ورلڈ کپ 2015ء: آسٹریلیا کا بھرپور تیاریوں کا اعلان

چار مرتبہ ورلڈ چیمپئن بننے والے آسٹریلیا کا ایک خواب ابھی تک تعبیر حاصل نہیں کرسکا، اپنے ہی میدانوں پر ورلڈ کپ کی ٹرافی اٹھانے کی تمنا ابھی تک پوری نہیں ہوسکی۔ 1992ء میں جب یہاں آخری مرتبہ عالمی کپ کھیلا گیا تھا تو میزبان سیمی فائنل تک بھی رسائی حاصل نہیں کر پایا تھا۔ اب 23 سال بعد ایک مرتبہ ورلڈ کپ سرزمین آسٹریلیا پر منعقد ہونے جارہا ہے تو آسٹریلیا کی پوری کوشش ہے کہ اس مرتبہ وہ موقع ضائع نہ کرے۔

اسی لیے آسٹریلیا نے ورلڈ کپ سے پہلے بھرپور تیاری کی ٹھان لی ہے، اور رواں سال کے اواخر اور اگلے سال کے اوائل میں دنیا کی چند بہترین ٹیموں کے ساتھ کھیلنے کا اعلان کیا ہے۔
فروری و مارچ میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں ہونے والے مشترکہ ورلڈ کپ سے قبل آسٹریلیا رواں سال نومبر میں جنوبی افریقہ کے خلاف محدود اوورز کے مقابلوں کی ایک سیریز کھیلے گا۔ یہ سیریز تین ٹی ٹوئنٹی اور پانچ ون ڈے مقابلوں پر مشتمل ہوگی۔ جس کے بعد وہ دسمبر میں بھارت کے خلاف چار ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلے گا۔
بھارت کے خلاف سیریز کا آغاز 4 دسمبر کوبرسبین میں پہلے ٹیسٹ سے ہوگا اور سال نو میں چوتھا و آخری ٹیسٹ سڈنی میں کھیلا جائے گا۔
عالمی کپ سے قبل 16 جنوری سے سہ فریقی ٹورنامنٹ کا آغاز ہوگا جس میں آسٹریلیا کا مقابلہ بھارت اور انگلستان سے ہوگا۔ یہ سیریز یکم فروری کو پرتھ میں فائنل کے ساتھ مکمل ہوگی جس کے کچھ دن بعد 14 فروری سے عالمی کپ شروع ہوجائے گا۔
جنوبی افریقہ کا دورۂ آسٹریلیا
بتاریخ | بمقام | ||||
---|---|---|---|---|---|
![]() |
بمقابلہ | ![]() |
پہلا ٹی ٹوئنٹی | 5 نومبر 2014ء | ایڈیلیڈ |
![]() |
بمقابلہ | ![]() |
دوسرا ٹی ٹوئنٹی | 7 نومبر 2014ء | ملبورن |
![]() |
بمقابلہ | ![]() |
تیسرا ٹی ٹوئنٹی | 9 نومبر 2014ء | سڈنی |
![]() |
بمقابلہ | ![]() |
پہلا ون ڈے | 14 نومبر 2014ء | پرتھ |
![]() |
بمقابلہ | ![]() |
دوسرا ون ڈے | 16 نومبر 2014ء | پرتھ |
![]() |
بمقابلہ | ![]() |
تیسرا ون ڈے | 19 نومبر 2014ء | کینبرا |
![]() |
بمقابلہ | ![]() |
چوتھا ون ڈے | 21 نومبر 2014ء | ملبورن |
![]() |
بمقابلہ | ![]() |
پانچواں ون ڈے | 23 نومبر 2014ء | سڈنی |
آسٹریلیا-بھارت ٹیسٹ سیریز
بتاریخ | بمقام | ||||
---|---|---|---|---|---|
![]() |
بمقابلہ | ![]() |
پہلا ٹیسٹ | 4 تا 8 دسمبر 2014ء | برسبین |
![]() |
بمقابلہ | ![]() |
دوسرا ٹیسٹ | 12 تا 16 دسمبر 2014ء | ایڈیلیڈ |
![]() |
بمقابلہ | ![]() |
تیسرا ٹیسٹ | 26 تا 30 دسمبر 2014ء | ملبورن |
![]() |
بمقابلہ | ![]() |
چوتھا ٹیسٹ | 3 تا 7 جنوری 2015ء | سڈنی |
سہ فریقی سیریز (آسٹریلیا-بھارت-انگلستان)
بتاریخ | بمقام | ||||
---|---|---|---|---|---|
![]() |
بمقابلہ | ![]() |
پہلا مقابلہ | 16 جنوری 2015ء | ملبورن |
![]() |
بمقابلہ | ![]() |
دوسرا مقابلہ | 18 جنوری 2015ء | سڈنی |
![]() |
بمقابلہ | ![]() |
تیسرا مقابلہ | 20 جنوری 2015ء | برسبین |
![]() |
بمقابلہ | ![]() |
چوتھا مقابلہ | 23 جنوری 2015ء | ہوبارٹ |
![]() |
بمقابلہ | ![]() |
پانچواں مقابلہ | 26 جنوری 2015ء | سڈنی |
![]() |
بمقابلہ | ![]() |
چھٹا مقابلہ | 30 جنوری 2015ء | پرتھ |
طے ہونا باقی | بمقابلہ | طے ہونا باقی | فائنل | یکم فروری 2015ء | پرتھ |