ٹیگ محفوظات

آسٹریلیا نیوزی لینڈ 2011ء

[ریکارڈز] کم ترین مارجن سے حاصل کردہ فتوحات بمع یادگار وڈیوز

نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان ہوبارٹ میں کھیلا گیا سیریز کا دوسرا و آخری ٹیسٹ کئی نشیب و فراز سے گزرتا ہوا بالآخر سال کے سنسنی خیز ترین معرکوں میں سے ایک کے طور پر ختم ہوا جس میں مہمان نیوزی لینڈ نے آسٹریلیا کو صرف 7 رنز سے شکست دے کر…

ایک اور اعصاب شکن معرکہ، نیوزی لینڈ کی آسٹریلیا پر تاریخی فتح

نوجوان قائد روز ٹیلر نے وہ کر دکھایا جو نیوزی لینڈ کی تاریخ کے کامیاب ترین کپتان اسٹیفن فلیمنگ اپنے پورے کیریئر میں نہیں کر پائے یعنی آسٹریلیا کو شکست دینا بلکہ ٹیلر نے تو اک ایسا کارنامہ انجام دے دیا ہے جو گزشتہ 26 سالوں سے بلیک کیپس کے…

ڈیبوٹنٹ باؤلرز کے لیے یادگار سال، پیٹن سن نے آسٹریلیا کو پہلا ٹیسٹ جتا دیا

2011ء، جو اپنا پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے نوجوان گیند بازوں کے لیے یادگار ترین سال ثابت ہوا ہے، میں تیز گیند بازی کے عالمی افق پر ایک اور ستارے نے جنم لیا ہے جس نے اپنے پہلے ہی ٹیسٹ مقابلے میں حریف بلے بازوں کے ہوش اڑا دیے ہیں۔ جیمز پیٹن سن نے…

آسٹریلیا نیوزی لینڈ کے درمیان لفظی جنگ کا آغاز؛ کرس کیرنز کا رکی پونٹنگ پر حملہ

آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے مابین ٹیسٹ سیریز کے آغاز سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان روایتی 'الفاظ کی جنگ' کا آغاز ہو چکا ہے اور اس مرتبہ پہلا حملہ بحیرۂ تسمان کے اُس پار یعنی نیوزی لینڈ سے ہوا ہے جس میں سابق آل راؤنڈر کرس کیرنز نے آسٹریلیا کے…

نیوزی لینڈ کے ارادے خطرناک، آسٹریلیا ناتجربہ کار باؤلرز سے پریشان

ماضی قریب کا ناقابل تسخیر آسٹریلیا شین وارن، گلین میک گرا اور ایڈم گلکرسٹ جیسے کھلاڑیوں کے ریٹائر ہوتے ہی آہستہ آہستہ زوال کی منازل طے کرتے ہوئے اب ٹیسٹ کی عالمی درجہ بندی میں چوتھی پوزیشن پر پہنچ چکا ہے اور اب اس نہج پر پہنچ چکا ہے کہ سال…

نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لیے آسٹریلوی دستے کا اعلان، 5 زخمی کھلاڑی باہر

جنوبی افریقہ کے خلاف ایک اعصاب شکن سیریز کھیلنے کے بعد آسٹریلیا کے کھلاڑیوں کے اعضا بھی جواب دے گئے ہیں کیونکہ نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز سے قبل اسے پانچ کھلاڑیوں کو آرام کا موقع دینا پڑا ہے۔ اس طویل فہرست میں مایہ ناز آل راؤنڈر شین واٹسن…

آسٹریلیا نے مکی آرتھر کو نیا کوچ منتخب کر لیا

بالآخر عقدہ کھل گیا کہ جنوبی افریقہ کے سابق کوچ مکی آرتھر آخر کیوں پاکستان کی کوچنگ میں دلچسپی نہیں دکھا رہے تھے کیونکہ انہیں دنیا کی عظیم ٹیموں میں سے ایک آسٹریلیا کی کوچنگ مل گئی ہے۔ یوں آسٹریلیا کی ہمیشہ ملکی کوچ مقرر کرنے کی طویل روایت…

دورۂ آسٹریلیا کے لیے نیوزی لینڈ کے 13 رکنی دستے کا اعلان

نیوزی لینڈ نے اگلے ماہ آسٹریلیا کے خلاف اہم سیریز کے لیے اپنے 13 رکنی دستے کا اعلان کر دیا ہے۔ دونوں ٹیمیں ماہ دسمبر میں دو ٹیسٹ مقابلے کھیلیں گی۔ نیوزی لینڈ کرکٹ کی جانب سے کرک نامہ کو موصول ہونے والے اعلامیہ کے مطابق ٹیم میں بلے باز…