ٹیگ محفوظات

جیفری بائیکاٹ

بائیکاٹ کی "ڈریم ٹیم"، کوئی بھارتی شامل نہیں

بھارتی عوام اپنے کھلاڑیوں کے حوالے سے بہت حساس واقع ہوئے ہیں، بلکہ یہ کہنا بےجا نہ ہوگا کہ انہیں دیوتاؤں کا درجہ دے رکھا ہے۔ اس لیے جب کوئی بھارتی "ہیروز" کو انہی کے ملک میں بیٹھ کر غیر اہم قرار دے ڈالے اور ایک پاکستانی کو زیادہ اہمیت دے تو…

تاریخ کے غیر مقبول ترین کپتان

ضروری نہیں کہ ایک اچھا بلے باز عمدہ گیندباز بھی ہو۔ اسی طرح اگر کوئی اچھی فیلڈنگ کرتا ہے تو لازمی نہیں کہ وکٹ کیپنگ کے معاملے میں بھی اتنا ہی تاک ہو۔ یہی کچھ معاملہ کپتانی کا بھی ہے۔ بہترین کھلاڑی ہونے کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ وہ قیادت میں…

ابوظہبی ٹیسٹ کا انوکھا نتیجہ، سابق انگلش کپتانوں کی تنقید

پاک-انگلستان سیریز کے پہلے ٹیسٹ کے بارے میں ابھی تک کسی کو سمجھ نہیں آ رہی کہ اسے سنسنی خیز قرار دیں، مایوس کن یا بدترین۔ چار دن تک اکتا دینے والا مقابلہ اور آخری روز پاکستانی بلے بازوں کی نااہلی اور انگلش باؤلرز کے جوش و جذبے نے میچ میں…

عالمی کپ کے 30 جادوئی لمحات: بڑا بول، ڈبہ گول

عالمی کپ 1992ء میں شریک تمام 9 ٹیموں کو ایک دوسرے کے خلاف کم از کم ایک مقابلہ ضرور کھیلنا تھا۔ 18 مارچ 1992ء کو پہلے مرحلے کا آخری دن تھا اور اس روز تین مقابلے کھیلے گئے جن میں سے دو کی اہمیت بہت زیادہ تھی۔ پاکستان کو سیمی فائنل تک رسائی کے…

دھونی اور کک سے قیادت چھوڑنے کے مطالبے

سرزمین انگلستان پر اس وقت دو ایسی ٹیمیں مدمقابل ہیں جو طویل عرصے سے فتوحات کی متلاشی ہیں۔ بھارت کو بیرون ملک کوئی ٹیسٹ مقابلہ جیتے ہوئے تین سال سے زیادہ کا عرصہ گزر چکا ہے جبکہ وہ آخری بار انگلش سرزمین پر چاروں ٹیسٹ مقابلے بھی ہار گیا تھا۔…

بھارت، آسٹریلیا اور انگلستان کو شرم آنی چاہیے: جیفری بائیکاٹ

دنیائے کرکٹ کے معروف تجزیہ کار جیفری بائیکاٹ نے کہا کہ وہ بین الاقوامی کرکٹ کونسل کے روبرو بھارت، آسٹریلیا اور انگلستان کی جانب سے پیش کردہ سفارشات اور ان پر اب تک ہونے والی پیشرفت پر سخت صدمے میں ہیں اور ان تینوں ممالک کی لالچ و حرص کرکٹ…

پاک-جنوبی افریقہ سیریز میں میزبان فیورٹ ہوگا: جیفری بائیکاٹ

پاک-جنوبی افریقہ سیریز میں مہمان باؤلرز اور میزبان بلے بازوں کا تو کوئی مقابلہ ہی نہیں، سیریز کا فیصلہ دراصل اس پر ہوگا کہ پاکستانی بیٹسمین جنوبی افریقہ کے باؤلرز کس طرح کھیلتے ہیں۔ یہ بات معروف تجزیہ کار اور انگلستان کے سابق کپتان جیفری…

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی، پاکستان اور بھارت فیورٹ ہیں: جیفری بائیکاٹ

کرکٹ کی مختصر ترین طرز کا اعلیٰ ترین اعزاز ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2012ء اپنے اہم ترین مرحلے ’سپر 8‘ میں داخل ہو چکا ہے، جہاں دنیائے کرکٹ کی 8 بہترین ٹیمیں ایک مقصد و ہدف کے لیے مقابلہ کر رہی ہیں۔ ابتدائی مرحلے میں بیشتر یکطرفہ مقابلوں کے بعد اب…

پیٹرسن تنازع کا حل انگلستان کی جیت سے زیادہ اہم ہے: جیفری بائیکاٹ

انگلستان کے سابق کپتان اور معروف کرکٹ تجزیہ کار جیفری بائیکاٹ نے کہا ہے کہ کیون پیٹرسن کے معاملے کا حل ہونا انگلستان کی لارڈز ٹیسٹ میں فتح اور نمبر ون پوزیشن بچانے سے کہیں زیادہ اہم ہے۔ معروف کرکٹ ویب سائٹ کرک انفو کے مستقل سلسلے…

انگلستان-آسٹریلیا سیریز ضروری نہ تھی، جنوبی افریقہ کے خلاف پانچ ٹیسٹ ہوتے تو مزا آ جاتا: بائیکاٹ

انگلستان کے سابق کپتان اور معروف تجزیہ کار جیفری بائیکاٹ نے انگلستان اور آسٹریلیا کے مابین پانچ ایک روزہ سیریز کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ کہیں بہتر ہوتا اگر جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز میں ٹیسٹ میچز کی تعداد بڑھا کر 5 کر دی جاتی ہے۔…