عالمی درجہ بندی؛ ٹنڈولکر سرفہرست بلے باز کے اعزاز سے محروم

دورۂ ویسٹ انڈیز میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ سچن ٹنڈولکر کو مہنگا پڑ گیا، اور انہیں عدم شرکت کی وجہ سے بلے بازوں کی عالمی درجہ بندی میں سرفہرست پوزیشن سے ہاتھ دھونا پڑ گئے۔ جنوبی افریقہ کے ژاک کیلس ٹیسٹ کرکٹ کے بہترین بلے بازوں کی فہرست میں سب…

برینڈن ٹیلر زمبابوے کے نئے کپتان مقرر

برینڈن ٹیلر کو زمبابوے کا نیا کپتان مقرر کر دیا گیا ہے۔ نئے قائد کو درپیش پہلا چیلنج ہوم گراؤنڈ پر جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کی 'اے' ٹیموں کے خلاف سیریز ہوگی جس کا آغاز 29 جون کو ہرارے میں آسٹریلیا 'اے' کے خلاف میچ سے ہو رہا ہے۔…

آئی سی سی کا اہم سالانہ اجلاس 26 جون کو ہوگا

بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی)کااہم ترین سالانہ اجلاس 26 جون سے ہانگ کانگ میں شروع ہو رہا ہے جس میں کھیل کے مستقبل کے حوالے سے اہم فیصلے کیے جائیں گے۔ شیڈول کے مطابق 26 اور 27 جون کو آئی سی سی چیف ایگزیکٹوز کمیٹی، 28 اور 29 جون کو آئی…

ڈوپ ٹیسٹ میں ناکامی؛ تھارنگا تین ماہ کے لیے معطل

سری لنکا کے اوپننگ بلے باز اوپل تھارنگا کو ڈوپ ٹیسٹ مثبت ثابت ہونے پر تین ماہ کی پابندی لگا دی گئی ہے۔ وہ تمام اقسام کی کرکٹ اور اس سے متعلقہ سرگرمیوں میں شرکت نہیں کر پائیں گے۔ تھارنگا پر یہ پابندی آئی سی سی کے اینٹی ڈوپنگ کوڈ کی شق 2.1…

نیوزی لینڈ: موسم گرما میں ہوم سیریز کے شیڈول کا اعلان

نیوزی لینڈ کرکٹ نے 2011-12ء سیزن کے موسم گرما میں ہونے والی بین الاقوامی کرکٹ کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔ کرک نامہ کو موصول ہونے والے نیوزی لینڈ کرکٹ کے اعلامیہ کے مطابق سیزن کا آغاز زمبابوے کے خلاف ایک ٹیسٹ، تین ایک روزہ بین الاقوامی…

ویسٹ انڈین فتح کی راہ میں "دیوار" حائل ہو گئی، بھارت کو 63 رنز سے فتح نصیب

بھارتی 'دیوار' ویسٹ انڈیز کی فتح میں راہ میں حائل ہو گئی، صورتحال کے لحاظ سے بہترین سنچری داغ کر راہول ڈریوڈ نے ثابت کر دیا کہ ان میں اب بھی بہت کرکٹ باقی ہے، اور انہی کی یادگار اننگ کی بدولت بھارت نے دورۂ کیریبین میں طویل طرز کی کرکٹ کا…

کرس ٹریملٹ دنیا کے دس بہترین باؤلرز میں شامل

سری لنکا کے خلاف سیریز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے اور سیریز کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز حاصل کرنے والے انگلینڈ کے تیز گیند باز کرس ٹریملٹ کیریئر میں پہلی بار دنیا کے 10 بہترین باؤلرز کی فہرست میں شامل ہو گئے ہیں۔ سرے سے تعلق…

سپر ایٹ ٹی 20، کئی اہم کھلاڑی شرکت نہیں کر پائیں گے

پاکستان کا سب سے بڑا ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ سپر ایٹ ٹی 20 نئے نام، نئے فارمیٹ اور نئے میدان میں 24 جون سے جلوہ گر ہو رہا ہے لیکن پاکستان کے مایہ ناز ترین کھلاڑی اس ٹورنامنٹ میں شرکت نہیں کر پائیں گے۔ ٹورنامنٹ میں گزشتہ سال کی سرفہرست 8…

سنگاکارا کی یادگار سنچری، تیسرا ٹیسٹ ڈرا، انگلستان سیریز کا فاتح

قائم مقام کپتان کمار سنگاکارا کی شاندار سنچری کی بدولت سری لنکا بارش سے متاثرہ تیسرا ٹیسٹ برابر کرنے میں تو کامیاب ہو گیا لیکن وہ انگلستان کو مسلسل پانچویں ٹیسٹ سیریز میں فتح حاصل کرنے سے نہ روک سکا۔ یوں اینڈریو اسٹراس الیون نے نیٹ ویسٹ…

سری لنکا کے خلاف انگلستان کے دستے کا اعلان

انگلینڈ نے سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی اور ایک روزہ میچز کے مرحلے کے لیے دستے کا اعلان کر دیا۔ دونوں مرحلوں میں انگلستان کی ٹیم نئے قائدین کے ساتھ میدان میں اترے گی جن میں ایلسٹر کک ایک روزہ اور اسٹورٹ براڈ ٹی ٹوئنٹی دستے کی قیادت کریں گے۔…