زمرہ محفوظات

بھارت

دنیائے کرکٹ کی بڑی طاقتوں میں سے ایک، سب سے بڑی لیگ "آئی پی ایل” کے دیس کی خبریں، جو دو مرتبہ ایک روزہ کا اور ایک بار ٹی ٹوئنٹی کا عالمی چیمپئن رہ چکا ہے

سچن کی ناکامی بھارت کے حق میں ہے، اب سیریز شکست سے توجہ نہیں ہٹے گی: ناصر حسین

انگلستان کے سابق بلے باز ناصر حسین نے کہا ہے کہ سچن ٹنڈولکر کی کیریئر کی سویں سنچری بنانے میں ناکامی بھارت کے حق میں ہے کیونکہ اگر وہ یہ کارنامہ انجام دے دیتے تو انگلستان کے خلاف سیریز میں کلین سویپ کی ہزیمت سے توجہ ہٹ سکتی تھی۔ سچن…

ٹیم میں جلد از جلد نیا خون شامل کیا جائے؛ سابق بھارتی کھلاڑیوں کا مطالبہ

انگلستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں بدترین شکست کے بعد بھارت کے سابق کھلاڑیوں نے ٹیسٹ ٹیم میں جلد از جلد نوجوان کھلاڑیوں کی شمولیت پر زور دیا ہے۔ بھارت کے سابق کپتان انیل کمبلے نے کہا ہے کہ بھارت کو ایک مرتبہ پھر بہترین تک پہنچنے کے لیے…

بھارتی سلیکشن کمیٹی پر برا وقت، سہواگ اور ایشانت ایک روزہ سیریز سے باہر

انگلستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں کلین سویپ کی ہزیمت سے دوچار ہونے والے بھارت کی سلیکشن کمیٹی پر برا وقت آ گیا ہے، انگلستان کے خلاف سال کی اہم ترین سیریز میں زخمی کھلاڑیوں کی فوج بھیجنا اور ابتدائی دونوں ٹیسٹ مقابلوں میں بدترین شکست کے بعد…

"گوروں نے دوگنا لگان لے لیا" ہندوستان کے خلاف کلین سویپ

انگلستان نے وہ کر دکھایا، جو سیریز سے قبل کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ تھا یعنی 'کلین سویپ'۔ بھارت کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے چوتھے مقابلے میں انگلستان نے اننگز اور 8 رنز سے فتح حاصل کرتے ہوئے سیریزکے تمام مقابلے جیتنے کا اعزاز حاصل کر لیا اور…

ٹیم کی شکست پر بھارتی میڈیا پھٹ پڑا

انگلینڈ سے ذلت آمیز شکست کا غم تو ایک طرف تھا ہی مگر پہلی پوزیشن چھن جانے سے بھی بھارتی ٹیم کو دہری اذیت میں مبتلا کردیا۔ سونے پر سہاگہ اپنی ٹیم کی کامیابیوں پر مغرور ہوجانے والا بے قابو بھارتی میڈیا بھی اپنی ٹیم کی شکستوں پر پھٹ پڑا۔…

'ٹیم انڈیا' کی صلاحیتوں کو برباد کرنے کا اصل ذمہ دار بی سی سی آئی

تحریر: سلمان غنی، پٹنہ، بھارت ایک انتہائی اہم معرکے پر بھیجی گئی اس فوج کی حالت کیا ہو سکتی ہے جس کی ایک معتدبہ جماعت کے اعصاب کسی سابق غیر ضروری معرکے کی وجہ سے جواب دے چکے ہوں اور ایک اچھی خاصی تعداد طویل عرصہ سے جنگ کی صعوبتوں سے آزاد…

سچن کی 100 سنچریوں کی تلاش بدستور جاری

بھارت کے عظیم بلے باز سچن ٹنڈولکر بدستور اپنے کیریئر کی 100 ویں سنچری کی تلاش میں ہیں اور ایجبسٹن، برمنگھم میں کھیلے گئے تیسرے ٹیسٹ میں بھی وہ محروم رہے۔ تاریخ میں 100 سنچریاں داغنے والا پہلا بلے باز بننے کے لیے سچن کو محض ایک مرتبہ…

ذلت آمیز شکست کے ساتھ بھارت عالمی نمبر ون پوزیشن سے محروم

بھارت تیسرے ٹیسٹ میں اننگز اور 242 رنز کی ذلت آمیز شکست کھانے کے بعد ٹیسٹ کی عالمی درجہ بندی میں سرفہرست پوزیشن سے محروم ہو چکا ہے اور یوں انگلستان 31 سال کے طویل عرصے کے بعد دوبارہ عالمی نمبر ایک بن چکا ہے۔ ایجبسٹن، برمنگھم میں…

"چور چوری سے جائے ۔۔۔۔" برطانوی ذرائع ابلاغ کا سہواگ پر بال ٹمپرنگ کا الزام

انگلستان کے ذرائع ابلاغ جو ہمیشہ منفی ہتھکنڈے آزما کر دورہ کرنے والی ٹیموں کے حوصلے پست کرنے کی کوششیں کرتے رہتے ہیں، ٹیم کی انتہائی مضبوط پوزیشن کے باوجود باز نہیں آ رہے۔ آج برطانیہ کے معروف روزنامہ 'میل' نے بھارت کے کھلاڑی وریندر سہواگ پر…

سہواگ کا 'بلبلہ'

انگلستان اور بھارت کے درمیان سیریز کے آغاز سے قبل بڑا غلغلہ تھا۔ ایک ایسی سیریز جس میں دنیا کی نمبر ایک ٹیسٹ ٹیم ایک اور بہترین ٹیم سے ٹکرانے کے لیے جا رہی تھی۔ دنیا بھر کے ماہرین کرکٹ اس سیریز سے قبل سخت سے سخت تر مقابلے کی توقع کر رہے…