'ٹیم انڈیا' کی صلاحیتوں کو برباد کرنے کا اصل ذمہ دار بی سی سی آئی

تحریر: سلمان غنی، پٹنہ، بھارت ایک انتہائی اہم معرکے پر بھیجی گئی اس فوج کی حالت کیا ہو سکتی ہے جس کی ایک معتدبہ جماعت کے اعصاب کسی سابق غیر ضروری معرکے کی وجہ سے جواب دے چکے ہوں اور ایک اچھی خاصی تعداد طویل عرصہ سے جنگ کی صعوبتوں سے آزاد…

سچن کی 100 سنچریوں کی تلاش بدستور جاری

بھارت کے عظیم بلے باز سچن ٹنڈولکر بدستور اپنے کیریئر کی 100 ویں سنچری کی تلاش میں ہیں اور ایجبسٹن، برمنگھم میں کھیلے گئے تیسرے ٹیسٹ میں بھی وہ محروم رہے۔ تاریخ میں 100 سنچریاں داغنے والا پہلا بلے باز بننے کے لیے سچن کو محض ایک مرتبہ…

انگلستان کا عالمی نمبر ایک بننے کا سفر

انگلستان نے برمنگھم میں کھیلے گئے تیسرے ٹیسٹ میں فتح حاصل کر کے بھارت کو عالمی درجہ بندی میں سرفہرست پوزیشن سے محروم کر دیا ہے۔ بھارت جس نے دسمبر 2009ء میں عالمی نمبر ایک بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا، اوول میں چوتھے میچ میں شکست کی صورت میں…

ذلت آمیز شکست کے ساتھ بھارت عالمی نمبر ون پوزیشن سے محروم

بھارت تیسرے ٹیسٹ میں اننگز اور 242 رنز کی ذلت آمیز شکست کھانے کے بعد ٹیسٹ کی عالمی درجہ بندی میں سرفہرست پوزیشن سے محروم ہو چکا ہے اور یوں انگلستان 31 سال کے طویل عرصے کے بعد دوبارہ عالمی نمبر ایک بن چکا ہے۔ ایجبسٹن، برمنگھم میں…

ایلسٹر کک کن عظیم بلے بازوں کی فہرست میں شامل نہ ہو سکے - خصوصی تحریر

انگلستان کے ایلسٹر کک کی بدقسمتی دیکھیے کہ وہ 21 سال بعد ٹرپل سنچری اسکور کرنے والے پہلے انگلش بلے باز بننے جا رہے تھے لیکن 'ٹوٹی کہاں کمند' کہ وہ 294 رنز ہی بنا پائے اور انتہائی ناقص شاٹ کھیل کر ہاتھوں سے وکٹ گنوا بیٹھے۔ یوں وہ ان بدقسمت…

"چور چوری سے جائے ۔۔۔۔" برطانوی ذرائع ابلاغ کا سہواگ پر بال ٹمپرنگ کا الزام

انگلستان کے ذرائع ابلاغ جو ہمیشہ منفی ہتھکنڈے آزما کر دورہ کرنے والی ٹیموں کے حوصلے پست کرنے کی کوششیں کرتے رہتے ہیں، ٹیم کی انتہائی مضبوط پوزیشن کے باوجود باز نہیں آ رہے۔ آج برطانیہ کے معروف روزنامہ 'میل' نے بھارت کے کھلاڑی وریندر سہواگ پر…

سہواگ کا 'بلبلہ'

انگلستان اور بھارت کے درمیان سیریز کے آغاز سے قبل بڑا غلغلہ تھا۔ ایک ایسی سیریز جس میں دنیا کی نمبر ایک ٹیسٹ ٹیم ایک اور بہترین ٹیم سے ٹکرانے کے لیے جا رہی تھی۔ دنیا بھر کے ماہرین کرکٹ اس سیریز سے قبل سخت سے سخت تر مقابلے کی توقع کر رہے…

زمبابوے نے بنگلہ دیشی بیٹنگ کا شیرازہ بکھیر دیا

زمبابوے نے بنگلہ دیش کے خلاف واحد ٹیسٹ میں شاندار کارکردگی کے تسلسل کو ایک روزہ سیریز میں بھی برقرار رکھتے ہوئے پہلا ون ڈے 4 وکٹوں سے جیت لیا۔ ہرارے میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے میچ میں زمبابوے نے بنگلہ دیش کو ایک مرتبہ پھر کچل کر رکھ دیا…

کھسیانی بلی کھمبا نوچے، انگلستان کے لیے اصل چیلنج مستقل نمبر ون رہنا ہوگا؛ گمبھیر

اردو کا ایک مشہور محاورہ ہے 'کھسیانی بلی کھمبا نوچے' اور یہ محاورہ اس صورتحال پر کس قدر صادق آتا ہے کہ بھارت کے اوپنر گوتم گمبھیر کہہ رہے ہیں کہ "عالمی درجہ بندی میں سرفہرست پوزیشن حاصل کرنا تو آسان ہے لیکن اصل چیلنج اس درجے پر مستقل فائز…

ہربھجن پر تنقید بے جا ہے، انگلستان میں کنڈیشنز اسپنرز کے لیے مددگار نہیں: ثقلین مشتاق

پاکستان کے سابق اسپنر ثقلین مشتاق نے انگلستان میں بھارتی اسپنرز کی ناقص کارکردگی کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسپنرز پر تنقید بے جا ہےکیونکہ کنڈیشنز ان کے بالکل خلاف تھیں۔ جب بلے باز رنز بنانے میں مکمل طور پر ناکام ہو جائیں تو اسپنرز کیا کر…