ٹیگ محفوظات

محمد یوسف

[ریکارڈز] مرد بحران یونس خان، سب سے زیادہ سنچریاں بنانے والے پاکستانی

دبئی میں صرف 7 رنز پر 2 وکٹیں گنوانے والے پاکستان کو 12 سال قبل کی یادیں ڈرانے لگیں، جب یونس خان نے میدان میں قدم رکھا۔ یہ 2002ء کے بعد متحدہ عرب امارات میں پہلا پاک-آسٹریلیا ٹیسٹ ہے، اور اس سے پاکستان کی کوئی اچھی یادیں وابستہ نہیں۔ شارجہ…

[ریکارڈز] یونس خان سب سے زیادہ ٹیسٹ سنچریوں کے قومی ریکارڈ کے قریب

یونس خان کی گال ٹیسٹ میں 228 گیندوں پر 11 چوکوں اور ایک چھکے کے ذریعے کھیلی گئی 133 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز نے انہیں سب سے زیادہ ٹیسٹ رنز بنانے والے پاکستانی کھلاڑیوں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر پہنچانے کے ساتھ ساتھ ایک اور قومی ریکارڈ کے بھی…

پاکستان کی نئی سلیکشن کمیٹی، محمد یوسف بھی شامل ہوں گے: ذرائع

پاکستان کرکٹ بورڈ اگلے ماہ نئی سلیکشن کمیٹی کا قیام عمل میں لائے گا اور اس کے لیے مختلف نام زیر غور آ رہے ہیں، جن میں سابق کپتان محمد یوسف بھی شامل ہیں۔ راشد لطیف کی زیر قیادت نئی سلیکشن کمیٹی اگلے ماہ ذمہ داریاں سنبھالے گی البتہ…

رمیز راجہ کی محمد یوسف پر کڑی تنقید، داڑھی کو بھی نشانہ بنا ڈالا

پاکستان کے اولین اسپورٹس چینل 'جیو سوپر' کو طویل عرصے بعد پاکستان کی کوئی سیریز نشر کرنے کا موقع ملا اور اس 'تاریخی' موقع پر دو تجزیہ کاروں نے 'رنگ میں بھنگ' ڈال دی۔ سابق کپتان رمیز راجہ اور محمد یوسف بجائے تجزیہ کرنے کے ایک دوسرے پر کیچڑ…

مرغوں کی لڑائی میں فائدہ کس کا؟

اگر آپ کو یہ معلوم نہیں کہ کچھ لوگ ایک ہی سانس میں دو متضاد باتیں کس طرح کرتے ہیں تو معروف نجی چینل 'جیو' کو دیا گیا شعیب اختر کا تازہ انٹرویو ملاحظہ کرلیجیے۔ موصوف شاہد آفریدی کے بیان پر تبصر ہ کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ وہ کسی کی ذاتیات پر…

آفریدی نے چھکے نہ لگائے پر چھکے چھڑا دیے ، شعیب اور یوسف کو 'ہیکل جیکل' قرار دیدیا

شاہد آفریدی آج کل میدان میں تو چھکے لگا نہیں پارہے البتہ انہوں نے وطن واپسی پر خود پر تنقید کرنے والے شعیب اختر ، محمد یوسف اور سکندر بخت کے چھکے ضرور چھڑادیئے ہیں۔ جنوبی افریقہ سے وطن واپسی پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے…

[گیارہواں کھلاڑی] سوال جواب قسط 24

قارئین کے سوالات اور ان کے جوابات پر مشتمل سلسلہ لے کر "گیارہواں کھلاڑی" ایک مرتبہ پھر حاضر خدمت ہے۔ گزشتہ ہفتہ پاکستان کرکٹ کے لیے مایوس کن رہا کہ پاکستان کو زمبابوے کے خلاف ہرارے ٹیسٹ میں شکست کا منہ دیکھنا پڑا اور یوں تاریخ میں محض دوسرا…

[ریکارڈز] یونس خان 7 ہزار ٹیسٹ رنز بنانے والے چوتھے پاکستانی

پاکستان کے مڈل آرڈر بلے باز یونس خان کے لیے زمبابوے کا دورہ بہت مبارک ثابت ہو رہا ہے۔ پہلے ٹیسٹ میں ڈبل سنچری بنانے کے بعد اب ہرارے ہی میں ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میں انہوں نے اپنے کیریئر کا ایک بہت اہم سنگ میل عبور کیا ہے یعنی 7 ہزار ٹیسٹ…

[ریکارڈز] یونس خان سب سے زیادہ سنچریاں بنانے والے چوتھے پاکستانی بیٹسمین

زمبابوے کے خلاف ہرارے میں کھیلے جا رہے پہلے ٹیسٹ میں یونس خان نے نازک مرحلے پر شاندار بلے بازی کرتے ہوئے اپنے کیریئر میں 22ویں سنچری بنا ڈالی۔ وہ پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ سنچریاں بنانے والے بلے بازوں میں چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔…

[گیارہواں کھلاڑی] سوال جواب قسط 20

رمضان کی مبارک اور عید کی پرمسرت ساعتوں کے بعد "گیارہواں کھلاڑی" ایک مرتبہ پھر حاضر خدمت ہے۔ پاکستان ویسٹ انڈیز کے خلاف کامیابی کے بعد اب دورۂ زمبابوے کے لیے پر تول رہا ہے اور اس کے ساتھ ہی کرکٹ کا ایک مستقل سلسلہ شروع ہوگا جس کے ساتھ کرکٹ…