زمرہ محفوظات

آسٹریلیا

پانچ بار کرکٹ عالمی چیمپئین رہنے والے آسٹریلیا سے متعلق خبریں، مضامین، تجزیے اور تبصرے

’دنیا کا تیز ترین آدمی‘ یوسین بولٹ کرکٹ کے میدانوں میں؟

مسلسل دوسری مرتبہ ’دنیا کے تیز ترین‘ آدمی کا خطاب حاصل کرنے والے جمیکا کے یوسین بولٹ کا اعلیٰ سطح پر کرکٹ کھیلنے کا خواب شرمندۂ تعبیر ہو سکتا ہے۔ گزشتہ روز برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں اختتام پذیر ہونے والے گرمائی اولمپکس میں 3…

[یاد ماضی] کرکٹ کی تاریخ کے متنازع ترین امپائر ’ڈیرل ہیئر‘

کھلاڑیوں کے تنازعات سے تو کرکٹ کی تاریخ بھری پڑی ہے لیکن تنازعات کی دنیا میں امپائرنگ کے شعبے سے جو واحد شخصیت ”در“ آئی وہ آسٹریلیا کے ڈیرل ہیئر کی تھی۔ آسٹریلوی ریاست نیو ساؤتھ ویلز کے ایک قصبے ”مجی“ میں پیدا ہونے والے ہیئر نے 1992ء سے…

کرکٹ آسٹریلیا کا انوکھا فیصلہ، باؤلنگ کوچ کے لیے وقار یونس کی درخواست رد

ماضی کے عظیم تیز باؤلر اور پاکستان کے سابق کوچ وقار یونس آسٹریلیا کے نئے باؤلنگ کوچ کی دوڑ سے باہر ہو گئے ہیں۔ کرکٹ آسٹریلیا اس وقت باؤلنگ کوچ کی تلاش میں ہے، یہ عہدہ رواں سال مئی کے مہینے میں کریگ میکڈرمٹ کے اچانک استعفے کے باعث خالی…

پاکستان کے خلاف سیریز کے لیے آسٹریلوی دستے کا اعلان

آسٹریلیا نے متحدہ عرب امارات کے تپتے ہوئے صحراؤں میں ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2012ء کی تیاری کے لیے 15 رکنی دستے کا اعلان کر دیا ہے۔ 28 اگست کو شارجہ کے تاریخی میدان میں پہلے ایک روزہ بین الاقوامی مقابلے سے شروع ہونے والی سیریز میں تین ون ڈے اور تین…

بریٹ لی بین الاقوامی کرکٹ چھوڑ گئے

اور بالآخر ایک سال بعد دنیائے کرکٹ کے ایک اور برق رفتار گیند باز نے میدان چھوڑ دینے کا فیصلہ کر لیا اور'تیز ترین باؤلر' کی جنگ جو تقریباً ایک دہائی جاری رہی بالآخر دونوں طرف سے ہتھیار ڈال دینے کے بعد اختتام کو پہنچی۔ جی ہاں، آپ درست سمجھے…

بڑے بے آبرو ہو کر .... آسٹریلیا کو 4-0 سے شکست

ایک روزہ کی عالمی درجہ بندی میں آسٹریلیا اِس وقت سرفہرست ہے، اور اسی اعلیٰ مقام کے باعث قوی امید تھی کہ وہ محدود اوورز کی کرکٹ میں انگلستان کی فتوحات کا سلسلہ روکے گا لیکن انگلش سرزمین پر وہ ریت کی دیوار کی طرح ڈھیر ہو گیا اور پچھلے تمام…

انگلستان نے سیریز جیت لی، آسٹریلیا کو ایک اور کراری شکست

محض ڈیڑھ سال قبل وہ آسٹریلیا جس نے انگلستان کو 7 ایک روزہ مقابلوں کی سیریز میں 6-1 کی ذلت سے دوچار کیا تھا، آج اس قدر قابل رحم ہو چکا ہے کہ اسی ٹیم کے خلاف سیریز 3-0 کے مارجن سے بری طرح ہارا ہے۔ اگر درمیان میں ایک مقابلہ بارش کی نذر نہ ہوتا…

صحرائی گرمی اور نصف شب تک کھیل؛ آسٹریلیا تاحال پریشان

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے اگلے ماہ متحدہ عرب امارات میں محدود اوورز کے مقابلے شام کے اوقات میں کھیلنے کا فیصلہ تو کر لیا گیا ہے لیکن آسٹریلین کرکٹرز ایسوسی ایشن (اے سی اے) اب بھی اس فیصلے سے خوش نہیں دکھائی دیتی، جس کا کہنا ہے کہ اگست و…

بارش نے انگلستان کو نمبر ایک پوزیشن سے محروم کر دیا

برمنگھم کی بارشوں نے آسٹریلیا کی سیریز میں واپس آنے کی امیدوں کے چراغوں کو گل کر دیا ہے اور اب انگلستان، جو ابتدائی دونوں ایک روزہ مقابلے جیت چکا ہے، کو سیریز میں 2-0 کی ناقابل شکست برتری حاصل ہو چکی ہے اور چیسٹر لی اسٹریٹ اور مانچسٹر میں…

آسٹریلیا افغانستان کے خلاف ایک میچ کھیلے گا: کرکٹ آسٹریلیا

افغانستان نے چند ماہ قبل پاکستان کے خلاف شارجہ میں ایک تاریخی ون ڈے مقابلہ کھیلا تھا جو بین الاقوامی کرکٹ کونسل کے کسی بھی رکن کے خلاف افغان کرکٹ ٹیم کا پہلا ایک روزہ مقابلہ تھا۔ پاکستان کے بعد اب آسٹریلیا بھی افغانستان کو بین الاقوامی کرکٹ…