ٹیگ محفوظات

اینجلو میتھیوز

سری لنکا نے اینٹ کا جواب پتھر سے دے دیا، سیریز برابر

سری لنکا نے پہلے ایک روزہ مقابلے میں شکست کا پورا پورا بدلہ چکاتے ہوئے سیریز کا دوسرا مقابلہ 77 رنز سے جیت لیا اور یوں سیریز کے فیصلے کو آخری مقابلے تک ٹال دیا ۔ نازک مراحل پر اعصاب پر قابو، حالات کے مطابق ذمہ دارانہ اور جارحانہ بیٹنگ،…

سینئر پٹ گئے جونیئر ڈٹ گئے، پاکستان کی شاندار فتح

پاکستان صرف 45 اوورز میں 275 رنز کے تعاقب میں، محض 106 رنز پر 5 کھلاڑی آؤٹ اور آخری 20 اوورز میں صرف 5 وکٹوں کے ساتھ 8 سے زیادہ کے اوسط سے رنز درکار ہوں تو نتیجہ کیا نکلے گا؟ آپ میں سے بیشتر پاکستانی شائقین نے تو میچ دیکھنا ہی بند کردیا…

کمار سنگاکارا ایک مرتبہ پھر دنیا کے نمبر ایک بلے باز بن گئے

گال ٹیسٹ میں پاکستان کے خلاف فاتحانہ ڈبل سنچری نے کمار سنگاکارا کو ایک مرتبہ پھر دنیا کا بہترین بیٹسمین بنا دیا ہے۔ پاکستان اور سری لنکا کے مابین گال میں بھارت اور انگلستان کے اولڈ ٹریفرڈ میں کھیلے گئے ٹیسٹ کے بعد بین الاقوامی کرکٹ…

اینجلو میتھیوز- سری لنکا کا نیا مرد بحران

نو سال قبل 2005ء میں جب اینجلو میتھیوز سری لنکا کی جونیئر ٹیم کے کپتان کی حیثیت سے انگلستان کے دورے پر تھے تو شاید انہوں نے سوچا بھی نہ ہوگا کہ تقریباً ایک عشرے بعد وہ اسی سرزمین انگلستان پر ایک تاریخ رقم کررہے ہوں گے۔ مذکورہ سیریز کے لیڈز…

ایک اور عظیم الشان معرکہ، سری لنکا کی تاریخی فتح

قسم سے مزا آ گیا! سری لنکا اور انگلینڈ دو انتہائی سنسنی خیز ٹیسٹ مقابلوں کے ذریعے کرکٹ شائقین کو فٹ بال ورلڈ کپ کے سحر سے نکالنے میں کامیاب ہو گئے۔ ہیڈنگلی میں دوسرا مقابلہ بھی آخری دن کے آخری اوور تک گیا اور پہلے میچ کی طرح یہاں بھی قسمت

سری لنکا فائنل میں پہنچ گیا، ویسٹ انڈیز کے ارمان بارش میں بہہ گئے

وہی ہوا، جس کا خدشہ ظاہر کیا جارہا تھا کہ ڈھاکہ کے اس میدان پر جہاں گزشتہ چند مقابلوں میں ہدف کا تعاقب کرنے والی ٹیمیں بہت بری طرح زیر ہوئیں، وہاں دفاعی چیمپئن ویسٹ انڈیز بھی پھسل گیا اور بارش سے قبل ہونے والے 13.5 اوورز میں صرف 80 رنز ہی…

نیدرلینڈز کی بدترین کارکردگی، 39 رنز پر ڈھیر

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں ایک اور شام انتہائی اکتا دینے والے مقابلے کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی اور سری لنکا نے نیدرلینڈز کو صرف 39 رنز پر ڈھیر کرکے 9 وکٹوں سے مقابلہ جیت لیا اور اپنے سیمی فائنل کھیلنے کے امکانات بہت زیادہ روشن کرلیے ہیں۔ آج…

بنگلہ دیش لنکا نہ ڈھا سکا، مرد بحران میتھیوز نے میچ بچا لیا

سری لنکا نے ایشیا کپ میں تواتر کے ساتھ فتوحات کے سلسلے کو برقرار رکھا اور فائنل سے قبل بنگلہ دیش کے خلاف آخری مقابلے میں شکست کے دہانے پر آنے کے باوجود اینجلو میتھیوز کی ذمہ دارانہ اننگز کی بدولت تین وکٹوں سے جیتنے میں کامیاب ہوگیا۔…

سری لنکا کے تمام منفی حربے ناکام، پاکستان کی تاریخی جیت

چار دنوں تک بیزاری کی آخری حدوں کو چھونے والا مقابلہ پانچویں دن یقین کی آخری حدوں تک اعصاب شکن مرحلے میں داخل ہوجائے گا؟ یہ خود پاکستان اور سری لنکا کے تصور میں نہ ہوگا لیکن پاکستان نے ثابت کیا کہ جب وہ فتح کی ٹھان لے تو کوئی منفی حربہ اور

مصباح شارجہ کی وکٹ سے بھی ناخوش، ٹیم میں تبدیلیاں متوقع

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا تیسرا و آخری معرکہ کل سے شارجہ میں شروع ہورہا ہے جس کے لیے دونوں ٹیمیں بھرپور تیاریاں کررہی ہیں۔ سری لنکا کو سیریز میں ایک-صفر کی ناقابل شکست برتری حاصل ہے جبکہ پاکستان سال نو کے آغاز میں ایک اور…