ٹیگ محفوظات

بنگلہ دیش انگلستان 2016ء

تمیم سب سے آگے

چٹاگانگ میں ہونے والا آخری مقابلہ بنگلہ دیش کے لیے مایوس کن ثابت ہوا کیونکہ وہ تقریباً ڈھائی سال بعد اپنے ملک میں کوئی ایک روزہ سیریز ہارا۔ حال ہی میں پاکستان کو چار-ایک سے بدترین شکست دینے والے انگلستان کے خلاف کامیابی بنگلہ دیش کو نئی…

گھر کے شیر، بالآخر ڈھیر

دو سال، چار مہینے تک تمام ہوم سیریز جیتنے کے بعد بالآخر بنگلہ دیش کو اپنے گھر میں شکست ہو ہی گئی۔ انگلستان کے خلاف سیریز کے تیسرے اور آخری ایک روزہ میں 4 وکٹوں سے شکست جون 2014ء کے بعد پہلا موقع ہے کہ بنگلہ دیش نے گھریلو میدانوں پر کسی…

بنگلہ دیش کو اپنا رویہ بدلنا ہوگا، ورنہ۔۔۔ ؟؟

بنگلہ دیش میں کرکٹ کا جنون شاید پاکستان اور بھارت سے بھی بڑھ کر ہے۔ اس کی وجہ یہ بھی ہو سکتی ہے کہ پاکستان اور بھارت کے پاس فخر کرنے کے لیے دیگر کھیل بھی ہیں، مگر بنگلہ دیشیوں کا واحد پیار کرکٹ ہے کہ جہاں ان کی کامیابی کی خواہش پوری ہونے کا…

بنگلہ دیشی جشن پر انگلش کپتان برہم

یہ انگلستان کے کھلاڑی کچھ زیادہ ہی حساس نہیں ہوگئے؟ اب تو مخالف کا جشن بھی ان کے مزاج شریف پر گراں گزرتا ہے۔ کچھ ہفتے پہلے پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں حریف کھلاڑیوں کے "پش اپس" کا برا مان گئے تھے مگر اب کچھ بنگلہ دیشی کھلاڑی بھی حد سے…

گرما گرمی میں بنگلہ دیش کامیاب

ورلڈ کپ 2015ء میں جب بنگلہ دیش نے انگلستان کو شکست دے کر عالمی اعزاز کی دوڑ سے باہر کیا تھا، تب سے ایسا لگ رہا تھا کہ دونوں ٹیمیں اب سخت حریف بنیں گی اور یہ مقابلہ دونوں کے درمیان نزاع کا بیج بو چکا ہے۔ پھر دوسرے ایک روزہ میں وہی گرما گرمی…

ڈھاکا میں ڈراما، فتح بنگلہ دیش کے جبڑوں سے چھین لی گئی

اگر 310 رنز کے تعاقب میں 41 اوورز میں 265 رنز بن جائیں اور فتح صرف 45 رنز کے فاصلے پر ہو اور چھ وکٹیں بھی باقی ہوں تو یہاں سے صرف ایک ٹیم شکست کھا سکتی ہے، وہ ہے بنگلہ دیش اور اس نے ایسا کر دکھایا۔ انگلستان نے اعصاب پر قابو رکھتے ہوئے صرف…

دورۂ بنگلہ دیش، نوعمر سے بزرگ تک سب انگلش اسکواڈ میں

گزشتہ ڈیڑھ سال میں جو بھی بنگلہ دیش گیا ہے، "بہت بے آبرو ہو کر" نکالا گیا ہے۔ پاکستان سے لے کر بھارت اور جنوبی افریقہ سے لے کر زمبابوے تک، سب کو بری طرح شکستیں ہوئی ہیں۔ ان حالات میں انگلستان کے لیے دورۂ بنگلہ دیش ہر گز آسان نہیں خاص طور پر…

کپتان نے جانے سے انکار کردیا، انگلستان نئی مشکل میں

برصغیر کے میدان باہر کی ٹیموں کے لیے بہت مشکل ثابت ہوتے ہیں اور اگر ایسا ہو کہ مہمان دست کے اہم کھلاڑی ساتھ چھوڑ جائیں تو مشکلات کہیں بڑھ جاتی ہیں۔ یہی معاملہ اس وقت انگلستان کے ساتھ ہے جو دورۂ بنگلہ دیش کی تیاریوں میں مصروف ہے لیکن اچانک…

اگلی منزل بنگلہ دیش! انگلستان کو ہری جھنڈی دکھادی گئی

انگلستان کی کرکٹ ٹیم طے شدہ منصوبے کے مطابق بنگلہ دیش کا دورہ کرے گی۔ اس بات کا اعلان انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کے ڈائریکٹر اینڈریو اسٹراس نے کیا۔ گزشتہ ماہ (جولائی)، بنگلہ دیش کا دارالحکومت ڈھاکا دہشت گردی کا نشانہ بنا تھا،…

مستفیض چھ ماہ کے لیے کرکٹ سے باہر

بنگلہ دیش کے لیے اثاثہ سمجھے جانے والے تیز گیند باز مستفیض الرحمٰن اگلے ماہ کندھے کی سرجری کروائیں گے جس کے بعد کم از کم چھ ماہ کے لیے کرکٹ سے دور رہیں گے۔ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ آسٹریلیا یا انگلستان میں آپریشن کروانے کا ارادہ رکھتا ہے اور اس…