ٹیگ محفوظات

پاکستان سپر لیگ 2017ء

’’چھوٹوز‘‘...بڑوں سے بھی آگے!

ٹی20نوجوانوں کا کھیل ہے...یہ ایسا بیان ہے جو ہر چند دن بعد سننے کو ملتا ہے لیکن پاکستان سپر لیگ کا پہلا مرحلہ ختم ہونے کے بعد یہ بات بالکل سچ ثابت ہورہی ہے کیونکہ اس لیگ میں اب تک تمام ٹیموں نے چار چار میچز کھیل لیے ہیں مگر ان میچز میں بہت…

کراچی جیت گیا، بالاخر!

پاکستان سپر لیگ میں ابتدائی تینوں مقابلوں میں شکست کے بعد کراچی کنگز کے لیے کوئی راہِ فرار باقی نہیں بچی تھی۔ تب اس کا مقابلہ دفاعی چیمپیئن اسلام آباد کے ساتھ ہوا اور کیا خوب ہوا۔ بارش سے بارہا متاثر ہونے کی وجہ سے مزا خراب تو بہت ہوا لیکن…

شارجہ میں بارش، "سب سے آگے" کی دوڑ کا خاتمہ ہوگیا

شارجہ دنیا میں سب سے زیادہ انٹرنیشنل میچز کروانے والا میدان ہے، بلکہ سب سے زیادہ ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی میزبانی کا اعزاز بھی شارجہ ہی کو حاصل ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ یہاں کبھی کوئی ایسا انٹرنیشنل میچ نہیں ہوا جو بارش کی نذر ہوا ہو۔ تین…

اسلام آباد پھر کامیابی کی راہ پر، کوئٹہ کی پہلی ناکامی

پے در پے مسائل سے دوچار اسلام آباد یونائیٹڈ نے پاکستان سپر لیگ کے ایک اہم مقابلے میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کر بڑی کامیابی سمیٹ لی ہے اور پوائنٹس ٹیبل پر اپنی پوزیشن کو بھی مستحکم کرلیا ہے۔ دو اہم ترین بلے بازوں…

لہولہو...لہور!!

لاہور شہر کا طلسم مجھے حیرت زدہ کردیتا ہے کہ اس شہر میں کیسی کشش، جادواور رومان ہے کہ جو ایک مرتبہ اس شہر میں بس جائے اس کا یہاں سے جانے کو دل نہیں کرتااور جب لاہوریے لاہور کو ’’لہور‘‘ کہہ کر پکارتے ہیں تو زبان پر ایسی مٹھاس ڈیرہ جمالیتی ہے…

شرجیل اور خالد پر تاحیات پابندی کا خطرہ

تازہ ترین اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل نے پاکستان کرکٹ کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ اس ہنگامے کے دو مرکزی کردار شرجیل خان اور خالد لطیف فوری طور پر وطن واپس بھیج دیے گئے تھے اور ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں نے اعترافِ جرم کرلیا ہے اور اب ہو سکتا ہے کہ ان پر…

ناقابلِ یقین مقابلہ، پشاور ہارتے ہارتے جیت گیا

اگر آپ سمجھتے ہیں کہ کسی ٹی ٹوئنٹی میں ایک اننگز میں 200 سے زیادہ رنز بننا ایک اچھے مقابلے کا ضامن ہوتا ہے تو پشاور زلمی اور لاہور قلندرز کا مقابلہ دیکھ لیں۔ صرف 60 رنز کے تعاقب کرتے ہوئے پشاور زلمی کے دانتوں پر پسینہ آ گیا یہاں تک کہ وہ…

قلندر چھا گئے، اسلام آباد ناکام

بالآخر ایک طویل اور تھکا دینے والا عرصہ گزارنے کے بعد لاہور قلندرز نے جیت کا مزہ چکھ ہی لیا۔ فکسنگ تنازع میں ملوث ہونے کے بعد اپنے پہلے مقابلے میں اسلام آباد یونائیٹڈ پوری کوشش کے باوجود کامیاب نہیں ہو سکا۔ شرجیل خان اور خالد لطیف جیسے بلے…

طمانچہ!!

مجھے اس بات سے غرض نہیں ہے کس کھلاڑی نے کتنی کرپشن کی ہے اور اب مزید کتنے کھلاڑیوں کا نام اس اسکینڈل میں آئے گا۔ یہ بات بھی میری دلچسپی کا باعث نہیں ہے کہ ان کھلاڑیوں کو جرم ثابت ہونے پر کتنی سزا دی جاتی ہے مگر حیرت اُن لوگوں پر ہے جو…

پی ایس ایل میں فکسنگ اور میڈیا کی "اندھادھند فائرنگ"

مرض کی تشخیص اسے دبانے یا چھپانے سے کہیں زیادہ ضروری اور اہم ہوتی ہے اس لیے چاہے آپ کو پاکستان سپر لیگ 2017 کے دوسرے ہی دن اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل کا منظر عام پر آنا "رنگ میں بھنگ" کیوں نہ لگ رہا ہو، لیکن یہ اس گروہ اور ان شخصیات کے لیے بہت…