زمرہ محفوظات

آسٹریلیا

پانچ بار کرکٹ عالمی چیمپئین رہنے والے آسٹریلیا سے متعلق خبریں، مضامین، تجزیے اور تبصرے

سڈنی سکسرز نے چیمپئنز لیگ 2012ء جیت لی

جس طرح کے فائنل مقابلے کی توقع کی جا رہی تھی، ویسا مقابلہ دیکھنے کو نہ ملا، اور سڈنی سکسرز نے مقامی ہائی ویلڈ لائنز کو با آسانی دس وکٹوں سے زیر کر کے چیمپئنز لیگ کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔ لائنز جنہوں نے اس ٹورنامنٹ میں بڑی بڑی ٹیموں…

آسٹریلیا ایک مرتبہ پھر نمبر ون بننے کے لیے پُر عزم

آسٹریلیا کے کپتان مائیکل کلارک نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ آنے والے سال میں پے در پے ٹیسٹ سیریز کے ذریعے ایک مرتبہ پھر آسٹریلیا کو نمبر ون بنائیں گے۔ 1995ء سے گزشتہ دہائی کے اواخر تک دنیائے کرکٹ پر حکمرانی کرنے والا آسٹریلیاگلین میک…

سی ایل ٹی 20: شین واٹسن کو جلد وطن واپسی کا حکم

مستقبل قریب میں طویل طرز کی کرکٹ میں درپیش چیلنجز کے باعث آسٹریلیا جنوبی افریقہ میں جاری چیمپئنز لیگ ٹی ٹوئنٹی سے ہر گز خوش نہیں دکھائی دیتا اور اس حوالے سے قومی سلیکٹر جان انویریئرٹی کے بیان کے بعد اب کرکٹ آسٹریلیا نے شین واٹسن کو واضح…

کالی آندھی آسٹریلیا کو روندتے ہوئے فائنل میں

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2012ء کے دوسرے سیمی فائنل میں کرس گیل کی طوفانی اننگز اور کیرون پولارڈ کے بھرپور ساتھ نے ماضی کی کالی آندھی کی یاد دلا دی۔ دونوں بلے بازوں نے آسٹریلیا کے بظاہر مضبوط نظر آنے والے باؤلنگ اٹیک کی دھجیاں بکھیر دیں اور ٹورنامنٹ…

آسٹریلیا اسپن جال میں پھنس گیا، پاکستان سیمی فائنل کی راہ پر

پاکستان نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2012ء میں اب تک ناقابل شکست رہنے والے آسٹریلیا کے خلاف اہم ترین مقابلے میں 32 رنز کی بھاری فتح سمیٹ کر سیمی فائنل کھیلنے کے امکانات روشن کر لیے ہیں۔ اس مقابلے میں پاکستان کے اسپن گیند بازوں نے شاندار کارکردگی…

واٹسن کے ہاتھوں جنوبی افریقہ کا جنازہ، آسٹریلیا کا ایک قدم سیمی فائنل میں

شین واٹسن کو آخر کوئی روک بھی پائے گا یا نہیں؟ آسٹریلیا کا "گولڈن بوائے" جب گیند کو ہاتھ لگاتا ہے تو حریف بلے بازوں کو وکٹ دیتے ہی بنتی ہے اور جب اس کے ہاتھ میں بلّا آتا ہے تو گویا گیند کو "اذنِ سفر" مل جاتا ہے۔ کولمبو میں جنوبی افریقہ کے…

بھارت آل راؤنڈ شین واٹسن کے ہاتھوں چاروں شانے چت!

شین واٹسن بھارت پر ”عذاب الٰہی“ بن کر ٹوٹ پڑے اور پہلے گیند بازی اور پھر دھواں دار بلے بازی سے آسٹریلیا کو سپر 8 کے پہلے ہی مقابلے میں 9 وکٹوں کی بھاری فتح سے ہمکنار کر دیا۔ بھارت کے جانے مانے بلے باز اور اسپنرز منہ تکتے ہی رہ گئے اور واٹسن…

سائمن ٹوفل نے امپائرنگ سے ریٹائرمنٹ لے لی

بین الاقوامی کرکٹ کونسل نے اعلان کیا ہے کہ معروف امپائر سائمن ٹوفل سری لنکا میں جاری ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے بعد امپائرنگ سے ریٹائر ہو جائیں گے اور آئی سی سی کے قائم کردہ امپائر پرفارمنس اینڈ ٹریننگ مینیجر کے نئے عہدے کو سنبھالیں گے۔ ان کی جگہ ان…

واٹسن نے آسٹریلیا کو سپر 8 میں پہنچا دیا، ویسٹ انڈیز زیر

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2012ء کے پانچویں روز پہلی بار پائے کی ٹیمیں ایک دوسرے کے سامنے آئیں لیکن بدقسمتی سے بارش نے بھی اسی روز کو چن رکھا تھا۔ اس نے پہلے جنوبی افریقہ –سری لنکا معرکے کے "رنگ میں بھنگ" ڈالا اور پھر کئی نشیب و فراز لینے کے بعد اک…

آسٹریلیا نے بالآخر آئرلینڈ پر غصہ نکال ہی دیا، 7 وکٹوں سے کامیاب

آسٹریلیا، جو ماضی قریب میں دنیائے کرکٹ کا شہنشاہ رہا ہے، کو حال ہی میں اس ہزیمت کا نشانہ بھی بننا پڑا کہ وہ ٹی ٹوئنٹی کی عالمی درجہ بندی میں آئرلینڈ جیسے نووارد سے بھی نیچے دسویں نمبر پر چلا گیا تھا۔ پاکستان کے خلاف حالیہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے…