ٹیگ محفوظات

چیمپئنز ٹرافی 2013ء

بیٹنگ اور صرف بیٹنگ پاکستان کی کمزوری ہے: رمیز راجہ

کرکٹ کے بارے میں معمولی سی شدھ بدھ رکھنے والے کو بھی معلوم ہوگا کہ حال ہی میں مکمل ہونے والی چیمپئنز ٹرافی میں سب سے ناقص کارکردگی پاکستان کی تھی۔ اتنی گری ہوئی کہ اپنے تینوں میچز میں قومی ٹیم ایک مرتبہ بھی اسکور بورڈ پر 200 رنز کے مجموعے…

[گیارہواں کھلاڑی] سوال جواب قسط 16

چیمپئنز ٹرافی جیسے بڑے ایونٹ کی مصروفیات کے باعث سوال جواب کا سلسلہ ایک ہفتے کے لیے موقوف ہوا اور اب دونوں ہفتوں کے سوالات اور ان کے جوابات کے ساتھ "گیارہواں کھلاڑی" ایک بار پھر حاضر خدمت ہے۔ اگر آپ کے ذہن میں کرکٹ کے حوالے سے کوئی سوال ہے…

تازہ ترین عالمی درجہ بندی، بھارت کی نمبر ایک پوزیشن مضبوط

چیمپئنز ٹرافی چند انتہائی سنسنی خیز اور متعدد بہت مایوس کن مقابلوں کے بعد اپنے اختتام کو پہنچی اور بھارت کی عظمت کی ایک داستان رقم کر گئی۔ بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے جاری کردہ ایک روزہ کرکٹ کی تازہ ترین درجہ بندی کے…

چیمپئنز ٹرافی: 'ٹیم آف دی ٹورنامنٹ' کا اعلان، مصباح بھی شامل

بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے چیمپئنز ٹرافی 2013ء کے اختتام پر ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑیوں پر مشتمل 'ٹیم آف دی ٹورنامنٹ' کا اعلان کیا ہے، جس میں اکثریت فائنل کھیلنے والے بھارت اور انگلستان کے کھلاڑیوں کی ہے جبکہ پاکستان کے کپتان…

ڈرامائی فائنل اور بھارت چیمپئنز کا چیمپئن بن گیا

دنیائے کرکٹ میں جنوبی افریقہ کے لیے کہا جاتا ہے کہ ہر خاص مقابلے میں ان کے اوسان خطا ہو جاتے ہیں اور وہ مقابلہ ہار کر اعزاز سے محروم ہو جاتے ہیں، لیکن آج برمنگھم میں جو انگلستان نے کیا ہے، اس کے بعد "چوکرز" کا خطاب جنوبی افریقہ سے واپس لے…

برمنگھم میں "پڑوسیوں" سے ملاقات

"یار یہ صرف ایک کھیل ہے، اسے زیادہ سنجیدہ کیوں لیتے ہو؟ اتنا ذہنوں پر سوار نہ کرو"، یہ میرے الفاظ تھے۔ اور میں اپنے دوستوں کو سمجھانے اور ان کی دلجوئی کرنے کی کوشش کر رہا تھا، جو پاک-بھارت میچ کے بعد اپنےجذبات پر قابو پانے کی کوشش کر رہے…

بھارت نے لنکا ڈھا دی، چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں

تمام تر خدشات کے باوجود بھارت نے جس طرح جامع کارکردگی دکھا کر ماہرین کو حیران کیا ہے، اس سے کہیں زیادہ حیرانی انتہائی یکطرفہ سیمی فائنل مقابلوں کو دیکھ کر ہوئی ہے۔ ایک جانب جہاں جنوبی افریقہ میزبان انگلستان کے ہاتھوں بری طرح مات کھا گیا،…

کھودا پہاڑ، نکلا جنوبی افریقہ؛ انگلستان فائنل میں

چیمپئنز ٹرافی 2013ء کا پہلا سیمی فائنل توقعات کے بوجھ تلے ہی دب گیا، اورہوا وہی جو ہمیشہ ہوتاآیا ہے، یعنی کہ عالمی ٹورنامنٹ میں ناک آؤٹ مقابلے میں جنوبی افریقہ کی بدترین شکست۔ اب تو شاید ہم بھی کہانی دہرا دہرا کر تھک گئے ہیں کہ اچھا بھلا…

تازہ ترین عالمی درجہ بندی، مصباح الحق ٹاپ 10 میں شامل

پاکستان کے کپتان مصباح الحق ایک مرتبہ پھر ایک روزہ کرکٹ کے سرفہرست 10 بلے بازوں میں شامل ہو گئے ہیں جبکہ محمد حفیظ نمبر ایک آل راؤنڈر کی پوزیشن سے محروم ہو گئے ہیں۔ بین الاقوامی کرکٹ کونسل نے چیمپئنز ٹرافی 2013ء کے گروپ مرحلے کے…

سری لنکا کی فتح اور سیمی فائنل تک رسائی، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ باہر

آسٹریلیا اور سری لنکا کے درمیان چیمپئنز ٹرافی کے گروپ مرحلے کا آخری میچ ناقابل یقین انداز میں سنسنی خیز مرحلے میں داخل ہوا، اور اس سے پہلے کہ سری لنکن شائقین کو دل کا دورہ پڑتا دلشان کے ایک ناقابل یقین کیچ نے میچ کا خاتمہ کر دیا۔ ایسا لگتا…