ٹیگ محفوظات

چیمپئنز ٹرافی 2013ء

زخمی عمر گل کے چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہونے کا خدشہ

پاکستان کے تیز گیندباز عمر گل ممکنہ طور پر آنے والے اہم ترین ٹورنامنٹ چیمپئنز ٹرافی میں حصہ نہیں لے پائیں گے، کیونکہ حالیہ دورۂ جنوبی افریقہ میں اپنے دائیں گھٹنے میں ایک انجری کا شکار ہو گئے تھے اور اب اس کی بڑھتی ہوئی تکلیف ان کے مسائل میں…

یونس خان کا ایک روزہ کیریئر تمام ہوا؟

حالیہ دورۂ جنوبی افریقہ اور اس سے قبل دیگر مواقع پر ناقص کارکردگی نے یونس خان کے ایک روزہ کیریئر پر ایک بڑا سوالیہ نشان لگا دیا ہے اور اب چیمپئنز ٹرافی کے لیے اعلان کردہ ابتدائی 30 رکنی دستے میں ان کے نام کی عدم موجودگی اس شبہ کو تقویت دیتی…

کک کا تازہ بیان، کیون پیٹرسن کی جلد واپسی کا امکان

کئی نشیب و فراز لینے کے بعد انگلستان میں پیدا ہونے والا سال کا سب سے بڑا تنازع ایک اچھے اختتام کی جانب جاتا دکھائی دیتا ہے، جو بہرحال چند افراد کے لیے تو مثبت ثابت نہ ہوا، لیکن بحیثیت مجموعی کیون پیٹرسن اور انگلستان کے لیے بہتر ضرور ہوگا…

چیمپئنز ٹرافی 2013ء کی تقریب رونمائی

بین الاقوامی کرکٹ کونسل نے چیمپئنز ٹرافی 2013ء کا باضابطہ اعلان کر دیا جو اگلے سال جون میں انگلستان میں آخری بار کھیلی جائے گی۔ آئی سی سی کے اعلان کے مطابق اس کے ٹکٹ رواں سال 5 نومبر سے ویب سائٹ پر دستیاب ہوں گے۔ کرک نامہ کو موصول…

چیمپئنز ٹرافی 2013ء کا حتمی شیڈول جاری، پاکستان بھارت ایک ہی گروپ میں

ممکنہ طور پر تاریخ کا آخری چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ اگلے سال برطانیہ میں کھیلا جائے گا جس کے لیے آج انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے مکمل شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔ ٹورنامنٹ میں پاکستان اور بھارت کو ایک ہی گروپ میں رکھا گیا ہے اور دونوں 15…

چیمپئنز ٹرافی کا سلسلہ ختم؛ 2013ء میں آخری ٹورنامنٹ ہوگا

بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے تمام طرز کی کرکٹ میں صرف ایک بڑے ٹورنامنٹ کے انعقاد کی طرف عملی قدم اٹھاتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ایک روزہ مقابلوں کے دوسرے سب سے بڑے ٹورنامنٹ چیمپئنز ٹرافی کا سلسلہ ختم کیا جارہا ہے۔ آئی سی سی کے اس…