ریٹائرمنٹ کا موسم؟ دو ویسٹ انڈین بھی ریٹائر ہو گئے

0 694

لگتا ہے انٹرنیشنل کرکٹ میں ریٹائرمنٹ کا دن ہے، ایک طرف بین اسٹوکس کی حیران کن اور اچانک ریٹائرمنٹ ہوئی تو دوسری جانب ویسٹ انڈیز کے دو بڑے ناموں نے بھی بین الاقوامی کرکٹ کو خیر باد کہہ دیا ہے۔ ایک ہیں سابق کپتان دنیش رامدین اور دوسرے لینڈل سیمنز۔

انسٹاگرام پر اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے دنیش رامدین نے کہا کہ گزشتہ 14 سال ان کے ایک خواب کی تعبیر تھا۔ "میرا بچپن کا خواب تھا کہ میں ویسٹ انڈیز کی جانب سے کھیلوں۔ اس کیریئر نے مجھے دنیا دیکھنے اور مختلف ثقافتوں کے حامل لوگوں کو دوست بنانے کا موقع دیا۔"

رامدین نے آخری بار دسمبر 2019ء میں کسی انٹرنیشنل میچ میں ویسٹ انڈیز کی نمائندگی کی تھی۔ اب ان کا کہنا ہے کہ وہ فرنچائز کرکٹ جاری رکھیں گے۔

وہ 2013ء سے 2021ء کے دوران کیریبیئن پریمیئر لیگ میں مختلف ٹیموں کی نمائندگی کر چکے ہیں جبکہ 2017ء اور 2018ء میں ملتان سلطانز کی جانب سے پاکستان سپر لیگ بھی کھیل چکے ہیں۔

رامدین نے اپنے طویل کیریئر میں 74 ٹیسٹ، 139 ون ڈے اور 71 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیلے۔ جس میں ان کے اعداد و شمار کچھ یہ رہے:

دنیش رامدین کے انٹرنیشنل کیریئر پر ایک نظر

فارمیٹمیچزرنزبہترین اننگزاوسط10050
ٹیسٹ74289816625.87415
ون ڈے 139220016925.0028
ٹی ٹوئنٹی7163655*18.7001

دنیش رامدین 2012ء اور 2016ء میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ چیمپیئن بننے والی ویسٹ انڈین ٹیم کا بھی حصہ تھے جبکہ اس سے پہلے ڈیرن سیمی کی ریٹائرمنٹ کے بعد ایک سال کے لیے ویسٹ انڈیز کے کپتان بھی رہے۔

دوسری جانب لینڈل سیمنز نے بھی اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان انسٹاگرام پر کیا ہے۔ انہوں نے بھی کہا کہ وہ فرنچائز کرکٹ جاری رکھنا چاہتے ہیں۔

سیمنز نے اپنے 16 سالہ کیریئر میں 68 ون ڈے اور اتنے ہی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز کے علاوہ آٹھ ٹیسٹ میچز میں بھی ویسٹ انڈیز کی نمائندگی کی۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2016ء میں ویسٹ انڈیز کو چیمپیئن بنانے میں سیمنز نے اہم کردار ادا کیا تھا۔ بھارت کے خلاف سیمی فائنل میں انہوں نے 51 گیندوں پر 82 رنز کی فیصلہ کن اننگز کھیلی تھی۔

لینڈل سیمنز فرنچائز کرکٹ میں کراچی کنگز، ممبئی انڈینز، ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز جیسی ٹیموں کی نمائندگی بھی کر چکے ہیں بلکہ دو مرتبہ آئی پی ایل چیمپیئن بن چکے ہیں۔

لینڈل سیمنز کے انٹرنیشنل کیریئر پر ایک نظر

فارمیٹمیچزرنزبہترین اننگزاوسط10050
ٹیسٹ82784917.3700
ون ڈے 68195812231.58216
ٹی ٹوئنٹی68152791*120.8009