[ریکارڈز] آسٹریلیا سب سے آگے، میکس ویل تھوڑا سا پیچھے

ابھی کچھ دن تو گزرے ہیں کہ ایک روزہ کرکٹ میں 444 رنز کے ساتھ انگلینڈ نے سب سے بڑا اسکور بنایا تھا۔ اس ون ڈے نے ثابت کیا کہ کرکٹ کا کھیل کس حد تک بلے بازوں کے پلڑے میں جھک چکا ہے اور اگر کسی کو اس بات میں شک ہے تو آج سری لنکا-آسٹریلیا کے پہلے ٹی ٹوئنٹی نے اسے بھی دور کردیا ہوگا۔ آسٹریلیا نے پالی کیلے میں ہونے والے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں 263 رنز بنا کر اگلے پچھلے تمام ریکارڈز توڑ دیے ہیں۔
مقابلے کی خاص بات گلین میکس ویل کی وہ شاہکار اننگز تھی جس نے آسٹریلیا کو اس ریکارڈ مجموعے تک پہنچایا۔ میکس جو عرصہ بعد اپنا پہلا بین الاقوامی میچ کھیل رہے تھے، اپنی واپسی کو ثابت کرکے دکھا دیا۔ وہ اوپنر کے طور پر میدان میں اترے اور صرف 65 گیندوں پر 145 رنز کی اننگز کھیل ڈالی۔ اس دوران انہوں نے 9 چھکے اور 14 چوکے لگائے۔
وہ اپنے ہم وطن آرون فنچ کا سب سے لمبی ٹی ٹوئنٹی اننگز کا ریکارڈ توڑ دیتے لیکن صرف 12 رنز کی کمی سے ایسا نہ کر سکے۔ آخری چند اوورز میں میکس ویل کو کھیلنے کے کم مواقع ملے۔ اسکور تو دوسرے اینڈ سے ٹریوس ہیڈ کی دھواں دار بیٹنگ کی وجہ سے پوری رفتار سے بڑھتا رہا لیکن "میکس" یہ ریکارڈ نہ توڑ سکے۔ بہرحال، پھر بھی یہ تاریخ کی دوسری سب سے بڑی ٹی ٹوئنٹی اننگز ضرور بن گئی ہے۔
ٹی ٹوئنٹی کی سب سے بڑی انفرادی اننگز
بلے باز | رنز | گیندیں | چوکے | چھکے | بمقابلہ | بمقام | بتاریخ |
---|---|---|---|---|---|---|---|
![]() |
156 | 63 | 11 | 14 | ![]() |
ساؤتھمپٹن | 29 اگست 2013ء |
![]() |
145* | 65 | 14 | 9 | ![]() |
پالی کیلے | 6 ستمبر 2016ء |
![]() |
124* | 71 | 10 | 6 | ![]() |
سڈنی | 31 جنوری 2016ء |
![]() |
123 | 58 | 11 | 7 | ![]() |
پالی کیلے | 21 ستمبر 2012ء |
![]() |
122 | 60 | 9 | 7 | ![]() |
فتح اللہ | 19 فروری 2016ء |
میکس ویل نے پہلے پانچ اوورز میں کپتان ڈیوڈ وارنر کے ساتھ مل کر اسکور میں 57 رنز کا اضافہ کیا۔ جس کے بعد عثمان خواجہ کے ساتھ 97 اور آخر میں ٹریوس ہیڈ کے ساتھ ناقابل شکست 109 رنز کی شراکت داریاں قائم کیں۔ اس میں عثمان کا حصہ صرف 36 اور ہیڈ کا 45 رنز کا تھا۔
آسٹریلیا کا تین وکٹوں پر 263 رنز بنانا کسی بھی ٹی ٹوئنٹی مقابلے میں سب سے بڑا مجموعہ ہے۔ آسٹریلیا نے سری لنکا کا ستمبر 2007ء میں کینیا کے خلاف بنایا گیا 260 رنز کا ریکارڈ توڑا۔ یہ ٹی ٹوئنٹی کی تاریخ میں محض دوسرا موقع تھا کہ کوئی ٹیم 250 رنز کا ہندسہ عبور کرنے میں کامیاب ہوئی۔
ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی کے سب سے بڑے مجموعے
ملک | اسکور | اوورز | بمقابلہ | بمقام | بتاریخ |
---|---|---|---|---|---|
![]() |
263/3 | 20.0 | ![]() |
پالی کیلے | 6 ستمبر 2016ء |
![]() |
260/6 | 20.0 | ![]() |
جوہانسبرگ | 14 ستمبر 2007ء |
![]() |
248/6 | 20.0 | ![]() |
ساؤتھمپٹن | 29 اگست 2013ء |
![]() |
245/6 | 20.0 | ![]() |
لاڈرہل | 27 اگست 2016ء |
![]() |
244/4 | 20.0 | ![]() |
لاڈرہل | 27 اگست 2016ء |