اوول میں 'ری پلے'

ایجبسٹن میں پہلے روز پاکستان 158 رنز پر پانچ حریف بلے بازوں کو ٹھکانے لگانے کے باوجود انگلستان کو 297 رنز بنانے کا موقع دیتا ہے اور یہیں سے مقابلے کا پانسہ پلٹ جاتا ہے۔ لگ بھگ اسی صورت حال کا سامنا اوول میں جاری آخری ٹیسٹ کے پہلے دن بھی رہا…

تمام ملکوں کے خلاف سنچریاں، ولیم سن عظیم بلے بازوں کی فہرست میں

بلاوایو میں نیوزی لینڈ و زمبابوے کے درمیان جاری دوسرے ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ چھایا ہوا ہے، نہ صرف کپتان کین ولیم سن نے ایک ریکارڈ ساز اننگز کھیلی بلکہ ٹام لیتھم اور روس ٹیلر نے بھی سنچریاں بنائیں اور یوں پہلی اننگز میں مجموعہ 582 رنز تک پہنچا۔…

خسارے کے بعد شاندار کامیابی، انگلستان کو ناقابل شکست برتری مل گئی

انگلستان نے اولڈ ٹریفرڈ میں سیریز تو برابر کردی لیکن ایجبسٹن میں وہ ابتدا ہی سے پچھلے قدموں پر تھا لیکن پھر جوابی وار کرتے ہوئے مقابلے کو اس مقام تک لے آیا کہ آخری روز پاکستان کو 141 رنز کی بھاری شکست دے دی۔ یوں چار ٹیسٹ میچز کی سیریز میں…

ایجبسٹن ٹیسٹ انگلستان کی مٹھی میں

پاک-انگلستان سیریز کا تیسرا ٹیسٹ اب مکمل طور پر میزبان کی مٹھی میں آ چکا ہے۔ چوتھے دن ابتدائی دو سیشن کا سست کھیل دیکھ کر یہ شک ہو رہا تھا کہ شاید دونوں ٹیمیں ڈرا کے لیے کھیل رہی ہیں۔ پاکستان کے گیندباز ابتدائی کامیابیاں سمیٹنے کے بعد مسلسل…

آسٹریلیا کی شکستوں کا سلسلہ دراز تر، سری لنکا سے سیریز بھی ہار گیا

کرکٹ کے ایک معروف تجزیہ کار نے اس وقت جاری تین ٹیسٹ سیریز کے حوالے سے پیشن گوئی کی تھی کہ بھارت کی ویسٹ انڈیز پر چار-صفر سے کامیابی ممکن ہے، پاک-انگلستان سیریز کا ڈرا ہوجانا بھی خلاف قیاس ہے لیکن سری لنکا کا آسٹریلیا سے جیتنا ناممکن ہے۔…

ہیراتھ کی ہیٹ ٹرک، آسٹریلیا گال میں بے حال

ایشیا میں آسٹریلیا غم و الم کی داستان طویل ترین ہوتی جا رہی ہے اور وہ گال میں بے حال نظر آتا ہے۔ پہلے ٹیم 54 رنز دو کھلاڑی آؤٹ سے آگے بڑھتے ہوئے 106 رنز پر ڈھیر ہوئی اور پھر 413 رنز کے ہدف کے تعاقب میں صرف 25 رنز پر تین کھلاڑیوں سے محروم…

امید پہ "پاکستان" قائم ہے

ایجبسٹن ٹیسٹ کے پہلے دو روز کے شاندار کھیل اور پھر تیسرے دن 103 رنز کی برتری حاصل کرنے کے بعد پاکستان کے شائقین بہت مطمئن تھے کہ اب گرفت مضبوط تر ہو جائے گی لیکن ایلسٹر کک اور ایلکس ہیلز نے پاکستانیوں کے سب ارمان ٹھنڈے کردیے ہیں۔ بغیر کسی…

بازی پھر پلٹا کھا گئی، ایجبسٹن میں مقابلہ دلچسپ مرحلے میں

ایجبسٹن ٹیسٹ خوب رنگ بدل رہا ہے۔ پہلے دو دن تک پاکستان کے غلبے کے بعد تیسرے دن بالآخر میزبان انگلستان نے اپنا اصل روپ دکھانا شروع کردیا ہے، اور پاکستان کی 103 رنز کی برتری کو پہلی ہی وکٹ پر ہڑپ کرگیا ہے۔ ایلسٹر کک اور ایلکس ہیلز کی پہلی وکٹ…

اظہر علی کی سنچری اتنی اہم کیوں؟

ایجبسٹن میں پہلا دن تو سہیل خان کے نام رہا لیکن انگلستان کو 297 رنز پر ٹھکانے لگانے کے باوجود پاکستانی کرکٹ شائقین خوشی کے ساتھ ساتھ ایک بڑے سوال کا سامنا بھی کر رہے تھے۔ آخر دوسرے دن کیا ہوگا؟ یہ اتفاق تو ماہرین میں بھی تھا کہ پہلے دن کی…

پاکستان اور بھارت عالمی نمبر ایک بن سکتے ہیں، لیکن کیسے؟

سری لنکا کے ہاتھوں عالمی نمبر ایک آسٹریلیا کی تاریخ ساز شکست نے عالمی درجہ بندی کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ ابھی صرف پانچ دن پہلے تو کپتان اسٹیون اسمتھ نے ٹیسٹ میں نمبر ایک ہونے پر گرز نما ٹرافی وصول کی تھی لیکن اس کے بعد پہلے ہی مقابلے میں انہیں…