ٹیگ محفوظات

لاستھ ملنگا

پاکستان کی بدترین باؤلنگ و فیلڈنگ، سری لنکا نیا ایشیائی چیمپئن بن گیا

سری لنکا نے میں ایشیا کپ میں ناقابل شکست رہتے ہوئے پاکستان کو فائنل بھی پانچ وکٹوں سے ہرا دیا اور یوں پانچویں بار ایشین چیمپئن بن گیا۔ پاکستان محض 18 رنز پر تین وکٹیں گرنے کے بعد بیٹنگ میں تو سنبھل گیا لیکن بعد ازاں ناقص باؤلنگ اور بدترین…

ایشین چیمپئن کون؟ فیصلہ آج ہوگا!

ایشیا کپ 2014ء کے فائنل میں آج مقابلہ ہوگا سخت ترین امتحانات سے کامیابی سے گزرنے والے پاکستان اور ٹورنامنٹ میں اب تک ناقابل شکست رہنے والے سری لنکا کا۔ بازی مستقل مزاج کے نام رہے گی یا ناقابل یقین کو ملے گی، اس بارے میں کچھ کہنا قبل از وقت…

مالنگا کے سامنے پاکستان ڈھیر، عمر اور مصباح کی نصف سنچریاں رائیگاں

لاہیرو تھریمانے کی سنچری اور اختتامی لمحات میں لاستھ مالنگا کی تباہ کن باؤلنگ نے دفاعی چیمپئن پاکستان کو ایشیا کپ کے پہلے ہی مقابلے میں شکست سے دوچار کردیا۔ آخری 46 گیندوں پر درکار 55 رنز کے تعاقب میں پاکستان اپنی آخری 6 وکٹیں محض 42 رنز پر…

مالنگا بمقابلہ بلیک کیپس، نیوزی لینڈ ایک وکٹ سے فاتح

بلے بازوں کی ناکامی اور باؤلرز کی شاندار کارکردگی، لیکن ٹیم کو فتح دلوانے میں ناکامی، کچھ جانا پہچانا منظر لگتا ہے لیکن چیمپئنز ٹرافی کا سری لنکا بمقابلہ نیوزی لینڈ مقابلہ پاک-ویسٹ انڈیز میچ سے کہیں زیادہ دلچسپ اور سنسنی خیز تھا اور فتح محض…

ایک بار پھر بارش، لیکن سری لنکا فتح یاب

لگتا ہے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے بعد آسمان نے سری لنکا پر اپنے دروازے کھول دیے ہیں۔ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریزکا پہلا ٹی ٹوئنٹی اور ایک روزہ مقابلہ بارش کی نذر ہو گیا اور دوسرے ایک روزہ میں بھی نتیجہ بمشکل ڈک ورتھ لوئس طریق کار کے تحت ہی سامنے آ…

آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2012ء ”ٹیم آف دی ٹورنامنٹ“ کا اعلان

بین الاقوامی کرکٹ کونسل نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2012ء کے اختتام کے ساتھ ہی ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑیوں پر مشتمل ایک ٹیم کا اعلان کیا ہے جس میں تقریباً نصف ٹیم فائنل کھیلنے والے سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کے کھلاڑیوں پر مشتمل ہے جبکہ پاکستان کے سعید…

مالنگا کے ہاتھوں انگلستان باہر، سری لنکا سیمی فائنل میں

سری لنکا نے بہترین آل راؤنڈ کارکردگی کے ذریعے دفاعی چیمپئن انگلستان کو شکست دے کر نہ صرف اسے اعزاز کی دوڑ سے باہر کردیا ہے بلکہ اپنے ساتھ ویسٹ انڈیز کو بھی سیمی فائنل میں پہنچا دیا ہے۔ لاستھ مالنگا کی پانچ وکٹیں انگلش تابوت میں آخری کیل…

سری لنکا پریشان، میتھیوز ایشیا کپ سے باہر

ایشیا کپ کی مہم کا آغاز بھارت کے ہاتھوں کراری شکست سے کرنے والا سری لنکا ایک گمبھیر مسئلے سے دوچار ہو گیا ہے کیونکہ اس کے مرکزی کھلاڑی آل راؤنڈر اینجلو میتھیوز پنڈلی کی تکلیف کے باعث پورے ٹورنامنٹ سے باہر ہو چکے ہیں۔ میتھیوز نے اسی…

ایک بار پھر دھونی، بھارت اور سری لنکا مقابلہ ٹائی

اگر سوال پوچھا جائے کہ اس وقت سخت سے سخت صورتحال میں بھی مضبوط اعصاب رکھتے ہوئے میچ کو اختتام تک پہنچانے والا بہترین کھلاڑی کون سا ہے تو کئی لوگوں کی نگاہ انتخاب بھارت کے کپتان مہندر سنگھ دھونی پر جا پڑے گی جنہوں نے ایک مرتبہ پھر ثابت کیا…

[ریکارڈز] سال 2011ء کے بہترین ایک روزہ گیند باز

کرکٹ اب بہت زیادہ بلے باز دوست یعنی بیٹسمین فرینڈلی کھیل بنتا جا رہا ہے۔ شائقین کی چھکے اور چوکے دیکھنے کی بڑھتی ہوئی خواہشوں اور 'ہائی اسکورنگ گیمز' کا چلن بلے باز دوست وکٹیں تخلیق کرنے کا سبب بن رہا ہے اس لیے اب گیند بازوں کو بہت زیادہ…