زمرہ محفوظات

بھارت

دنیائے کرکٹ کی بڑی طاقتوں میں سے ایک، سب سے بڑی لیگ "آئی پی ایل” کے دیس کی خبریں، جو دو مرتبہ ایک روزہ کا اور ایک بار ٹی ٹوئنٹی کا عالمی چیمپئن رہ چکا ہے

ایڈن گارڈنز، کولکتہ

ایڈن گارڈنز بھارت کا مشہور میدان اور گنجائش کے لحاظ سے دنیا کا سب سے بڑا اسٹیڈیم ہے۔ یہ بھارتی ریاست بنگال کے دارالحکومت کولکتہ میں واقع ہے۔ اسٹیڈیم 1987ء کے عالمی کپ کے فائنل کی میزبانی کر چکا ہے۔ ایڈن گارڈنز برطانوی راج کے دور میں…

ایڈن گارڈنز، کولکتہ بھارت انگلستان میچ کی میزبانی سے محروم

بھارت کے معروف کرکٹ اسٹیڈیم ایڈن گارڈنز، کولکتہ کو عالمی کپ 2011ء میں بھارت اور انگلستان کے درمیان اہم میچ کی میزبانی سے محروم کر دیا گیا۔ بین الاقوامی کرکٹ کونسل کے ماہرین نے گزشتہ روز بھارت کے اس سب سے بڑے اسٹیڈیم کا دورہ کیا اور اپنی…

لکشمن کے لیے پدما شری ایوارڈ

معروف بھارتی کرکٹر وی وی ایس لکشمن کو حکومت نے چوتھے اعلی ترین شہری اعزاز "پدما شری" سے نوازا ہے۔ 36 سالہ لکشمن کویہ اعزاز قومی کرکٹ کے لیے ان کی اعلی خدمات پر دیا گیا ہے۔ ان سے قبل سچن ٹنڈولکر، راہول ڈریوڈ، سنیل گواسکر، وریندر سہواگ،…

بھارت کی عالمی کپ 2011ء کی تیاریوں کو شدید دھچکا، جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز میں شکست

جنوبی افریقہ نے 5 ایک روزہ بین الاقوامی میچز کی سیریز کے فیصلہ کن معرکے میں بھارت کو 33 رنز سے شکست دے کر عالمی کپ 2011ء میں اپنے خطرناک عزائم کا اظہار کر دیا ہے۔ جبکہ بھارت کی عالمی اعزاز کے حصول کی کوششوں کو شدید دھچکا پہنچا ہے جو میزبان…

ڈومینی نے ڈوبتی کشتی بچالی؛ بھارت کا کام بارش کے ہاتھوں تمام

بھارت اور جنوبی افریقہ کے مابین جاری 5 ایک روزہ مقابلے کے چوتھے اہم میچ میں جنوبی افریقہ نے ڈک ورتھ لوئس طریقہ کے ذریعے 48 رنز سے شکست دے دی۔ جنوبی افریقہ کی سیریز میں بقا کے لیے اس اہم ترین میچ پر پہلے پروٹیز بلے باز اور پھر گیند باز پوری…

یوسف کی برق رفتاری؛ پروٹیز نے بازی ہاری

حتمی نتیجہ: جنوبی افریقہ: 220 تمام کھلاڑی آؤٹ (فرانکو پلیسس :60، ظہیر خان: 48/3) بھارت: 223/8 (یوسف پٹھان: 59، مورن مورکل: 28/3) بھارت 2 وکٹ سے کامیاب دنیائے کرکٹ کی دو بہترین ٹیموں کے مابین جاری ایک روزہ مقابلوں کی سیریز کا تیسرا میچ…

سری سانتھ عالمی کپ اسکواڈ میں عدم شمولیت پر دل شکستہ

بھارت کے تیز گیند باز سری سانتھ عالمی کپ 2011ء کے لیے اعلان کردہ حتمی دستے میں عدم شمولیت پر دل شکستہ ہیں۔ بھارت نے گزشتہ روز چنئی میں عالمی کپ کے لیے اپنے 15 رکنی حتمی دستے کا اعلان کیا تھا جس میں حیران کن طور پر سری سانتھ کو جگہ نہیں دی…

عالمی کپ 2011ء: بھارتی دستے کا اعلان، روہیت اور اوجھا باہر

اور بالآخر عالمی کپ 2011ء کے لیے فیورٹ و میزبان بھارت کے دستے کا اعلان کر دیا ہے۔ حتمی 15 رکنی دستے میں روہیت شرما اور پراگیان اوجھا کی عدم شمولیت جہاں کئی شائقین کے لیے حیران کن ہے وہیں چار زخمی کھلاڑیوں کی اس امید کے ساتھ شمولیت کہ وہ…

سچن زخمی، وطن واپس جائیں گے

گوکہ بھارت نے ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد جنوبی افریقہ کے خلاف ایک روزہ سیریز برابر کر لی ہے لیکن سیریز میں فتح حاصل کرنے کے مقصد سچن ٹنڈولکر کے زخمی ہونے کے باعث سخت دھچکا پہنچاہے۔ان سے پہلے اوپننگ جوڑی وریندر سہواگ اور گوتم گمبھیر اور…

پروٹیز بلے باز جواب دے گئے؛ بھارت 1 رن سے فتحیاب

حتمی نتیجہ: بھارت: 190 (یوراج سندھ: 53، ٹسوٹسوبے: 22/4) جنوبی افریقہ: 189 (گریم اسمتھ 77، مناف پٹیل: 29/4) بھارت 1 رنز سے کامیاب بھارت کے دورہ جنوبی افریقہ کے دوران کھیلی جانے والی 5 ایک روزہ میچز کی سیریز کا دوسرا میچ وانڈرز اسٹیڈیم…