ٹیگ محفوظات

جیسی رائیڈر

بیٹسمین کا چھکا کمنٹیٹر کی گاڑی پر جاگرا، دلچسپ وڈیو

نیوزی لینڈ کے مایہ ناز تبصرہ کار این اسمتھ کو اس وقت سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑا جب ایک میچ کے دوران بلے باز کے شاندار چھکے پر گیند ان کی گاڑی پر جا لگی۔ جارجی پائی سپر اسمیش کے سلسلے میں اوٹاگو وولٹس اور ویلنگٹن کے درمیان ہملٹن میں…

نئے سال کا جشن، کوری اینڈرسن کی ریکارڈ ساز اننگز اور نیوزی لینڈ کامیاب

دنیا بھر میں نئے سال کا جشن منانے کے مختلف انداز اپنائے جاتے ہیں اور نیوزی لینڈ کے نوجوان بلے باز کوری اینڈرسن نے ایک روزہ کرکٹ کا ایک عظیم ریکارڈ توڑنے کے لیے اس دن کا انتخاب کیا ۔ انہوں نے 2014ء کے پہلے دن صرف 36 گیندوں پر سنچری داغ کر…

جیسی رائیڈر موت و زندگی کی کشمکش میں مبتلا

اپنی بدمزاجی اور تند خو طبیعت کے باعث نیوزی لینڈ کرکٹ کے 'بیڈبوائے' کی حیثیت سے معروف جیسی رائیڈر اپنے ملک بلکہ پوری دنیائے کرکٹ کو سکتے میں مبتلا کر گئے، جب گزشتہ روز کرائسٹ چرچ میں دو افراد نے انہیں اس بری طرح زدوکوب کیا کہ وہ اب ہسپتال…

رائیڈر کی خود غرضی نیوزی لینڈ کی شکست کی وجہ بنی: کریگ میک ملن

نیوزی لینڈ کے سابق بلے باز کریگ میک ملن نے کہا ہے کہ جنوبی افریقہ کے خلاف آخری ٹی ٹوئنٹی میں بلیک کیپس کی شکست کی واحد وجہ جیسی رائیڈر کی خود غرضی تھی، جنہوں نے اپنی نصف سنچری مکمل کرنے کے لیے رنز بنانے کی رفتار کو دھیما کیا اور خمیازہ…

جنوبی افریقہ کا ’اینٹی چوک‘، نیوزی لینڈ کی ناقابل یقین شکست

اگر آپ نے یہ دیکھنا ہو کہ اپنے ہاتھوں سے مقابلہ کیسے گنوایا جاتا ہے تو آج ہونے والا جنوبی افریقہ-نیوزی لینڈ تیسرا ٹی ٹوئنٹی دیکھ لیں جہاں نیوزی لینڈ کو آخری پانچ اوورز میں صرف 25 رنز درکار تھے اور اس کی 7 وکٹیں باقی تھیں، لیکن اس کے بلے…

نیوزی لینڈ کے ارادے خطرناک، آسٹریلیا ناتجربہ کار باؤلرز سے پریشان

ماضی قریب کا ناقابل تسخیر آسٹریلیا شین وارن، گلین میک گرا اور ایڈم گلکرسٹ جیسے کھلاڑیوں کے ریٹائر ہوتے ہی آہستہ آہستہ زوال کی منازل طے کرتے ہوئے اب ٹیسٹ کی عالمی درجہ بندی میں چوتھی پوزیشن پر پہنچ چکا ہے اور اب اس نہج پر پہنچ چکا ہے کہ سال…

دورۂ آسٹریلیا کے لیے نیوزی لینڈ کے 13 رکنی دستے کا اعلان

نیوزی لینڈ نے اگلے ماہ آسٹریلیا کے خلاف اہم سیریز کے لیے اپنے 13 رکنی دستے کا اعلان کر دیا ہے۔ دونوں ٹیمیں ماہ دسمبر میں دو ٹیسٹ مقابلے کھیلیں گی۔ نیوزی لینڈ کرکٹ کی جانب سے کرک نامہ کو موصول ہونے والے اعلامیہ کے مطابق ٹیم میں بلے باز…

جیسی رائیڈر بھی زخمی، زمبابوے کے خلاف واحد ٹیسٹ نہیں کھیل پائیں گے

نیوزی لینڈ کے بلے باز جیسی رائیڈر پنڈلی کی تکلیف کی وجہ سے زمبابوے کے خلاف واحد ٹیسٹ میں بلیک کیپس کی نمائندگی نہیں کر پائیں گے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان یکم نومبر سے بلاوایو میں سیریز کا واحد ٹیسٹ کھیلا جائے گا۔ رائیڈر زخمی ہونے والے کھلاڑیوں…

'چوکرز' جنوبی افریقہ پھر ناک آؤٹ، نیوزی لینڈ کی اپ سیٹ فتح

جنوبی افریقہ آخر کب ورلڈ کپ جیتے گا؟ تب جب وہ ناک آؤٹ مرحلے میں فتح حاصل کرنے سیکھے گا۔ جی ہاں! ایک مرتبہ پھر جنوبی افریقہ کا سفر ناک آؤٹ مرحلے کے پہلے قدم پر ہی تمام ہو گیا اور اسے نیوزی لینڈ کے ہاتھوں حیران کن شکست ہو گئی ہے جس نے ان کی…

آخری میچ میں نیوزی لینڈ فاتح؛ سیریز ٹرافی پاکستان کے نام

تنازعات اور ناقص فارم میں گھرے ہوئے جیسی رائیڈر نے تمام تر غصہ پاکستانی باؤلرز پر نکالتے ہوئے یادگار سنچری اسکور کی اور نیوزی لینڈ کو عالمی کپ سے قبل ایک حوصلہ افزاء فتح دلا دی۔ ایڈن پارک، آکلینڈ میں کھیلے گئے سیریز کے چھٹے اور آخری ایک…