ٹیگ محفوظات

برینڈن ٹیلر

بھارت کی فتوحات کا سلسلہ جاری، زمبابوے کو بھی شکست دے دی

بھارت عالمی کپ کے آغاز سے تقریباً تین مہینے پہلے آسٹریلیا پہنچا تھا، کوئی ٹیسٹ نہ جیت سکا، پھر سہ فریقی ایک روزہ سیریز میں بھی پے در پے شکستیں کھائیں، یہاں تک کہ بے حال انگلستان کے خلاف بھی ایک فتح حاصل نہ کرسکا۔ اس حال کے ساتھ جب عالمی کپ…

[ریکارڈز] آخری ایک روزہ میں سنچری

کسی بھی بلے باز کے لیے بین الاقوامی کرکٹ کو الوداع کہنے کا اس سے بہترین انداز نہیں ہو سکتاکہ وہ اپنے آخری مقابلے میں بھی اپنی اہلیت ثابت کرے، بالکل اسی طرح جس طرح آج زمبابوے کے برینڈن ٹیلر نے کی ہے، جنہوں نے تاریخ کےان چند بلے بازوں میں…

برینڈن ٹیلر آخری بار زمبابوے کے رنگوں میں نظر آئیں گے

دفاعی چیمپئن بھارت عالمی کپ کے اگلے مرحلے تک رسائی حاصل کرچکا ہے اور زمبابوے اس دوڑ سے باہر ہے لہٰذا دونوں ٹیموں کے لیے ہونے والا مقابلہ محض رسمی کارروائی ہی ہے لیکن ایک کھلاڑی میدان میں ایسا بھی ہوگا، جس کے اس میچ سے جذبات وابستہ ہوں گے۔…

قابل دید معرکہ آرائی، تنازع کے بعد آئرلینڈ فاتح

ابھی شائقین کرکٹ پاک-جنوبی افریقہ مقابلے کے سحر سے ہی نہیں نکلے تھے کہ زمبابوے-آئرلینڈ کے معرکے نے انہیں جکڑ لیا۔ ایک ایسا مقابلہ جس میں سب کچھ تھا، عمدہ بلے بازی، شاندار فیلڈنگ اور بہترین باؤلنگ، سنسنی، جوش، ہیجان، جذبات اور ہاں! تنازع…

وارم-اپ مقابلوں کا چوتھا دن: زمبابوے اور نیوزی لینڈ کی شاندار کامیابیاں

عالمی کپ سے پہلے لہو گرمانے کے لیے کھیلے جانے والے وارم-اپ مقابلوں کے چوتھے دن دو انوکھے نتائج دیکھنے کو ملے، ایک تو نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقہ کو چت کیا تو دوسری جانب زمبابوے نے سری لنکا کو زیر کرکے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔ پاکستان نے…

جنوبی افریقہ کی طاقت کے سامنے زمبابوے ڈھیر، واحد ٹیسٹ میں شکست

زمبابوے جیسے کمزور حریف کے خلاف جنوبی افریقہ اپنی پوری قوت کے ساتھ میدان میں اترا اور مقابلہ چوتھے ہی دن 9 وکٹوں سے جیت لیا۔ پروٹیز اسکواڈ میں واحد نوآموز کھلاڑی ڈین پیڈ ہی اس میچ کے ہیرو ثابت ہوئے جنہوں نے اپنے کیریئر کے پہلے ٹیسٹ مقابلے…

سنسنی خیز مقابلے کے بعد زمبابوے فاتح

زمبابوے آئرلینڈ کے خلاف تو آخری گیند پر مقابلہ نہ جیت پایا لیکن نیدرلینڈز کے خلاف اس نے وہ غلطی نہ دہرائی اور ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد اہم مقابلے میں فتح حاصل کرکے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں اپنے امکانات کو برقرار رکھا ہے۔ سلہٹ میں ہونے…

پاکستان کا نشہ ہرن، زمبابوے کی تاریخی فتح

کہا جاتا ہے کہ کرکٹ میں مقابلہ جتنا مختصر طرز کا ہوگا، ٹیموں کے درمیان فرق بھی اتنا کم ہوتا جائے گا یعنی کہ اگر دو ٹیمیں ٹی ٹوئنٹی طرز میں آمنے سامنے ہوں تو اس میں اپ سیٹ کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں لیکن ہرارے میں ٹی ٹوئنٹی مقابلوں میں چاروں…

زمبابوے کا بھرپور جوابی حملہ، سیریز برابر

سین ولیمز اور ووسی سبانڈا کی عمدہ بلے بازی کی بدولت زمبابوے نے دوسرا ایک روزہ جیت کر سیریز برابر کر لی۔ مسلسل سات ون ڈے مقابلوں میں شکست کھانے کے بعد زمبابوے کے لیے یہ ایک خوش کن جیت تھی، جس نے سیریز کے فیصلے کو آخری مقابلے تک ٹال دیا ہے۔…

زمبابوے نے بنگلہ دیش کو اوقات یاد دلا دی، 335 رنز کی بھاری شکست

اپنے میدانوں پر بڑی بڑی ٹیموں کو ناکوں چنے چبوانے والا بنگلہ دیش دنیائے ٹیسٹ کے کمزور ترین حریف کے خلاف جس بری طرح زیر ہوا ہے اس نے "ٹائیگرز" کی ٹیسٹ حیثیت کو بری طرح دھچکا پہنچایا ہے۔ ہرارے اسپورٹس کلب میں ہونے والے پہلے ٹیسٹ میں زمبابوے…