور ابھرتے…