پاکستان سپر لیگ، یادیں پچھلے سال کی

0 1,661

پاکستان سپر لیگ کی آمد آمد ہے، کرکٹ کا بخار آہستہ آہستہ زور پکڑتا جارہا ہے اور اس مرتبہ یہ اپنے عروج پر پہنچے گا کیونکہ ہمیں پی ایس ایل3 میں نظر آئیں گی بہت سی تبدیلیاں۔ دفاعی چیمپیئن پشاور زلمی فین فیورٹ تھا کیونکہ اس میں تھے شاہد خان آفریدی، لیکن اس بار وہ کراچی کنگز کا حصہ ہیں جبکہ یہ کیون پیٹرسن کا آخری سیزن ہوگا جو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے کھیلنے کے بعد کرکٹ کو خیرباد کہہ دیں گے لیکن اس سے پہلے کوشش کریں گے کہ کوئٹہ کو اس بار ٹائٹل جتوائیں جو دو مرتبہ فائنل میں شکست سے دوچار ہوا۔

اب ایک نئے آغاز سے پہلے وقت ہے پچھلے سیزن کچھ یادیں تازہ کرنے کا جو ہر لحاظ سے ایک کامیاب سیزن تھا۔ اس سے بڑھ کر کامیابی کا ثبوت کیا ہوگا کہ پی ایس ایل 2 نے پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی کی راہ ہموار کی۔ ایسا کام جو 8 سال تک نہیں ہو سکا، صرف ایک پی ایس ایل فائنل کے انعقاد سے ہوگیا۔ امید ہے کہ پی ایس ایل2 کہیں زیادہ بڑا اور کہیں زیادہ بہتر ہوگا لیکن حقیقت یہ ہے کہ پی ایس ایل 2017ء کی کئی یادیں ایسی ہیں جو ہمیشہ ذہن میں محفوظ رہیں گی۔

صفحہ نمبر 2 :
سمیع کا بدلہ
  • 1. بیٹ ڈراپ
  • 2. سمیع کا بدلہ
  • 3. دانتوں تلے پسینہ
  • 4. سیمی سیلفی
  • 5. پاکستان کا 'ایل کلاسیکو' اور پولارڈ
  • 6. چھکا! چھکا! چھکا! چھکا!
  • 7. اج تے ہوگئی کامی کامی!

2. سمیع کا بدلہ

محمد سمیع نے اس چھکے کا بدلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے لیا۔ 166 رنز کے ہدف تک پہنچنے کی کوشش میں کوئٹہ صرف ایک وکٹ پر 149 رنز تک پہنچ گیا تھا۔ تین اوورز میں صرف 17 رنز کی ضرورت تھی یعنی بازی مکمل طور پر گرفت میں تھی لیکن کیون پیٹرسن، احمد شہزاد اور کپتان سرفراز احمد کی وکٹیں گرنے سے یکدم رفتار دھیمی پڑ گئی اور جب آخری اوور شروع ہوا تو جیتنے کے لیے 5 رنز درکار تھے۔ یہاں محمد سمیع آئے اور اس بار پہلے والی غلطی نہیں دہرائی۔ انہوں نے پہلی تین گیندوں پر انور علی کو صرف ایک رن بنانے دیا اور اگلی دونوں گیندوں پر رائلی روسو کو بھی ایک رن دیا۔ آخری گیند پر جب تین رنز کی ضرورت تھی، روسو صرف ایک رن دوڑ پائے۔ یوں اسلام آباد ایک ناقابل یقین میچ جیت گیا۔

تبصرہ کیجیے

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا