زمرہ محفوظات

بھارت

دنیائے کرکٹ کی بڑی طاقتوں میں سے ایک، سب سے بڑی لیگ "آئی پی ایل” کے دیس کی خبریں، جو دو مرتبہ ایک روزہ کا اور ایک بار ٹی ٹوئنٹی کا عالمی چیمپئن رہ چکا ہے

وی سی اے اسٹیڈیم، ناگپور

ودھربا کرکٹ ایسوسی ایشن (وی سی اے) اسٹیڈیم بھارتی ریاست مہاراشٹر کے شہر ناگپور میں واقع ایک جدید کرکٹ اسٹیڈیم ہے۔ یہ بھارت کا ایک نیا اسٹیڈیم ہے جہاں پہلی بار نومبر 2008ء میں بھارت اور آسٹریلیا ٹیسٹ میچ میں آمنے سامنے ہوئے جبکہ پہلا ایک…

وانکھیڈے اسٹیڈیم، ممبئی

بھارت کے سب سے بڑے شہر ممبئی میں کرکٹ کا مرکز وانکھیڈے اسٹیڈیم ہے۔ ممبئی کرکٹ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری اور سیاست دان ایس کے وانکھیڈے سے موسوم یہ میدان 45 ہزار تماشائیوں کی گنجائش کا حامل ہے۔ 2011ء کے عالمی کپ کے لیے اسٹیڈیم میں تعمیر نو کا…

5 وارم اپ مقابلوں میں 10 ٹیمیں مدمقابل

عالمی کپ کے سلسلے میں کھیلے جانے والے وارم اپ میچز میں آج 10 ٹیمیں زبردست اور سنسنی خیز مقابلوں میں ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں۔ ایک جانب دفاعی چیمپئن آسٹریلیا کی ڈوبتی کشتی کو جنوبی افریقہ کے ہاتھوں مزید دھچکا ملا تو دوسری جانب پاکستان نے…

وارم اپ میچ: بھارتی اسپنرز نے کینگروز کو نچا کر رکھ دیا

عالمی کپ 2011ء کے سلسلہ میں جاری وارم اپ مقابلوں میں دو فیورٹ ٹیمیں بھارت اور آسٹریلیا مد مقابل آئیں۔ میچ میں تمام وقت آسٹریلوی ٹیم چھائی رہی تاہم آخری لمحات میں بھارتی اسپنرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مہمان ٹیم کی بیٹنگ لائن…

عالمی کپ 2011ء کون جیتے گا؟ (پہلا حصہ)

اگر آپ سے پوچھا جائے کہ اس بار عالمی کپ کون جیتے گا؟ تو آپ کیا جواب دیں گے؟ بھارت ۔ ۔ ۔ انگلستان ۔ ۔ ۔ جنوبی افریقہ ۔ ۔ ۔ آسٹریلیا ۔ ۔ ۔ یا پھر کوئی اور؟ سوال کا جواب واقعی بہت مشکل ہے۔ لیکن تاریخ کے صفحات پلٹ کر اور ٹیموں کی حالیہ کارکردگی…

چناسوامی اسٹیڈیم، بنگلور

بھارت کے ہائی ٹیک سٹی بنگلور کا چناسوامی اسٹیڈیم بھارت کے معروف میدانوں میں سے ایک ہے۔ یہ بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے سابق صدر ایم چناسوامی کے نام سے موسوم ہے۔ 50 ہزار سے زائد نشستوں کی گنجائش کا حامل یہ میدان ریاستی کرناٹک کرکٹ ٹیم…

چدمبرم اسٹیڈیم ، چنئی

چدمبرم اسٹیڈیم بھارتی ریاست تامل ناڈو کے شہر چنئی (مدراس) میں واقع ہے۔ اسٹیڈیم کا نام بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے سابق صدر ایم اے چدمبرم سے موسوم ہے، اس سے پہلے اسے مدراس کرکٹ کلب گراؤنڈ کہا جاتا تھا۔ چدمبرم اسٹیڈیم پر پہلا ٹیسٹ میچ…

فیروز شاہ کوٹلہ اسٹیڈیم

فیروز شاہ کوٹلہ اسٹیڈیم بھارت کے دارالحکومت دہلی کا معروف میدان جو سلطنت دہلی کے مشہور حکمران فیروز شاہ تغلق سے موسوم ہے۔ اسے 1883ء میں کرکٹ میدان بنایا گیا۔ اس میدان پر پہلا ٹیسٹ میچ 10 نومبر 1948ء کو بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلا…

انجرڈ پروین کو رخصتی کا پروانہ؛ سری سانتھ بھارتی دستے میں شامل

عالمی کپ 2011ء کے لیے اعلان کردہ 15 رکنی بھارتی دستے میں شامل تیز گیند باز پروین کمار زخمی ہونے کے باعث باہر ہوگئے ہیں۔ ان کی جگہ جارح مزاج فاسٹ بالر سری سانتھ لیں گے۔ پروین کمار دورہ جنوبی افریقہ میں کوہنی پر چوٹ لگنے کے باعث زخمی ہوگئے…

بھارت یا پاکستان عالمی چیمپیئن بنیں گے، مائیکل وان کی پیش گوئی

انگلستان کے سابق کپتان مائیکل وان نے کہا ہے کہ ان کی نظر میں عالمی کپ برصغیر کی کوئی ٹیم جیتے گی۔ ان کا کہنا ہے کہ بھارت عالمی چیمپیئن بننے کے لیے ہاٹ فیورٹ ہے جبکہ پاکستان کے بھی امکانات روشن ہیں۔ وان کا کہنا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ…