ٹیگ محفوظات

روہیت شرما

[ریکارڈز] روہیت شرما کی پہلی ٹیسٹ باری ریکارڈز کی نظر میں

بھارت نے ویسٹ انڈیز کو صرف تین دن میں شکست دے کر کولکتہ کے شائقین کو آخری بار سچن تنڈولکر کی بلے بازی دیکھنے کے شرف سے تو محروم کر ہی دیا لیکن روہیت شرما کی باری نے ٹیسٹ میں بھارت کو مستقبل کی ایک اور نوید دی ہے۔ جنہوں نے اپنے پہلے ہی ٹیسٹ…

پہلا ٹیسٹ کھیلنے والوں کے لیے یادگار مقابلہ، بھارت کولکتہ ٹیسٹ جیت گیا

کولکتہ کے ایڈن گارڈنز میں اپنے کیریئر کا آخری ٹیسٹ سچن تنڈولکر کے لیے تو یادگار ثابت نہ ہوسکا لیکن انہوں نے جس کھلاڑی کو میچ شروع ہونے سے قبل ٹیسٹ کیپ سے نوازا، اس کی شاندار بلے بازی نے بھارت کو صرف 3 دن میں فتح سے ہمکنار کردیا۔ روہیت شرما…

رنز کی بارش، بھارت سیریز جیت گیا

کچھ مقابلے ایسے ہوتے ہیں جو شاید کھیلے ہی ریکارڈ سازی کے لیے جاتے ہیں، کچھ ایسا ہی مقابلہ بنگلور کے ایم چناسوامی اسٹیڈیم میں ہفتے کو کھیلا گیا جہاں بھارت کے روہیت شرما کی ڈبل سنچری اور بعد ازاں آسٹریلیا کی قابل ذکرمزاحمت نے سیریز کے فیصلہ…

[ریکارڈز] ایک مقابلے میں سب سے زیادہ چھکے

کمبھ کے میلے کے بعد بھارت کا دوسرا سب سے بڑا میلہ یعنی 'رنز میلہ' اپنے اختتام کو پہنچا۔ 7 ایک روزہ مقابلوں میں صرف 5 مقابلے ہی مکمل ہو پائے جس میں رنزوں کے انبار لگ گئے۔ کئی ریکارڈ ٹوٹے اور آخری مقابلے میں بھی دھواں دار بلے بازی کا مظاہرہ…

دیوالی پر دھماکہ خیز اننگز، روہیت کی ڈبل سنچری

دیوالی کے دن آپ کس چیز کی توقع رکھتے ہیں؟ پٹاخوں، دھماکوں اور آتش بازی کی اور آج ہی روہیت شرما نے دھماکہ خیز اننگز کھیل کر آسٹریلیا کو بھی یہ نظارہ دکھا ہی دیا۔ بنگلور کے چناسوامی اسٹیڈیم جاری بھارت-آسٹریلیا ساتویں و آخری ون ڈے میں کچھ یہی…

شکست زمبابوے کے دامن سے چمٹ گئی، بھارت چوتھا ون ڈے بھی جیت گیا

ہرارے کی طرح بلااویو میں بھی شکست نے زمبابوے کا پیچھا نہیں چھوڑا۔ زمبابوین ٹیم کو امید تھی کہ نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل بھارتی ٹیم کو ایک میچ میں تو وہ قابو کرلیں گے لیکن چوتھے میچ میں بھی یہ خواب پورا نہ ہوسکا اور بھارت نے باآسانی 9 وکٹوں…

انگلش کنڈیشنز؟ باؤلرز کا کچومرنکل گیا، بھارت فتحیاب

انگلش کنڈیشنز، انگلش کنڈیشنز، انگلش کنڈیشنز، کتنا شور تھا نا چیمپئنز ٹرافی شروع ہونے سے پہلے؟ اور افتتاحی مقابلے میں کیا ہوا؟ 636 رنز بن گئے اور سوائے اسپنرز کے کسی باؤلر کی دال نہ گلی۔ اور جب اسپنر چل جائیں تو کس کو فاتح ہونا چاہیے؟ جی…

بھارت سیریز جیت گیا، نمبر ون پوزیشن مضبوط

سریش رینا اور روہیت شرما کی طوفانی بلے بازی اور انگلش فیلڈرز کی فیاضی نے بھارت کو نہ صرف سیریز جتوا دی بلکہ ایک روزہ میں عالمی نمبر ایک پوزیشن کو بھی مستحکم بنا ڈالا۔ ٹیسٹ سیریز میں مایوس کن شکست اور اس کے بعد روایتی حریف پاکستان کے خلاف…

بھارت کے ہاتھوں دفاعی چیمپئن انگلستان کا برا حال، بدترین شکست

ایک روزہ اور ٹی ٹوئنٹی کی عالمی چیمپئن ٹیموں کے معرکے کو ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کا اب تک کا سب سے بڑا مقابلہ سمجھا جا رہا تھا لیکن اسپن گیند بازوں کے خلاف انگلش بلے بازوں کی نااہلی نے اسے مکمل طور پر یکطرفہ میچ بنا دیا۔ 171 رنز کے ہدف کے تعاقب میں…

پولارڈ کی سنچری رائیگاں، منوج نے بھارتی بیڑہ پار لگا دیا

کیرون پولارڈ کی ایک روزہ کیریئر کی پہلی سنچری بھی ویسٹ انڈیز کو بھارت کے خلاف فتح سے ہمکنار نہ کر سکی اور پانچواں و آخری ایک روزہ بین الاقوامی مقابلہ 34 رنز سے بھارت کی فتح پر منتج ہوا۔ یوں سیریز میں میزبان بھارت نے 4-1 سے شاندار کامیابی…