کپتان نے جانے سے انکار کردیا، انگلستان نئی مشکل میں

برصغیر کے میدان باہر کی ٹیموں کے لیے بہت مشکل ثابت ہوتے ہیں اور اگر ایسا ہو کہ مہمان دست کے اہم کھلاڑی ساتھ چھوڑ جائیں تو مشکلات کہیں بڑھ جاتی ہیں۔ یہی معاملہ اس وقت انگلستان کے ساتھ ہے جو دورۂ بنگلہ دیش کی تیاریوں میں مصروف ہے لیکن اچانک…

پاک-ویسٹ انڈیز ٹی ٹوئنٹی، قومی ٹیم کا اعلان ہوگیا

دورۂ انگلستان کے واحد ٹی ٹوئنٹی مقابلے میں کامیابی کے بعد اب پاکستان کا نیا امتحان شروع ہونے کو ہے اور اس بار مدمقابل عالمی چیمپئن ویسٹ انڈیز ہوگا۔ محدود ترین طرز کی کرکٹ میں اس موثر ترین ٹیم کے ساتھ پاکستان کا پہلا ٹاکرا 23 ستمبر کو ہوگا…

پاکستان کو ملے گی ٹیسٹ چیمپئن شپ ٹرافی

گزشتہ ایک دہائی میں پاکستان کرکٹ کی حالت دیکھیں تو یہ بات خواب سی لگتی ہے کہ آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کی ٹرافی کبھی پاکستان کا مقدر بنے گی لیکن مصباح الحق نے اس خواب کو ایک حقیقت کا روپ دے دیا ہے۔ یہ بات کم حیرانگی کی حامل نہیں کہ جہاں طویل…

ایک اور حادثہ، ایک اور زخمی

کرکٹ اب بہت زیادہ تیز ہو چکا ہے، اتنا کہ پہلے قریب کھڑے وکٹ کیپرز کے لیے ہیلمٹ لازمی ہوا، اب امپائروں نے بھی پہننے شروع کردیے ہیں اور ایسا لگتا ہے کہ وہ وقت دور نہیں جب میدان میں دوڑتے فیلڈر بھی اپنی کھوپڑیاں بچانے کی کوشش کرتے نظر آئیں۔…

بھارت سب پر بھاری، اہم منصوبہ منطقی انجام کو پہنچ گیا

ٹیسٹ کرکٹ کو دو حصوں میں تقسیم کرنے کا بین الاقوامی کرکٹ کونسل کا منصوبہ بالآخر اپنے منطقی انجام کو پہنچا۔ زمبابوے، بنگلہ دیش، سری لنکا اور بالخصوص بھارت نے اس کی کھل کر مخالفت کی، جس کے بعد اسے ختم کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے۔ اس منصوبے…

پاک-انگلینڈ سیریز کا آخری مرحلہ، ٹی ٹوئنٹی ہوگا کس کے نام؟

پاکستان کے طویل دورۂ انگلینڈ کا آخری مرحلہ آن پہنچا ہے۔ ٹیسٹ سیریز کے باعزت اختتام کو ایک روزہ دستے کی ناکامی نے گہنا کر رکھ دیا مگر اب آخری توقعات ٹی ٹوئنٹی کے اکلوتے میچ سے وابستہ ہیں تاکہ واپسی کا سفر خوشگوار انداز میں ممکن ہو سکے۔ یہ…

ویسٹ انڈیز کرس گیل کی خدمات سے محروم، پاکستان کے لیے سکھ کا سانس

ٹی ٹوئنٹی کا عالمی چیمپئن رواں ماہ پاکستان کے خلاف متحدہ عرب امارات میں کھیلے گا لیکن محدود اوورز مرحلے میں اپنے دو اہم ترین کھلاڑیوں کے بغیر۔ یعنی پاکستان کے باؤلرز کے لیے یہ سکھ کا سانس ہے کہ کرس گیل اور لینڈل سیمنز ایکشن میں نظر نہیں…

ٹیسٹ کرکٹ کی ڈویژنز میں تقسیم، پاکستان اور بھارت مخالفت کریں گے

ایک روزہ اور ٹی ٹوئنٹی کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کے سامنے ٹیسٹ کو 'مقابلے کی دوڑ' میں برقرار رکھنے کے لیے ٹیسٹ کرکٹ کو دو ڈویژنز میں تقسیم کرنے کا مشورہ پیش کیا گیا تھا تاکہ باہمی مقابلوں میں دلچسپی کا عنصر بڑھ سکے لیکن خدشہ یہ ہے کہ 6 ستمبر کو…

نئی درجہ بندی، آسٹریلیا عظیم سے عظیم تر ہوگیا

کھیل کوئی بھی ہو آگے نکلنے کی جستجو اور پیچھے رہ جانے کی خفت نہ صرف کھلاڑیوں بلکہ پرستاروں پر بھی طاری ہو جاتی ہے۔ اس احساس کو اجاگر کرنے کے لیے درجہ بندی آئینہ کی صورت ادا کرتی ہے جو بتاتی ہے کہ آپ کس مقام پر کھڑے ہیں۔ پاک-انگلستان اور…

آسٹریلیا نے سری لنکا کا حال پاکستان والا کردیا

آسٹریلیا کا شمار دنیائے کرکٹ کی ان ٹیموں میں ہوتا ہے جو اپنی غلطیوں کا جائزہ لے کر بہت جلد مشکلات سے نکلنے کا راستہ تلاش کرلیتی ہیں۔ سری لنکا کے ہاتھوں ٹیسٹ سیریز میں غیر متوقع اور بدترین شکست کے بعد آسٹریلیا نے ایک روزہ میں خود کو سنبھالا…