ٹیگ محفوظات

عمر اکمل

پاکستانی بلے باز پھر ناکام، ویسٹ انڈیز کی گرفت مضبوط

پاکستانی ٹاپ آرڈر بلے بازوں کی غیر ذمہ داری کے باعث پاکستان ٹاس جیت کر بھی میچ پر گرفت نہ پا سکا اور اظہر علی اور عمر اکمل کی نصف سنچریوں کے باوجود 6 وکٹوں کے نقصان پر محض 180 رنز بنا پایا۔ بارش سے کئی مرتبہ متاثر ہونے والے پہلے دن…

پہلا ٹیسٹ؛ ویسٹ انڈیز فتحیاب، پاکستان نامراد

بلے بازوں کی انتہائی ناقص کارکردگی کے باعث پاکستان ایک مرتبہ پھر ویسٹ انڈیز سے سیریز بغیر جیتے ہی لوٹے گا کیونکہ ویسٹ انڈیز نے ذمہ دارانہ بلے بازی اور انتہائی نپی تلی گیند بازی کے ساتھ امپائرز کے 'benefits of doubts' کے ذریعے پاکستان کو…

عمران خان وسیم اکرم حکمت عملی میں تبدیلی اور سعید اجمل کی شمولیت کے خواہاں

دفاعی چیمپئن آسٹریلیا کے خلاف شاندار فتح اور گروپ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے کے باوجود پاکستان کے سابق کپتان عمران خان اور وسیم اکرم سمجھتے ہیں کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی انتظامیہ کو عالمی کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں حکمت عملی میں تبدیلی کرنے کی…

پاکستان نے آسٹریلیا کی فتوحات کا سلسلہ روک دیا، گروپ میں سرفہرست

عمر اکمل اور اسد شفیق کی ذمہ دارانہ بلے بازی اور عمر گل اور دیگر باؤلرز کی نپی تلی باؤلنگ کے سبب بالآخر پاکستان نے عالمی کپ میں آسٹریلیا کی فتوحات کا سلسلہ تمام کر دیا۔ 1999ء کے عالمی کپ کے گروپ میچ میں پاکستان کے ہاتھوں شکست کے بعد سے اب…

عمر اکمل ‘زخمی’، وکٹ کیپنگ کے لیے کوئی آپشن نہیں بچا؟

کہیں یہ گزشتہ واقعے کا ری پلے تو نہیں کہ جہاں بڑے بھائی مشکل میں دکھائی دیے وہیں چھوٹا بھائی قربانی دینے آ پہنچا۔ جی ہاں، عمر اکمل جنہیں کپتان شاہد آفریدی بطور وکٹ کیپر اگلے میچ میں استعمال کرنا چاہ رہے ہیں، کے بارے میں پتہ چلا ہے کہ انگلی…

پاکستان کی کوارٹر فائنل کی جانب پیش رفت؛ کینیڈا کو شکست

کہا جاتا ہے میچ ہمیشہ بلے بازوں کی کارکردگی سے دلچسپ اور سنسنی خیز بنتا ہے لیکن جس میچ کی تفصیل آپ پڑھنے جا رہے ہیں وہ دونوں ٹیموں کی گیند بازی کے باعث سنسنی کے مراحل طے کرتا اور اپ سیٹ سے اپنا دامن بچاتا اختتام پذیر ہوا۔ کولمبو کے…

پاکستان کا فاتحانہ آغاز؛ کینیا کو 205 رنز سے شکست

عالمی کپ کے گروپ اے میں شامل پاکستان اور کینیا کے مابین مقابلہ یک طرفہ ثابت ہوا۔ پاکستان نے کھیل کے تینوں شعبوں بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ میں تجربے سے بھرپور فائدہ اٹھایا اور حریف ٹیم کو آؤٹ کلاس کردیا۔ پہلے عمر اکمل کی برق رفتار 71 رنز کی…