ٹیگ محفوظات

اقتباسات

[اقتباسات] شعیب محمد کا سب سے بڑا قصور میرا بیٹا ہونا تھا: حنیف محمد

آج جب میں پاکستانی بلے بازوں کی ناکامیاں دیکھتا ہوں تو میرا یہ دکھ اور پچھتاوا مزید بڑھ جاتا ہے کہ شعیب محمد آخر کیوں پاکستان کے لئے زیادہ عرصے نہیں کھیل سکے؟ یہ دکھ اور پچھتاوا اس لئے اور زیادہ ہے کہ میں ذاتی طور پر محسوس کرتا ہوں کہ شعیب…

[اقتباسات] ”ایک سوہان روح ڈکلیئریشن“ جاوید میانداد کی آپ بیتی سے (آخری قسط)

ان سارے برسوں میں لوگوں نے مجھ سے ان گنت مرتبہ اس ڈکلیئریشن کےبارے میں پوچھا ہے بلکہ یہ ایک ایسا سوال ہے جو مجھ سے سب سے زیادہ مرتبہ کیا گیا ہے۔ لوگوں کو اب تک یہ یقین نہیں آتا کہ عمران نے پاکستان کی اننگز ایک ایسے وقت پر کیوں ختم کردی جب…

[اقتباسات] کھلاڑیوں کی خود کشی کا خطرہ

ایشیا کپ سے اخراج کے بعد ہم فوری طور پر انگلستان روانگی کے لیے تیار تھے۔ انگلش کرکٹ بورڈ نے کمالِ مہربانی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آسٹریلیا کے خلاف ہماری ہوم سیریز کی میزبانی کی، جس کے بعد ہمیں مزید قیام کرنا تھا اور انگلستان کے خلاف کھیلنا تھا۔…

[اقتباسات] ”خوگر حمد سے تھوڑا سا گلہ“ جاوید میانداد کی آپ بیتی سے (تیسری قسط)

کپتانی نے عمران میں شدید پسند اور ناپسند بھی پیدا کی تھی۔ وہ عام طور پر کسی کھلاڑی کے بارے میں کوئی رائے قائم کرنے میں کچھ وقت ضرور لیتے تھے مگر ایک مرتبہ وہ رائے بنا لیتے تو پھر کوئی ان کو اپنی رائے بدلنے پر مجبور نہیں کر سکتا تھا۔ کچھ…

[اقتباسات] ”میں اور عمران خان“ جاوید میانداد کی آپ بیتی کا اہم باب (دوسری قسط)

عمران 25 نومبر 1952ء کو لاہور میں عمران خان نیازی کی حیثیت سے پیدا ہوئے تھے۔ وہ اپر مڈل کلاس کے ماحول میں پروان چڑھے تھے۔ ان کو شروع میں ہی کرکٹ کھیلنے کا موقع مل گیا تھا۔ جب وہ خاندان کے دوسرے ارکان کے ساتھ لاہور کے زمان پارک اورپھر ایچی…

[اقتباسات] ”میں اور عمران خان“ جاوید میانداد کی آپ بیتی کا اہم باب (پہلی قسط)

1992ء کے ورلڈکپ میں کامیابی پاکستان ٹیم کا ایک شاندار کارنامہ تھا۔ یہ عمران خان سے میری طویل وابستگی کے دوران کچھ پانے کا نقطۂ عروج بھی تھا۔اس اعتبار سے میں اپنے آپ کو خوش نصیب بھی قراردوں گا کہ میں نے اپنے کھیل کے کیریئر کے دوران پاکستان…

انہوں نے گولیاں کھائیں لیکن پاکستان کے خلاف ایک لفظ نہ نکالا

کچھ پہلوؤں کے لحاظ سے یہ ایک غیر اہم سال تھا، سوائے پاکستان کا دورہ کرنے والی سری لنکن ٹیم پر حملے کے۔ میچ کھیلنے کے لیے میدان جانے والی مہمان ٹیم کی بس پر دہشت گردوں نے حملہ کیا۔ میرے خیال میں یہ کھلاڑيوں کے حفاظتی انتظامات میں موجود نقائص…

شعیب اختر کی آئی پی ایل کہانی

آئی سی ایل ایک باغی لیگ تھی جسے آئی سی سی کی تائید حاصل نہ تھی اور ہمارے چیئرمین کھلاڑیوں کو اِس لیگ سے دور رہنے کی تاکید کر رہے تھے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ آئی سی ایل میں کھیلنے کو ترجیح دینے والے کھلاڑی دوبارہ پاکستان کے لیے نہیں کھیل…

سچن مجھ سے کنی کترا گیا

ہمیں سیریز میں ایک حوصلہ شکن ہار ضرور سہنا پڑی لیکن حقیقت یہ ہے کہ ہم نے سچن ٹنڈولکر کو لگام دیے رکھی۔ یہ بات ہمارے حق میں رہی کہ سیریز کے دوران سچن کو کہنی کی تکلیف تھی؛ جس نے عظیم بلے باز کو لاچار کر دیا تھا۔ اس طرح ہم اسے اپنے عتاب میں…

مثبت ڈوپ ٹیسٹ اور کرب و ابتلا کے ایام

سال کے اختتام پر ہم چیمپئنز ٹرافی کھیلنے کے لیے بھارت روانہ ہوئے۔ حسب معمول جے پور میں بھارتی شائقین نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کا زبردست استقبال کیا، جو آفریدی، میرے اور چند دیگر کھلاڑیوں کے خصوصی پرستار تھے۔ ہم نے وہاں زبردست وقت گزارا، باہر…