ایک اور میچ میں شکست، انگلستان عرش سے فرش پر

ریکارڈ شکن مقابلے کے بعد آسٹریلیا نے انگلستان کے حوصلوں کو عرش سے فرش پر پہنچا دیا اور چھٹے ایک روزہ میچ میں بھی کامیابی حاصل کر کے سیریز میں 5-1 کی ناقابل یقین برتری حاصل کر لی ہے۔ ایشیز میں بدترین شکست کے بعد کوئی تصور بھی نہ کر سکتا تھا…

مصباح نے پاکستان کا بیڑہ پار لگا دیا، پاکستان دو وکٹ سے فتحیاب

قومی ٹیم میں واپسی کے بعد سے بلے بازی میں ذمہ دارانہ کردار نبھانے والے مصباح الحق نے اس مرتبہ ایک روزہ کرکٹ میں اپنی یادگار ترین اننگ کھیل کر پاکستان کو ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد نیوزی لینڈ کے خلاف دو وکٹوں سے فتح دلوا دی۔ فتح میں مصباح…

بھارت یا پاکستان عالمی چیمپیئن بنیں گے، مائیکل وان کی پیش گوئی

انگلستان کے سابق کپتان مائیکل وان نے کہا ہے کہ ان کی نظر میں عالمی کپ برصغیر کی کوئی ٹیم جیتے گی۔ ان کا کہنا ہے کہ بھارت عالمی چیمپیئن بننے کے لیے ہاٹ فیورٹ ہے جبکہ پاکستان کے بھی امکانات روشن ہیں۔ وان کا کہنا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ…

عالمی کپ 2011ء: بھارت انگلستان معرکہ بنگلور میں ہوگا

بالآخر بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے تصدیق کر دی ہے کہ عالمی کپ 2011ء کا کولکتہ کے ایڈن گارڈنز سے چھینا گیا مقابلہ اب بنگلور کے چناسوامی اسٹیڈیم میں ہوگا۔ عالمی کپ 2011ء کا یہ اہم میچ میزبان بھارت اور فیورٹ ٹیموں میں سے ایک…

سری لنکا، ویسٹ انڈیز: پہلا میچ بارش کی نذر

سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 3 ایک روزہ مقابلوں کا پہلا میچ بارش کے باعث بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوگیا۔ گزشتہ ماہ سری لنکا میں بارشوں کے باعث 5 ایک روزہ مقابلوں کی سیریز ملتوی کردی گئی تھی جس کے بعد اسے 3 مقابلوں تک محدود کر کے جنوری کے…

ناتھن بریکن نے ریٹائرمنٹ لے لی

عالمی نمبر ایک آسٹریلوی باؤلر ناتھن بریکن نے دنیائے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔ بریکن نے آخری مرتبہ دو سال قبل آسٹریلیا کی نمائندگی کی تھی اور اس کے بعد سے گھٹنے کی شدید انجری کا شکار تھے۔ بریکن نے 11 جنوری 2001ء کو ویسٹ انڈیز کے…

عالمی کپ سے قبل آسٹریلیا کی سیریز میں شاندار فتح

دنیائے کرکٹ کے موجودہ چیمپیئن آسٹریلیا نے عالمی کپ 2011ء سے قبل ان فارم انگلستان کے خلاف ایک یادگار فتح حاصل کر لی۔ سیلاب سے متاثرہ شہر برسبین میں کھیلے گئے ایک روزہ میچز کی سیریز کے پانچویں مقابلے میں آسٹریلیا کی شاندار باؤلنگ نے انگلستان…

نیوزی لینڈ کی ہار؛ پاکستان فتح سے ہمکنار؛ سیریز برابر

اسکور کارڈ: پاکستان: 293/7 (محمد حفیظ: 115؛ ساؤتھی: 57/2) نیوزی لینڈ: 250/9 (اسٹائرس: 46؛ عمر گل: 31/2) حتمی نتیجہ: پاکستان 43 سے فتحیاب۔ نیوزی لینڈ کے دورہ پر موجود پاکستانی ٹیم نے 6 ایک روزہ بین الاقوامی مقابلوں کی سیریز 1-1 سے…

ایڈن گارڈنز، کولکتہ

ایڈن گارڈنز بھارت کا مشہور میدان اور گنجائش کے لحاظ سے دنیا کا سب سے بڑا اسٹیڈیم ہے۔ یہ بھارتی ریاست بنگال کے دارالحکومت کولکتہ میں واقع ہے۔ اسٹیڈیم 1987ء کے عالمی کپ کے فائنل کی میزبانی کر چکا ہے۔ ایڈن گارڈنز برطانوی راج کے دور میں…

ایڈن گارڈنز، کولکتہ بھارت انگلستان میچ کی میزبانی سے محروم

بھارت کے معروف کرکٹ اسٹیڈیم ایڈن گارڈنز، کولکتہ کو عالمی کپ 2011ء میں بھارت اور انگلستان کے درمیان اہم میچ کی میزبانی سے محروم کر دیا گیا۔ بین الاقوامی کرکٹ کونسل کے ماہرین نے گزشتہ روز بھارت کے اس سب سے بڑے اسٹیڈیم کا دورہ کیا اور اپنی…