زمرہ محفوظات

بنگلہ دیش

بنگلہ دیش-ویسٹ انڈیز: بارش متاثرہ ٹیسٹ سنسنی خیزی کے بعد بے نتیجہ

بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹیسٹ بارش سے متاثر ہونے کے باعث بغیر کسی نتیجے تک پہنچے ختم ہو گیا لیکن جاتے جاتے بھی بنگلہ دیشی کپتان مشفق الرحیم کے اننگز ڈکلیئر کرنے کے دلیرانہ فیصلے نے میچ میں کسی حد تک جان ڈال دی لیکن ویسٹ انڈیز…

بنگلہ دیش نے عالمی کپ کی شکست کا بدلہ لے لیا، ویسٹ انڈیز 61 رنز پر ڈھیر

بنگلہ دیش نے آخری ایک روزہ میچ میں ویسٹ انڈیز کو انتہائی شرمناک طریقے سے ہرا کر عالمی کپ 2011ء میں شکست کا بدلہ لے لیا۔ گوکہ یہ فتح اسے سیریز نہیں جتا سکی، جو ویسٹ انڈیز 2-1 سے جیتا، لیکن ایک لحاظ سے موجودہ سیریز کی ناقص کارکردگی اور عالمی…

بنگلہ دیش کی غیر مستقل مزاجی، سیریز ویسٹ انڈیز کے نام

بنگلہ دیش کا سب سے بڑا مسئلہ غیر مستقل مزاجی ہے، اور اسی کا اظہار اولین دونوں ایک روزہ مقابلوں میں ہوا ہے جہاں اسے نہ صرف بدترین انداز میں شکست سے دوچار ہونا پڑا بلکہ سیریز بھی ہاتھ سے گنوانی پڑی۔ واحد ٹی ٹوئنٹی میں عمدہ کارکردگی دکھا کر…

سیمنز کی سنچری، ویسٹ انڈیز کو بنگلہ دیش پر برتری حاصل

ویسٹ انڈیز نے پہلے ایک روزہ میں بنگلہ دیش کو باآسانی 40 رنز سے زیر کر کے سیریز کا عمدہ آغاز کر دیا۔ واحد ٹی ٹوئنٹی میں ناکامی کے بعد ویسٹ انڈیز نے حوصلوں کو برقرار رکھا اور لینڈل سیمنز کی یادگار سنچری اور مارلون سیموئلز کی زبردست بلے بازی…

مشفق نے بنگلہ دیش کو واحد ٹی ٹوئنٹی جتوا دیا

مشفق الرحیم نے بطور کپتان اپنے ہی میچ میں شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کر کے ویسٹ انڈیز کے خلاف واحد ٹی ٹوئنٹی میں بنگلہ دیش کو کامیابی دلا دی۔ یوں بنگلہ دیش نے رواں سال میرپور، ڈھاکہ ہی میں عالمی کپ 2011ء کے میچ میں ہونے والی بدترین شکست…

مشفق الرحیم بنگلہ دیش کے نئے کپتان مقرر، محمود اللہ نائب ہوں گے

وکٹ کیپر بلے باز مشفق الرحیم کو بنگلہ دیش کی قومی کرکٹ ٹیم کا نیا کپتان مقرر کر دیا گیا ہے۔ بنگلہ دیش نے دورۂ زمبابوے میں مایوس کن کارکردگی کے بعد کپتان شکیب الحسن اور ان کے نائب تمیم اقبال کو عہدے سے برخاست کر دیا تھا جس کے بعد…

پاکستان کا مجوزہ و مشروط دورۂ بنگلہ دیش، سر توڑ کوششیں سر پھوڑ نہ ثابت ہوں

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین اعجاز بٹ ملک کے میدانوں کی رونقیں بحال کرنے کے لیے سرتوڑ کوششیں کر رہے ہیں لیکن ان کی یہ کوششیں کہیں سر پھوڑ ثابت نہ ہو جائیں۔ گزشتہ روز سے پاکستان کے ذرائع ابلاغ میں دورۂ بنگلہ دیش کی خبریں گردش کر رہی…

بنگلہ دیش کرکٹ میں نیا بحران؛ شکیب اور تمیم کو قیادت سے ہٹا دیا گیا

بنگلہ دیش کرکٹ میں اک نئے بحران نے جنم لے لیا ہے اور کرکٹ بورڈ نے دورۂ زمبابوے میں ذلت آمیز شکست کے بعد کپتان اور نائب کپتان شکیب الحسن اور تمیم اقبال کو اُن کے عہدوں سے ہٹا دیا ہے۔ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے سوموار کوواشگاف انداز میں…

شکیب اور محمود اللہ کی آل راؤنڈ کارکردگی، بنگلہ دیش آخری مقابلے میں بھی فتحیاب

کپتان شکیب الحسن کی کھیل کے تینوں شعبوں بلے بازی، باؤلنگ اور فیلڈنگ میں بہترین کارکردگی کی بدولت بالآخر بنگلہ دیش فتح کے راستے پر گامزن ہو چکا ہے اور زمبابوے کے خلاف ایک روزہ سیریز کے پانچویں و حتمی مقابلے میں 93 رنز کی زبردست فتح حاصل کرنے…

بنگال کا جادو چل گیا؛ زمبابوے کو 6 وکٹ سے شکست

دورہ زمبابوے پر موجود بنگلہ دیشی ٹیم نے بالآخر پہلی کامیابی حاصل کر ہی لی. واحد ٹیسٹ اور پھر مسلسل تین ایک روزہ مقابلوں میں میزبان ٹیم کے خلاف شکست کی ہزیمٹ اٹھانے کے بعد چوتھے ایک روزہ میچ میں بنگلہ دیش نے زمبابوے کو ہرا دیا. میزبان ٹیم کو…