ورلڈ ٹی ٹوئنٹی (گروپ 2) : نیوزی لینڈ کے بعد سیمی فائنل میں کون جائے گا؟

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2016 کے سیمی فائنل میں سب سے پہلے پہنچنے کا اعزاز نیوزی لینڈ نے حاصل کرلیا ہے۔ کیویز نے اپنے ابتدائی تینوں مقابلوں میں حریف ٹیم کو مات دی اور 6 قیمت پوائنٹس کے بعد گروپ 2 میں سرفہرست رہی ہے۔ نیوزی لینڈ نے سب سے پہلے میزبان…

کرکٹ ذمہ داران کے انتہائی غیر ذمہ دارانہ بیانات

بھارت سے عالمی مقابلوں میں مسلسل شکستوں کے بعد پاکستان ٹیم شدید دباؤ کا شکار ہے۔ اس صورتحال میں پاکستان کرکٹ ٹیم کو اپنے مداحوں کی جانب سے اخلاقی سپورٹ کی جتنی ضرورت آج ہے شاید پہلے کبھی نہ ہوگی۔ پاکستان ٹیم کو اس مشکل صورتحال سے نکالنے اور…

شاہد آفریدی، اپنے ریکارڈز کو مستحکم کرتے ہوئے

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کا پہلا ہی مقابلہ "خطرناک" بنگلہ دیش سے تھا کہ جس کے خلاف پاکستان نے گزشتہ مسلسل دو میچز ہارے ہیں لیکن شاہد آفریدی کی آل راؤنڈ کارکردگی کی بدولت پاکستان نے یہ مرحلہ باآسانی عبور کرلیا۔ محمد حفیظ اور احمد شہزاد نے…

شاہد آفریدی کے لیے ایک نیک مشورہ

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان اپنے پہلے، اور اہم ترین، امتحان میں سرخرو ٹھیرا۔ بنگلہ دیش کے خلاف 55 رنز سے کامیابی کی وجہ سے اہم ٹورنامنٹ میں پہلا تاثر ہی بہت عمدہ گیا ہے اور امید ہے کہ پاکستان آگے بھی ایسی ہی کارکردگی دکھائے گا۔ بنگلہ دیش…

پاک-بھارت مقابلہ، قومی ترانے شفقت امانت اور امیتابھ بچن پڑھیں گے

قومی ترانہ کسی بھی ملک کی پہچان ہوتا ہے، اور جب کھیل کے میدان میں قومی ترانہ پڑھا جاتا ہے تو جوش و جذبہ اپنے عروج پر پہنچ جاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ میدانوں میں ترانہ پڑھنے کی روایت مستحکم ہوتی جا رہی ہے تاکہ کھلاڑیوں کے جذبے کو پروان چڑھایا جا…

کپتان ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے

جس کا تھا انتظار، آ گیا وہ شاہکار!! بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان مقابلے کی پہلی گیند پھینکتے ہی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2016ء کے اہم ترین مرحلے کا باضابطہ آغاز ہو چکا ہے۔ ہمیں نہیں معلوم کہ آئندہ 18 دنوں تک جاری رہنے والی معرکہ آرائی سے کون حتمی…

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے شاہکار

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی عالمی کرکٹ کا سب سے "جدید" ٹورنامنٹ ہے، یعنی اس کے آغاز کو ابھی صرف 9 سال ہی ہوئے ہیں لیکن مقبولیت میں اس نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ اب چھٹا ایڈیشن آج سے شروع ہو رہا ہے اور یہی بہترین وقت ہے کہ ہم اس ٹورنامنٹ میں اب تک کھیلی…

پاکستان اور ورلڈ ٹی ٹوئنٹی، "دل نا امید تو نہیں"

پاکستان کا دستہ بالآخر کلکتہ پہنچ چکا ہے اور ٹوٹی پھوٹی سہی لیکن ملک و قوم کی امیدیں تو وابستہ ہی ہیں۔ ابھی ایشیا کپ کے زخم تازہ ہیں، مداحوں میں سخت مایوسی پھیلی ہوئی ہے اور حالات سازگار نہیں دکھائی دیتے۔ ایشیا کپ میں ناکامی، عوام اور…

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے ناقابل فراموش لمحات

ٹی ٹوئنٹی کا عالمی میلہ بھارت میں سج چکا ہے اور ایک، ایک کرکے تمام ٹیمیں بھرپور عزائم اور جذبے کے ساتھ بھارت پہنچنا شروع ہوگئی ہیں۔ مختصر ترین طرز کی اس کرکٹ کا یہ چھٹا عالمی کپ یقیناً گزشتہ تمام ٹورنامنٹس کی طرح یادگار ثابت ہوگا۔ تاریخ کے…

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی: جن کی کمی شدت سے محسوس ہوگی

سال 2016ء میں دنیائے کرکٹ کا سب سے بڑا میلہ بھارت کے میدانوں پر ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کی صورت میں سج چکا ہے۔ دنیا کے تمام بہترین کھلاڑیوں کو ایک جگہ پر کھیلنے دیکھنے کے مواقع نادر ہوتے ہیں اور سالوں میں جا کر میسر آتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ دنیا بھر…