ٹیگ محفوظات

سعید اجمل

سعید اجمل کی کمی محسوس ہوگی، رضا حسن پر پورا اعتماد ہے: شاہد آفریدی

بحیثیت کپتان شاہد آفریدی کی صلاحیتوں کا ایک نیا امتحان صرف دو روز کے فاصلے پر کھڑا ہے اور پہلے مرحلے پر ہی انہیں اپنے اہم ترین گیندباز کی جدائی برداشت کرنا پڑے گی۔ پاک-آسٹریلیا سیریز کا واحد ٹی ٹوئنٹی گزشتہ کئی سالوں میں پہلا مقابلہ ہوگا جو…

عالمی کپ سے پہلے سعید اجمل کی واپسی ہدف ہے: ثقلین مشتاق

پاکستان کے سابق اسپن گیندباز ثقلین مشتاق نے عالمی کپ 2015ء سے پہلے سعید اجمل کو بین الاقوامی کرکٹ میں واپس لانے کو اپنا ہدف قرار دے دیا ہے۔ بین الاقوامی کرکٹ کونسل نے حال ہی میں سعید اجمل کے باؤلنگ ایکشن کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے…

"دوسرا" پر پابندی کرکٹ کے لیے بڑا نقصان ہے: معین علی

انگلستان کے مایہ ناز آل راؤنڈر معین علی نے کہا ہے کہ پاکستان کے باؤلر سعید اجمل پر پابندی دنیا بھر کے گیندبازوں کے لیے انتباہ ہے، خاص طور پر ان کے لیے جو "دوسرا" گیند پھینکتے ہیں۔ اس لیے وہ مجبور ہیں اور اب آئندہ بین الاقوامی مقابلوں میں…

ریٹائرمنٹ لے لو! بورڈ کے بااثر حلقے کا سعید اجمل پر دباؤ

سعید اجمل کے باؤلنگ ایکشن کی جانچ کے دوران جو حیران کن انکشافات ہوئے ہیں، اس کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ کا ایک حلقہ سعید کو مشورہ دے رہا ہے کہ وہ بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لیں۔لیکن اس وقت دنیا کے نمبر ایک ون ڈے گیندباز نے کہا ہے کہ…

سعید اجمل پر پابندی کرکٹ کے لیے اچھا فیصلہ ہے: آسٹریلوی کوچ

اگلے ماہ پاکستان کے خلاف سیریز سے قبل آسٹریلیا کے لیے سب سے پریشان کن امر میزبان کی اسپن باؤلنگ قوت تھی۔ جن اسپن باؤلرز نے متحدہ عرب امارات کے انہی میدانوں پر اپنے وقت کے نمبر ایک انگلستان کو کچل دیا تھا، اس کا سامنا کرتے ہوئے آسٹریلیا کے…

ملک کی "خدمت" کے عوض 10 لاکھ روپے ماہانہ معاوضہ

بین الاقوامی کرکٹ کونسل کا مایہ ناز آف اسپن باؤلر سعید اجمل پر پابندی کا فیصلہ پاکستان کرکٹ کے فیصلہ سازوں اور پرستاروں دونوں پر بجلی بن کر گرا۔ عالمی کپ سے صرف چھ ماہ کی دوری پر جب پاکستان کو اپنی تیاریوں کو فیصلہ کن مرحلے میں داخل کرنے کی…

سعید اجمل کو ورلڈ کپ کھیلنے کی اجازت دی جائے، ارجنا راناتنگا

اپنے پورے بین الاقوامی کیریئر میں مرلی دھرن کی حفاظت کرنے والے سری لنکا کے سابق کپتان ارجنا راناتنگا نے کہا ہے کہ بین الاقوامی کرکٹ کونسل نے ناقص باؤلنگ ایکشن کے حامل گیندبازوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے لیے غلط وقت کا انتخاب کیا ہے اور سعید اجمل…

سعید اجمل پر پابندی، دیرینہ مخالفین بغلیں بجانے لگے

بین الاقوامی کرکٹ کونسل نے سعید اجمل پر پابندی کیا لگائی گویا مخالفین کی مرادیں بر آئیں۔ نیوزی لینڈ کے مارٹن کرو کے علانیہ اظہار خوشی سے لے کر مائیکل وان کی خاموش طمانیت تک ایک بہت بڑا حلقہ ایسا ہے جو آئی سی سی کے غیر اعلانیہ کریک ڈاؤن کا…

پی سی بی سعید اجمل کے باؤلنگ ایکشن کو خود جانچے گا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے سعید اجمل کے باؤلنگ ایکشن کی ازخود جانچ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس سے ظاہر ہو رہا ہے کہ بین الاقوامی کرکٹ کونسل کے روبرو اپیل کرنے کا معاملہ موخر ہوگیا ہے۔ پی سی بی کے چیئرمین شہریار خان نے گزشتہ روز اعلان کیا تھا…

اجمل کو بچانے کے لیے ’’دوسرا‘‘ طریقہ اختیار کرنا ہوگا

سعید اجمل کے باؤلنگ ایکشن کو مشکوک قرار دیا جانا کرکٹ کے حلقوں میں بہت بڑی اور پاکستان کے لیے بہت بری خبر ہے جس نے پاکستانی شائقین کے دل توڑ کر رکھ دیے ہیں۔ یہ مسلسل تیسرا موقع ہے کہ ورلڈ کپ کے آغازسے چند ماہ قبل پاکستان کے ٹاپ باؤلرز کسی…