زندہ دلانِ لاہور کے سامنے پشاور چیمپیئن بن گیا

پاکستان سپر لیگ کے پہلے سیزن میں پشاور فیورٹ تو تھا ہی لیکن بدقسمت بھی تھا، ایک رن سے پہلا پلے آف ہارا اور پھر ناک آؤٹ مقابلے میں شرجیل خان کی سنچری نے زلمی کا کام تمام کردیا لیکن اس بار قسمت پشاور کے ساتھ تھی۔ وہ پہلا پلے آف تو ضرور ہارا…

کراچی کنگز، سویا ہوا شیر جاگ گیا

پاکستان سپر لیگ کے پہلے سیزن میں کراچی کنگز سب سے مہنگی ٹیم کی حیثیت سے ابھری۔ ملک کا سب سے بڑا شہر ہونے کی وجہ سے سب سے بڑی 'فین بیس' بھی کراچی ہی کی تھی اور معروف ٹیلی وژن 'اے آر وائی' کی ملکیت ہونے کی وجہ سے انہیں تشہیر کے سب سے زیادہ…

اپنی مٹی پہ چلنے کا سلیقہ سیکھو!

پاکستان سپر لیگ سیزن2 کے فائنل کا معاملہ ہفتوں تک لٹکا رہا، یہاں تک کہ لاہور میں انعقاد کا حتمی فیصلہ ہوا اور اس کے ساتھ ہی ایک لایعنی بحث کا آغاز ہو چکا ہے۔ 'جتنے منہ اتنی باتیں ' ہیں اور سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کا ایک لامتناہی سلسلہ جاری ہے۔…

یہ 'پلے آف' کیا ہے؟

تمام نشیب و فراز عبور کرنے کے بعد بالآخر پاکستان سپر لیگ کے مقابلے دوسرے مرحلے میں داخل ہو گئے ہیں جہاں تمام ٹیموں کی جانیں اٹکی ہوئی ہیں۔ پچھلے سال کی طرح پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پہلی دونوں پوزیشنوں پر قبضہ جما لیا ہے اور یہی…

کراچی جیت گیا، لاہور باہر

کراچی کنگز نے پاکستان سپر لیگ کے دوسرے سیزن کا آغاز پے در پے ناکامیوں کے ساتھ کیا اور پہلی کامیابی بھی بارش کی وجہ سے حاصل کی۔ لیکن اس کے بعد آخری چار میں سے تین مقابلوں میں فتوحات حاصل کیں اور یوں روایتی حریف لاہور کا پتہ صاف کردیا۔ اسلام…

پرانے "لالا" کی جھلک، پشاور نمبر ایک

اسلام آباد کے ہاتھوں ایک مایوس کن شکست کے بعد اپنے آخری مقابلے میں کوئٹہ شاہد آفریدی کے ہتھے چڑھ گیا۔ ایک خطرناک پچ پر ہونے والا لو-اسکورنگ مقابلہ آخری اوور تک گیا جہاں شاہد آفریدی نے دو چوکوں کے ساتھ مقابلے کا فیصلہ کردیا اور پشاور زلمی…

کوئٹہ میں جنوبی افریقہ کی روح، اسلام آباد 1 رن سے جیت گیا

بظاہر تو ایسا لگتا تھا کہ لاہور قلندرز کے خلاف گزشتہ مقابلے میں ایک وکٹ کی مایوس کن شکست کے بعد دفاعی چیمپیئن اسلام آباد یونائیٹڈ کے اوسان خطا ہو چکے ہیں۔ گرانٹ ایلیٹ کا "بیٹ ڈراپ" اتنی آسانی سے بھولنے والی چیز نہیں جناب! پھر جب اگلا ہی…

شارجہ میں قلندروں کی دھمال، اسلام آباد پھر چت

نئے کپتان اور نئے روپ کے باوجود لاہور کو 59 رنز پر ڈھیر ہونے کی ہزیمت اور 200 رنز جیسے بھاری مجموعے کے دفاع میں ناکامی کا غم بھی اٹھانا پڑا۔ دفاعی چیمپیئن اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف اسے کچھ خاص کر دکھانے کی ضرورت تھی اور پھر سب نے دیکھا،…

ایک اور سنسنی خیز معرکہ، اسلام آباد پشاور پر غالب آ گیا

لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو "ہائی اسکورنگ" مقابلے کے بعد توقع تھی کہ پاکستان سپر لیگ سیزن 2 کے بارہویں میچ میں بھی رنز کے انبار لگ جائیں گے۔ چوکوں اور چھکوں کی برسات تو نظر نہیں آئی لیکن سنسنی خیز معرکہ آرائی ضرور دیکھنے کو ملی جس…

کراچی جیت گیا، بالاخر!

پاکستان سپر لیگ میں ابتدائی تینوں مقابلوں میں شکست کے بعد کراچی کنگز کے لیے کوئی راہِ فرار باقی نہیں بچی تھی۔ تب اس کا مقابلہ دفاعی چیمپیئن اسلام آباد کے ساتھ ہوا اور کیا خوب ہوا۔ بارش سے بارہا متاثر ہونے کی وجہ سے مزا خراب تو بہت ہوا لیکن…