ٹیگ محفوظات

بھارت پاکستان ‏2012-13ء

دورۂ جنوبی افریقہ پر ٹیم کے ساتھ جائیں: پی سی بی کا انضمام سے مطالبہ

پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق کپتان انضمام الحق سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اگلے ماہ بحیثیت کنسلٹنٹ ٹیم کے ساتھ دورۂ جنوبی افریقہ پر جائیں۔ بھارت کے سرکاری خبر رساں ادارے 'پریس ٹرسٹ آف انڈیا' کے مطابق ایک پاکستانی بورڈ کے ایک اعلیٰ عہدیدار…

پاک-بھارت سیریز، واٹمور پرجوش

پاکستان اور بھارت کے درمیان 5 سال کے طویل عرصے کے بعد رواں ماہ شروع ہونے والی سیریز پر پاکستان کے آسٹریلوی کوچ ڈیو واٹمور بھی بہت زیادہ پرجوش دکھائی دیتے ہیں اور لاہور میں جمعے کو قومی کرکٹ ٹیم کے تربیتی کیمپ کے پہلے روز انہوں نے کہا کہ وہ…

دورۂ بھارت، ”کھایا پیا کچھ نہیں، گلاس توڑا بارہ آنے“ تو ثابت نہ ہوگا؟

بین الاقوامی کرکٹ میں اپنے ملک کی نمائندگی ہر کھلاڑی کا خواب ہوتا ہے اور اس حوالے سے پاکستان میں کرکٹ کے کھیل سے منسلک کھلاڑی بھی کسی سے مختلف نہیں تاہم پاکستان کا معاملہ اس حوالے سے اچھوتا ہے کہ یہاں پروان چڑھتے کرکٹرز دیگر ممالک کی نسبت…

دورۂ بھارت، محمد عرفان پُراعتماد

پاکستان و بھارت کے درمیان پانچ سال کے طویل وقفے کے بعد ہونے والی سیریز برصغیر میں کروڑوں دلوں کو گرما رہی ہے۔ شائقین کرکٹ ہر گزرتے لمحے کے ساتھ 25 دسمبر کا انتظار کر رہے ہیں، جب دونوں ٹیمیں بنگلور کے چناسوامی اسٹیڈیم میں آمنے سامنے آئیں گی۔…

دورۂ بھارت کے لیے پاکستانی ٹیموں کا اعلان، شاہد آفریدی ایک روزہ سے باہر

بالآخر طویل سوچ بچار کے بعد پاکستان نے بھارت کے مختصر و اہم ترین دورے کے لیے اپنے دونوں طرز کے اسکواڈز کا اعلان کر دیا ہے۔ جس کی اہم ترین جھلک یہ ہے کہ سابق کپتان شاہد خان آفریدی کو ایک روزہ دستے میں سے خارج کر دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ناقص…

پاکستان کو دورۂ بھارت پر رضامند نہیں ہونا چاہیے تھا: احسان مانی

بین الاقوامی کرکٹ کونسل کے سابق صدر احسان مانی نے کہا ہے کہ پاکستان کو اپنی شرائط پر بھارت کا دورہ کرنا چاہیے تھا، اور جس طرح بھارت کے دورے رضامندی ظاہر کی گئی ہے، اس سے پاکستان کرکٹ کو کوئی فائدہ نہیں پہنچے گا۔ معروف ویب سائٹ پاک…

پاک-بھارت سیریز، پاکستانی ’لیجنڈز‘ بھی بھارت جائیں گے

رواں ماہ کے اختتامی ایام میں دنیائے کرکٹ کی سب سے بڑی مسابقت کا ایک مرتبہ پھر آغاز ہوگا جب روایتی حریف پاکستان اور بھارت ایک دوسرے کے خلاف نبرد آزما ہوں گے اور ہر گیند کے ساتھ کروڑوں دلوں کی دھڑکنیں کی رفتار بے ترتیب ہوگی۔ اس موقع پر…

بھارت کو ہرانا آسان نہیں، ٹیم کا انتخاب مشکل ہدف ہوگا: اقبال قاسم

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2012ء میں مایوس کن شکست کے بعد اب پاکستان کی نظریں اک ایسی سیریز پر مرکوز ہیں، جس کا شائقین کرکٹ کو سالوں سے انتظار تھا۔ روایتی حریف بھارت کے دورے کی منظوری پاکستان کرکٹ بورڈ کی شبانہ روز محنتوں کا نتیجہ ہے اور اس دورے کے…

ٹھاکرے جی! جان دیو، ساڈی واری آن دیو

تحریر: سلمان غنی، پٹنہ، بھارت پاکستانی کرکٹ ٹیم کے دورۂ ہند کو وزارت داخلہ کے ذریعہ ہری جھنڈی دکھائے جانے کے بعد نہ صرف سرحد کے دونوں اطراف خوشی کی لہر دوڑ رہی تھی بلکہ پوری دنیا کے کرکٹ شائقین اس دلچسپ، سنسنی خیز اور تاریخی سیریز کے لئے…

پاک-بھارت سیریز کا باضابطہ شیڈول جاری

”کفر ٹوٹاخدا خدا کر کے“ کے مصداق بالآخر تمام تر رکاوٹیں دور ہوئیں اور 5 سال سے زائد کے عرصے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان اک باضابطہ سیریز کے آغاز کا حتمی و فیصلہ کن اعلان ہو ہی گیا۔ بھارت کے کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے جمعرات…