بھارت اگلے ماہ سے ٹیسٹ اور ایک روزہ سیریز میں ویسٹ انڈیز کی میزبانی کرے گا

بھارتی کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ اگلے ماہ سے شروع ہونے والی ایک روزہ سیریز میں بھارت ویسٹ انڈیز کے خلاف 5 ایک روزہ مقابلے بھی کھیلے گا۔ قبل ازیں صرف 3 ٹیسٹ مقابلوں کا اعلان کیا گیا تھا جن کا آغاز 6 نومبر سے ہوگا۔ اعلان کردہ نئے شیڈول…

اسپاٹ فکسنگ مقدمہ ڈرامائی مرحلے میں داخل، سلمان بٹ کے لیے دفاع مشکل ہو گیا

برطانیہ کی عدالت میں پاکستان کے تین کھلاڑیوں پر کھیل کے دوران دھوکہ دہی و بدعنوانی کا دائر مقدمہ ڈرامائی موڑ لیتا ہوا فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو چکا ہے، جہاں سابق کپتان سلمان بٹ کے لیے اپنا دفاع کرنا مشکل دکھائی دیتا ہے۔ اسپاٹ فکسنگ…

بنگلہ دیش نے عالمی کپ کی شکست کا بدلہ لے لیا، ویسٹ انڈیز 61 رنز پر ڈھیر

بنگلہ دیش نے آخری ایک روزہ میچ میں ویسٹ انڈیز کو انتہائی شرمناک طریقے سے ہرا کر عالمی کپ 2011ء میں شکست کا بدلہ لے لیا۔ گوکہ یہ فتح اسے سیریز نہیں جتا سکی، جو ویسٹ انڈیز 2-1 سے جیتا، لیکن ایک لحاظ سے موجودہ سیریز کی ناقص کارکردگی اور عالمی…

شاہد آفریدی میں دو تین سال کی کرکٹ باقی ہے، وسیم اکرم

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے شاہد آفریدی کے ریٹائرمنٹ واپس لینے کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ اُن میں ابھی دو تین سال کی کرکٹ باقی ہے۔ کراچی میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے وسیم اکرم نے کہا کہ شاہد…

شاہد آفریدی نے ایک مرتبہ پھر ریٹائرمنٹ واپس لے لی، پاکستان کی نمائندگی کے خواہاں

پاکستان کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے ریٹائرمنٹ واپس لیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بین الاقوامی کرکٹ میں واپسی چاہتے ہیں اور انہیں کپتانی کی کوئی خواہش نہیں ہے۔ وہ منگل کو جامعہ کراچی کے ولیکا گراؤنڈ میں ایک مقامی کرکٹ میچ میں بطور مہمان…

مظہر مجید نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2010ء کا ایک میچ فکس کرنے کا کہا تھا؛ سلمان بٹ

اسپاٹ فکسنگ کے الزامات کے تحت برطانیہ کی عدالت میں مقدمہ کا سامنا کرنے والے پاکستان کے سابق کپتان سلمان بٹ کا کہنا ہے کہ ان کے ایجنٹ مظہر مجید نے 2010ء کے ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ کے دوران انہیں جنوبی افریقہ کے خلاف میچ کو فکس کرنے کے لیے کہا…

وسیم اکرم جز وقتی باؤلنگ کوچ بننے کو تیار

پاکستان کے سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ وہ جز وقتی حیثیت میں پاکستان کے باؤلنگ کوچ بن سکتے ہیں، اور ملک کے لیے ہر قسم کی خدمات دینے کو تیار ہیں البتہ اہل خانہ کی ذمہ داری کے باعث کل وقتی کام نہیں کر سکتے ہیں۔ لاہور کے علامہ اقبال…

جنوبی افریقہ آسٹریلیا سیریز، ڈی آر ایس کا بھرپور استعمال ہوگا

جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کے خلاف ایک روزہ اور ٹیسٹ دونوں مرحلوں کے لیے امپائرز کے فیصلوں پر نظر ثانی کے نظام (DRS) کے بھرپور استعمال کا اعلان کر دیا ہے۔ بین الاقوامی کرکٹ کونسل کی ایگزیکٹو بورڈ کے حالیہ اجلاس میں ڈی آر ایس کی لازمی…

واٹسن اور مارش زخمی، پہلے ایک روزہ میں شرکت مشکوک

آسٹریلیا کے شہرۂ آفاق آل راؤنڈر شین واٹسن کی جنوبی افریقہ کے خلاف ایک روزہ سیریز میں شرکت مشکوک ہو گئی ہے جبکہ اہم بلے باز شان مارش بھی زخمی ہو گئے ہیں۔ کرکٹ آسٹریلیا نے کیمرون وائٹ کے احتیاطاً ایک روزہ دستے کے لیے طلب کر لیا ہے۔ کرکٹ…

انگلستان کے خلاف واحد ٹی ٹوئنٹی اور آخری 3 ایک روزہ مقابلوں کے لیے بھارتی دستے کا اعلان

بھارت نے انگلستان کے خلاف واحد ٹی ٹوئنٹی اور آخری 3 ایک روزہ مقابلوں کے لیے دستے کا اعلان کر دیا ہے جس میں رابن اُتھپّا کو ایک مرتبہ پھر طلب کر لیا گیا ہے جبکہ ہربھجن سنگھ بدستور باہر رہیں گے۔ رابن نے آخری مرتبہ 3 سال قبل ایشیا کپ 2008ء میں…