ٹیگ محفوظات

جنوبی افریقہ پاکستان 2013ء

جوابی دورے میں ’’تگڑا‘‘ جواب دینا ہوگا

غالباً اس سے اچھا موقع پاکستانی ٹیم کو کبھی بھی نہیں ملا کہ وہ جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز جیت سکے لیکن چوتھے ون ڈے کی شکست کے بعد ایسا محسوس ہورہا ہے کہ 2002-03ء کے بعد شاید پہلی مرتبہ پاکستانی ٹیم4-1کے مارجن سے شکست کھا جائے اور ایسا…

پھر جنوبی افریقہ؟ پاکستان کا دورہ طے ہوگیا

پاکستان کے ایک اور دورۂ جنوبی افریقہ کا معاملہ بالآخر طے پا ہی گیا۔ ایک روز قبل تک جس سیریز کی توقعات کا خاتمہ ہو گیا تھا آج اچانک ہی اس کا اعلان کر دیا گیا۔ سال میں اب تک جنوبی افریقہ کے خلاف دو سیریز کھیلنے کے بعد اب پاکستانی ٹیم…

پاکستان کرکٹ: سینئر کھلاڑیوں کو نکالنا مسئلے کا حل؟

ٹیم پاکستان جنوبی افریقہ سے وطن واپس پہنچ کر قومی ٹی ٹوئنٹی سپر 8 ٹورنامنٹ بھی کھیل چکی۔ اب کھلاڑیوں کے لیے تو طویل آرام ہے اور قومی کرکٹ کے کرتا دھرتا افراد کے لیے غور و فکر کا ایک اہم مرحلہ آن پہنچا ہے کہ وہ اگلے امتحانوں کے لیے ٹیم کی…

شاہد آفریدی کو ون ڈے ٹیم سے نکال دینا چاہیے: عامر سہیل

پاکستان کا دورۂ جنوبی افریقہ مثبت نتائج حاصل کیے بغیر اپنے اختتام کو پہنچا۔ محدود اوورز کے مرحلے میں ملی جلی کارکردگی نے کسی حد تک قومی ٹیم کی لاج بھی رکھی اور ٹیم میں "انقلابی" تبدیلیوں کا راستہ بھی روکا، ورنہ ٹیسٹ سیریز نے تو ٹیم کو کسی…

بورڈ چند سینئر کھلاڑیوں کو ٹھکانے لگانے کا خواہاں، ایک کھلاڑی خود الوداع کہنے کو تیار

پاکستان کے دورۂ جنوبی افریقہ میں قومی ٹیم کی کارکردگی میں صرف ایک ہی لحاظ سے تسلسل رہا، وہ تھی سینئرز کی زوال پذیر کارکردگی۔ یونس خان، شاہد آفریدی، مصباح الحق، شعیب ملک اور محمد حفیظ کی بدترین کارکردگی نے جہاں قومی ٹیم کی شکست کی راہ ہموار…

ایک بار پھر فیصلہ کن مقابلے میں شکست، جنوبی افریقہ سیریز لے اڑا

پاکستان نے 2002ء میں آسٹریلیا کے خلاف سیریز کا فیصلہ کن مقابلہ جیتا تھا اور اس کے بعد سےان تمام مقابلوں میں شکست کا منہ دیکھنا پڑا جب میچ کے نتیجے کا انحصار سیریز پر ہو اورتین مرتبہ تو اسے یہ شکست جنوبی افریقہ کے ہاتھوں اٹھانی پڑی اور اب…

سنسنی خیز مقابلہ، عرفان اور مصباح نے سیریز برابر کر دی

اک ایسا مقابلہ جو پاکستان کے لیے "مارو یا مر جاؤ" تھا، دونوں ٹیموں کے لیے 'پل میں تولہ اور پل میں ماشہ ' بنا، آخر دو ایسے کرداروں کی بدولت پاکستان کی جیت پر منتج ہوا، جن کے بارے میں عموماً تصور بھی نہیں کیا جاتا، یعنی مصباح الحق اور عمران…

ہاشم-ڈی ولیئرز ریکارڈ شراکت داری، جنوبی افریقہ جیت گیا، شاہد کی اننگز رائیگاں

پاکستان کے ٹاس جیت کر باؤلنگ کرنے کا ایک اور انوکھا فیصلے، پھر ناقص باؤلنگ اور فیلڈنگ نے جنوبی افریقہ کو سیریز میں برتری دے دی۔ نیو وینڈررز کے چھوٹے اسٹیڈیم جنوبی افریقہ نے نہایت سست روی سے آغاز کیا اور ابتدائی 10 اوورز تک صرف 26 رنزبنا سکا…

[ریکارڈز] وہاب ریاض کا نام بدترین باؤلرز کی فہرست میں

جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ کا نیو وینڈررز اسٹیڈیم مختصر باؤنڈریز کی وجہ سے ہمیشہ گیندبازوں کے لیے ایک بھیانک خواب رہا ہے اور اب پاکستان کے وہاب ریاض کبھی اس میدان کو نہیں بھولیں گے، جنہیں پاک-جنوبی افریقہ تیسرے ون ڈے میں 10 اوورز میں 93

عرفان کی فاتحانہ واپسی، مصباح کی قائدانہ اننگز، سیریز برابر

پاکستانی تیز گیندبازوں خصوصاً محمد عرفان کی عمدہ باؤلنگ اور بعد ازاں کپتان مصباح الحق اور شعیب ملک کے درمیان 77 رنز کی ناقابل شکست و فتح گر شراکت داری نے پاکستان کو جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ون ڈے میں 6 وکٹوں کی زبردست فتح سے ہمکنار کر…