ٹیگ محفوظات

اسپاٹ فکسنگ

اسد رؤف پھٹ پڑے، ممبئی پولیس کو کھلا چیلنج

انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں بدنام ہونے والے پاکستانی امپائر اسد رؤف بالآخر پھٹ پڑے۔ ممبئی پولیس کی جانب سے چارج شیٹ پیش کیے جانے کے بعد انہوں نے لاہور میں پریس کانفرنس کی اور کہا کہ میرے جس سفری بیگ کے بارے میں…

[آج کا دن] پاکستان کرکٹ تاریخ کا بدترین دن

گزشتہ کئی دہائیوں سے پاکستان کے لیے دورۂ انگلستان ہمیشہ نت نئے تنازعات کا باعث بنتا ہے۔ 1992ء میں بال ٹمپرنگ تنازع اور اس کے بعد 2006ء میں اوول ٹیسٹ کا معاملہ اپنی نہاد میں بہت بڑے معاملات تھے لیکن تین سال پہلے آج کے روز اٹھنے والا معاملہ

آصف کو بھی "عقل" آ گئی، اسپاٹ فکسنگ میں اعتراف جرم

سلمان بٹ اور محمد عامر کے بعد بالآخر تیز گیند باز بولر محمد آصف کو بھی عقل آ ہی گئی یا یوں کہیں کہ تمام دروازے بند ہوجانے کے بعد محمد آصف نے بھی توبہ میں ہی عافیت جانی۔ کراچی پریس کلب میں ہنگامی نیوز کانفرنس میں محمد آصف نے اسپاٹ…

رینا اور دلشان پھر سے فکسنگ ریڈار میں، آئی سی سی خاموش

انڈین پریمیئر لیگ میں جب سے سٹے بازی کا قضیہ سامنے آیا ہے، اس نے ایک کے بعد ایک تہلکہ مچایا ہے۔ جب بھی معاملے میں کوئی پیشرفت ہوئی، اک نیا اور حیران کن پہلو ضرور سامنے آیا۔ بورڈ سربراہ شری نواسن کو عہدے سے ہٹائے جانے سے لے کر آئی پی…

عالمی کپ 2011ء میں بھی فکسنگ کی کوشش؛ دہلی پولیس کے انکشافات

بھارت میں فکسنگ کا معاملہ مزید گمبھیر صورتحال اختیار کرتا جا رہا ہے اور اب پولیس نے انکشاف کیا ہے کہ سٹے بازوں نے عالمی کپ 2011ء کے مقابلوں پر بھی اثرانداز ہونے کی کوشش کی اور سٹے باز اپنے مقاصد کے حصول کے لیے چیئرلیڈرز کو استعمال کرتے ہیں۔…

محمد عامر پر پابندی میں کوئی کمی نہیں ہونے والی

پاکستان میں نجی ٹیلی وژن چینل گو کہ میدان عمل میں ایک دہائی سے زیادہ کا وقت گزار چکے ہیں، جو اداروں کےلیے کافی بڑی عمر ہے لیکن ایسا لگتا ہے وہ ذہنی بلوغت کے اعتبار سے اب بھی نیم پختہ ہیں۔ ذرا محمد عامر والے معاملے کو لیجیے، بین الاقوامی…

'مینوں معاف کردیو' سلمان بٹ نے فکسنگ کا اعتراف کرلیا

پاکستان کے سابق کپتان سلمان بٹ نے پہلی بار اسپاٹ فکسنگ میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے، کیونکہ اب ان کے پاس اس کے سوا کوئی چارہ نہیں بچا۔ یعنی بین الاقوامی کرکٹ کونسل کی تحقیقات کے دوران اور بعد ازاں انگلستان میں بدعنوانی و دھوکہ دہی کے…

آج خود کو کرکٹر کہلواتے ہوئے شرم آتی ہے: سید کرمانی

بھارتی ٹیم تو توقعات کے برخلاف انگلش سرزمین پر فتوحات کے جھنڈے گاڑ رہی ہے، لیکن ادھر ہندوستان میں ہنگامہ برپا ہے۔ انڈین پریمیئر لیگ میں سٹے بازی کے تنازع، کھلاڑیوں اور عہدیداران کی گرفتاری اور روزانہ نئے ناموں کی شمولیت نے کہرام مچایا ہوا…

فکسنگ کا جن بوتل سے باہر، اشرفل کا اعتراف جرم

کئی روز تک دبی دبی سے خبریں آنے کے بعد بالآخر بنگلہ دیش میں فکسنگ کا جن بوتل سے باہر آ گیا ہے، جس کا پہلا شکار بنے ہیں سابق کپتان محمد اشرفل۔ عین اس وقت پر جب فکسنگ کے معاملات پڑوسی ملک بھارت میں بھی کھل کر سامنے آ گئے ہیں، بنگلہ دیش…

شری نواسن ریٹائرڈ ہرٹ، بورڈ ذمہ داریاں ڈالمیا کے سپرد

انڈین پریمیئر لیگ میں سٹے بازی اور اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل کے بعد ایک، ایک کر کے کھلاڑیوں،عہدیداروں اور متعلقہ افراد کی وکٹیں گرتی چلی گئیں اور آج کا دن بڑی وکٹیں گرنے کا دن تھا۔ پہلے آئی پی ایل کے چیئرمین راجیو شکلا نے عہدے سے استعفیٰ دیا اور…