ٹیگ محفوظات

انگلستان بھارت 2011ء

بھنور میں پھنسی بھارتی کشتی نکالنے سہواگ کی انگلستان روانگی

بھارت کے شعلہ فشاں اوپننگ بلے باز وریندر سہواگ مشکلات سے دوچار قومی ٹیم میں شمولیت کے لیے انگلستان روانہ ہو رہے ہیں۔ بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری این سری نواسن نے منگل کو بتایا ہے کہ 32 سالہ سہواگ، جو کندھے کی انجری کی وجہ سے دورۂ…

انگلستان نے بھارت کو کچل دیا، 319 رنز کی ہزیمت آمیز شکست

عالمی نمبر ایک بھارت کی سرفہرست پوزیشن کو پہلی بار سنجیدہ و حقیقی خطرہ لاحق ہو گیا ہے، جب اسے انگلستان کے خلاف مسلسل دوسرے ٹیسٹ میں بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ بھارت اپنے کمزور شعبے باؤلنگ کے علاوہ بیٹنگ میں بھی مکمل ناکام ہوا اور…

لفظی جنگ کا باقاعدہ آغاز: گنگولی کی مائیکل وان پر کڑی تنقید، روی شاستری اور ناصر حسین الجھ پڑے

بھارت اور انگلستان کے مابین سیریز تنازعات میں گھرتی چلی جا رہی ہے اور جیسے جیسے سیریز آگے بڑھ رہی ہے 'لفظی جنگ' میں اضافہ ہوتا جائے گا۔ گزشتہ روز سابق انگلش کپتان مائیکل وان کی جانب سے وی وی ایس لکشمن پر لگائے گئے الزام کی بھارت کے سابق…

این بیل رن آؤٹ تنازع؛ دھونی کی اسپورٹس مین اسپرٹ

انگلستان اور بھارت کے درمیان سیریز ہر لحاظ سے دنیائے کرکٹ کو اپنی گرفت میں لے رہی ہے۔ شاندار بلے بازی، تباہ کن باؤلنگ اور بہترین فیلڈنگ کے علاوہ تنازعات بھی جنم لے رہے ہیں۔ لارڈز میں کرکٹ کی تاریخ کے دو ہزارویں ٹیسٹ کے شاندار اختتام…

ویزلین تنازع، 35 سال بعد دوبارہ زندہ ہو گیا

بھارت اور انگلستان کے مابین جاری سیریز دلچسپ ہونے کے ساتھ ساتھ نئے تنازعات میں بھی گھرتی جا رہی ہے۔ سیریز سے قبل دونوں ممالک کے کرکٹ بورڈز نے امپائرز کے فیصلوں پر نظرثانی کے نظام (ڈی آر ایس) کے محدود استعمال پر رضامندی ظاہر کی تھی اور یوں…

سچن کی سویں سنچری؛ انتظار کی گھڑیاں طویل تر

بھارت کے سچن ٹنڈولکر آخر اپنے شائقین کو کتنا انتظار کروائیں گے؟ جو ہر مقابلہ اس امید پر دیکھتے ہیں کہ شاید 'سچن مہان' اس میں اپنے کیریئر کی 100 ویں سنچری داغ جائیں۔ لیکن وہ ایک مرتبہ پھر وہ اپنے چاہنے والوں کو سنچری کا تحفہ نہیں دے پائے۔…

انگلستان میں کرکٹ بخار عروج پر، ٹکٹوں کے حصول کے لیے طویل قطاریں

انگلستان بھارت کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں شاندار فتح کے بعد عالمی نمبر ایک پوزیشن حاصل کرنے کے مزید قریب آ گیا ہے۔ اس تاریخی موقع کے قریب آتے ہی انگلستان میں کرکٹ بخار اپنے عروج پر پہنچ چکا ہے۔ پہلے ٹیسٹ کے آخری روز جہاں میدان میں داخل ہونے کے…

انگلستان بھارت سے عالمی نمبر ایک پوزیشن چھین لے گا؛ جیفری بائیکاٹ

انگلستان کے سابق کھلاڑی اور معروف کمنٹیٹر جیفری بائیکاٹ نے کہا ہے کہ وہ بھارت کو انگلستان کے خلاف سیریز میں واپس آتا نہیں دیکھ رہے اور اُن کے خیال میں میزبان انگلستان عالمی درجہ بندی میں سرفہرست پوزیشن حاصل کر لے گا۔ معروف برطانوی…

لارڈز ٹیسٹ؛ بھارت کی شکست کا سبب ناقص حکمت عملی

ٹیسٹ کرکٹ کی عالمی درجہ بندی میں سرفہرست بھارت اور انگلستان کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے آغاز کے ساتھ ہی دنیا بھر کے بیشتر شائقین ایک مرتبہ پھر کرکٹ بخار میں مبتلا ہو گئے۔ انگلستان اور بھارت میں پہلے ٹیسٹ کا خصوصاً بہت زیادہ انتظار کیا گیا اور…

ٹرینٹ برج ٹیسٹ کے لیے انگلش دستے کا اعلان، کوئی تبدیلی نہیں کی گئی

انگلستان نے لارڈز ٹیسٹ میں شاندار کامیابی کے بعد بھارت کے خلاف سیریز کے اگلے معرکے کے لیے اسی دستے کا اعتماد ظاہر کیا ہے۔ ٹرینٹ برج، ناٹنگھم میں 29 جولائی سے شروع ہونے والے دوسرے ٹیسٹ کے لیے اسی 12 رکنی دستے پر اظہارِ اعتماد کیا گیا ہے…