پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا پہلا ٹیسٹ، پہلے دن کی جھلکیاں
امام الحق کی پہلی ٹیسٹ سنچری، اظہر علی کے ساتھ سنچری شراکت اور تماشائیوں نے پنڈی میں ماحول بنا رکھا ہے
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ راولپنڈی میں کھیلا جا رہا ہے۔ جہاں پہلے دن کے اختتام پر پاکستان صرف ایک وکٹ کے نقصان پر 245 رنز پر کھڑا ہے۔ اس میں نمایاں کردار امام الحق کی پہلی ٹیسٹ سنچری، اظہر علی کی 35 ویں ٹیسٹ نصف سنچری اور دونوں کے درمیان 140 رنز کی جاری شراکت داری ہے۔
پہلے دن راولپنڈی ٹیسٹ کے اندر کیا کچھ ہوا؟ اس کی جھلکیاں یہاں پاکستان کرکٹ بورڈ کے شکریے کے ساتھ پیش کی جا رہی ہیں: