بلّوں کی موٹائی اور وزن کو محدود کرنے کی تجویز

بالآخر امید کی پہلی کرن نظر آ رہی ہے۔ کرکٹ قوانین کے رکھوالے میریلبون کرکٹ کلب (ایم سی سی) نے کہا ہے کہ وہ بلّوں کے حجم، موٹائی اور وزن کا معاملہ اگلے سال تک طے کرلے گا۔ ایم سی سی کی ورلڈ کرکٹ کمیٹی نے بلّوں کے معاملے پر اتفاق رائے تو…

اولمپکس 2024ء میں کرکٹ کی شمولیت یقینی

جب جدید اولمپکس اپنے ابتدائی زمانے میں تھے تو 1900ء میں پیرس میں ہونے والے کھیلوں میں پہلی، اور آخری، بار کرکٹ کو شامل کیا گیا۔ وہ دن اور آج کا دن کرکٹ کبھی "دنیا کے سب سے بڑے کھیل" کا حصہ نہیں بن سکا۔ لیکن 2024ء کے اولمپکس کے لیے امید کی…

روئے چھا گئے، انگلستان کو سیریز میں کامیابی دلادی

جب مقابلہ بارش سے متاثر ہو جائے، آپ کا مقابل 42 اوورز میں ہی 305 رنز جڑ دے اور جواب میں آپ کی پہلی وکٹ صرف 18 رنز پر گر جائے تو امیدیں کافی کم ہو جاتی ہیں لیکن انگلستان کے نئے کھلاڑی بھی کیا کمال ہیں، دباؤ نامی کسی شے کو قبول ہی نہیں کرتے۔…

آئی سی سی کا اجلاس، بین الاقوامی کرکٹ میں بڑی تبدیلیاں متوقع

کل سے کرکٹ کے عالمی رہنماؤں کا ایک اہم ترین اجلاس اسکاٹ لینڈ کے شہر ایڈنبرا میں شروع ہو رہا ہے اور اس میں ہونے والے فیصلے کرکٹ کا منظرنامہ تبدیل کر سکتے ہیں۔ 105 مکمل، ایسوسی ایٹ اور ایفیلیٹ اراکین کے 150 نمائندگان اس چھ روزہ اجلاس میں شرکت…

اینڈرسن زخمی، لارڈز ٹیسٹ میں شرکت خطرے میں

سری لنکا کو شکست دینے کے بعد اب انگلستان پاکستان کا سامنا کرے گا اور خطرہ ہے کہ وہ پہلے ٹیسٹ میں اپنے بہترین باؤلر کے بغیر میدان میں اترے گا۔ جیمز اینڈرسن 14 جولائی سے لارڈز میں شروع ہونے والے ٹیسٹ سے قبل زخمی ہوگئے ہیں جس سے مقابلے میں ان…

بغیر کسی نقصان کے 255 رنز کا ہدف، ایک نیا عالمی ریکارڈ

سری لنکا کے خلاف دوسرے ایک روزہ میں انگلستان نے بغیر کسی وکٹ کے نقصان کے 255 رنز کا ہدف حاصل کیا، جو ایک نیا ریکارڈ ہے۔ اوپنرز ایلکس ہیلز اور جیسن روئے کی شاندار بلے بازی کی بدولت یہ ایک روزہ کرکٹ کی تاریخ کا پہلا موقع ثابت ہوا کہ کسی ٹیم…

سری لنکا حال سے بے حال، انگلش اوپنرز چھا گئے

پہلے ایک روزہ میں آخری گیند پر لیام پلنکٹ کا چھکا سری لنکا کے حوصلوں کو کتنا گرانے میں کامیاب رہا اس کا اندازہ دوسرے ایک روزہ کے نتیجے سے لگا لیجیے کہ جہاں پہلے کھیلتے ہوئے سری لنکا 254 رنز بنانے میں تو کامیاب رہا لیکن ہدف کے دفاع میں ایک…

مچل اسٹارک ایک اور سنگ میل کے قریب

آسٹریلیا کے تیز گیندباز مچل اسٹارک ایک روزہ کرکٹ میں ایک اہم سنگ میل عبور کرنے کے قریب ہیں۔ اپنے کیریئر کے ابتدائی پچاس ایک روزہ مقابلوں میں 98 وکٹیں حاصل کرکے وہ پہلے ہی ایک ریکارڈ بنا چکے ہیں، اور اب سب سے کم مقابلوں میں 100 وکٹیں مکمل…

دھونی کے لیے ایک اور اعزاز، سب سے زیادہ مقابلوں میں کپتانی

مہندر سنگھ دھونی نے دسمبر 2004ء میں پہلا مقابلہ کھیلا تھا اور جب 2007ء میں ورلڈ ٹی ٹوئنٹی ہوا تو وہ پہلی بار کپتان کی حیثیت سے ابھرے۔ جب بھارت ٹی ٹوئنٹی کا پہلا عالمی چیمپئن بنا تو دھونی کے لیے نئے دروازے کھلے اور وہ پھر بھارت کے مستقل قائد…

پلنکٹ کا شاہکار، آخری گیند پر چھکا اور مقابلہ ٹائی

انگلستان کے لیام پلنکٹ نے سری لنکا کے خلاف پہلے ایک روزہ کی آخری گیند پر ایک شاندار چھکا لگا کر مقابلہ ٹائی کردیا، حالانکہ انگلستان کی شکست یقینی نظر آ رہی تھی۔ ٹرینٹ برج میں کھیلے گئے ایک روزہ میں 287 رنز کے تعاقب میں انگلستان صرف 82 رنز…