محسن خان اپنی ذمہ داریاں نبھائیں، میری شخصیت کا تجزیہ نہ کریں: وسیم اکرم

پاکستان کے سابق کپتان اور عظیم باؤلر وسیم اکرم نے کہا ہے کہ محسن حسن خان کسی کی شخصیت کا تجزیہ کرنے کے بجائے اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھائیں، یہ ان کے لیے زیادہ بہتر ہے۔ قومی سلیکشن کمیٹی کے سربراہ محسن خان کی جانب سے وسیم اکرم…

جانسن کی تباہ کن باؤلنگ، آسٹریلیا شکست کے گرداب سے نکلنے میں کامیاب

مچل جانسن کی تباہ کن گیند بازی اور ٹیم کی عمدہ فیلڈنگ کی بدولت آسٹریلیا شکست کے گرداب سے نکل کر فتح کی راہ پر گامزن ہو گیا۔ مسلسل دو ٹی ٹوئنٹی میچز میں بدترین شکست کے بعد آسٹریلیا نے پہلے ایک روزہ مقابلے میں سری لنکا کو 7 وکٹوں سے با آسانی…

آئی سی سی ایوارڈز 2011ء کے لیے نامزد کھلاڑیوں کا اعلان

بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے سالانہ ایوارڈز 2011ء کے لیے نامزد کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ کرک نامہ کو آئی سی سی کی جانب سے موصول ہونے والے اعلامیہ کے مطابق بھارت کے ظہیر خان، انگلستان کے جوناتھن ٹراٹ اور گریم…

انگلستان 31 سال بعد پہلی پوزیشن حاصل کرنے کو تیار

انگلستان عالمی درجہ بندی میں سرفہرست پوزیشن حاصل کرنے سے محض چند قدم کے فاصلے پر ہے۔ اگر وہ آج (بدھ کو) شروع ہونے والے تیسرے ٹیسٹ میں بھارت کو زیر کرنے میں کامیاب ہو جاتا ہے تو وہ 1980ء کے بعد عالمی درجہ بندی میں پہلی پوزیشن حاصل کرے گا۔…

تیسرا ٹیسٹ جیت کر قوم کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنا چاہتے ہیں؛ اینڈریو اسٹراس

انگلستان کے کپتان اینڈریو اسٹراس نے کہا ہے کہ بھارت کے خلاف تیسرا ٹیسٹ میچ جیت کر وہ ہنگاموں سے متاثرہ برطانوی باشندوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنا چاہتے ہیں۔ انگلستان کے دارالحکومت لندن سے شروع ہونے والے ہنگاموں نے برمنگھم شہر کو…

عثمان خواجہ کو بھارتی ویزا مل گیا

پاکستانی نژاد آسٹریلین کھلاڑی عثمان خواجہ کو اگلے ماہ چیمپئنز لیگ ٹی ٹوئنٹی میں شرکت کے لیے بھارت کا ویزا دے دیا گیا۔ گزشتہ روز آسٹریلیا میں بھارتی ہائی کمیشن کی جانب سے ویزا جاری کرنے سے انکار کے بعد عثمان خواجہ نے سوشل نیٹ ورکنگ…

مالنگا پہلا ایک روزہ نہیں کھیل پائیں گے

سری لنکا کے تیز گیند باز لاستھ مالنگا آسٹریلیا کے خلاف آج (بدھ کو) کھیلے جانے والے پہلے ایک روزہ میچ میں شرکت نہیں کر پائیں گے۔ مالنگا کا نام ایک روزہ سیریز کے ابتدائی تین مقابلوں کے لیے اعلان کردہ سری لنکا کے 16 رکنی دستے میں شامل…

عثمان خواجہ کو بھارتی ویزا کے حصول میں مشکلات کا سامنا

بھارت نے پاکستانی نژاد آسٹریلوی کھلاڑی عثمان خواجہ کو اگلے ماہ چیمپئنز لیگ ٹی ٹوئنٹی میں شرکت کے لیے ویزا دینے سے انکار کر دیا ہے. یہ بات عثمان خواجہ نے سوشل میڈیا سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں بتائی. انہوں نے ٹویٹ کیا کہ "بھارت نے مجھے بطور…

بھارت مثبت ذہن کے ساتھ میدان میں اترے تو بازی پلٹ سکتا ہے: روی شاستری

معروف بھارتی کمنٹیٹر روی شاستری نے کہا ہے کہ انگلستان کے خلاف سیریز میں 2-0 سے خسارے میں جانے کے باوجود بھارت کو مثبت ذہن کے ساتھ میدان میں اترنا چاہیے، یہی رویہ ہے جس کی وجہ سے وہ سیریز اور عالمی درجہ بندی میں اپنی سرفہرست پوزیشن کو بچا…

سری لنکا کے پاس ایک روزہ کرکٹ میں عالمی نمبر ون بننے کا موقع

سری لنکا ایک روزہ کرکٹ کی عالمی درجہ بندی میں سرفہرست پوزیشن حاصل کر سکتا ہے اگر وہ آسٹریلیا کو 4-1 یا اس سے زیادہ کے مارجن سے شکست دے۔ 5 ایک روزہ مقابلوں کی سیریز کا آغاز 10 اگست سے پالی کیلے کے مرلی دھرن انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں ہو رہا ہے،…