زمرہ محفوظات

متفرق

[ریکارڈز] ٹیسٹ میں سب سے زیادہ بولڈ ہونے والے بلے باز

دورۂ آسٹریلیا میں بحیثیت ٹیم ذلت آمیز شکستیں کھانے کے علاوہ بھارت کے چند کھلاڑیوں نے انفرادی طور پر بھی چند شرمناک سنگ میل عبور کیے ہیں جن میں راہول ڈریوڈ کا ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ مرتبہ کلین بولڈ ہونے کا نیا ریکارڈ بھی شامل ہے۔…

شعیب اختر کی آئی پی ایل کہانی

آئی سی ایل ایک باغی لیگ تھی جسے آئی سی سی کی تائید حاصل نہ تھی اور ہمارے چیئرمین کھلاڑیوں کو اِس لیگ سے دور رہنے کی تاکید کر رہے تھے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ آئی سی ایل میں کھیلنے کو ترجیح دینے والے کھلاڑی دوبارہ پاکستان کے لیے نہیں کھیل…

[ریکارڈز] ٹیسٹ کرکٹ کی تیز ترین ڈبل سنچریاں

گزشتہ روز ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کی تیز ترین سنچریوں میں سے ایک بنانے والے ڈیوڈ وارنر کے پاس سنہرا موقع تھا کہ وہ تیز ترین ڈبل سنچری بنانے والے بلے بازوں میں اپنا نام لکھوائیں لیکن وائے ری قسمت! کہ اس مقام پر جا کر آؤٹ ہو گئے جہاں منزل چند قدم…

قذافی اسٹیڈیم، لاہور

قذافی اسٹیڈیم، پاکستان میں کرکٹ کا سب سے بڑا میدان ہے جو پاکستان کے دوسرے بڑے شہر لاہور میں واقع ہے۔ مینارِ پاکستان ڈیزائن کرنے والے داغستانی نژاد ماہرِ تعمیرات نصر الدین مراد خان نے ہی قذافی اسٹیڈیم کا بھی ڈیزائن تیار کیا اور 1959ء میں اس…

[ریکارڈز] ٹیسٹ کرکٹ کی تیز ترین سنچریاں

آسٹریلیا کے شعلہ فشاں بلے باز ڈیوڈ وارنر، جنہیں عرصہ دراز سے محض ٹی ٹوئنٹی طرز کی کرکٹ کا کھلاڑی مانا جاتا تھا، کو کچھ عرصہ قبل ہی ٹیسٹ کرکٹ میں ملک کی نمائندگی کا موقع ملا ہے۔ انہوں نے حال ہی میں نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گئے کیریئر کے…

[ریکارڈز] سب سے بڑے مارجن سے حاصل کردہ فتوحات

نو آموز ٹیموں کی ٹیسٹ اور ایک روزہ بین الاقوامی مقابلوں میں شرکت کو ناپسند کرنے والے حلقوں کے پاس سب سے بڑی دلیل یہی رہی ہے کہ یہ ٹیمیں اکثر و بیشتر حریف کے سامنے ڈھیر ہو جاتی ہیں اور ان کی اس دلیل کو ٹھوس بنیادیں بھی میسر ہیں کیونکہ ایک…

[ریکارڈز] ایک روزہ کرکٹ کی تاریخ کے کم ترین اسکورز

سری لنکا، جی ہاں وہی ٹیم کہ جس نے سال گزشتہ میں عالمی کپ کا فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا اور اس میں شکست کے بعد اس کا شیرازہ ایسا بکھرا ہے کہ کئی ماہ گزرنے کے باوجود سنبھلنے میں نہیں آ رہا اور آج تو گویا حدہو گئی۔ جنوبی افریقہ کے خلاف ایک…

سچن مجھ سے کنی کترا گیا

ہمیں سیریز میں ایک حوصلہ شکن ہار ضرور سہنا پڑی لیکن حقیقت یہ ہے کہ ہم نے سچن ٹنڈولکر کو لگام دیے رکھی۔ یہ بات ہمارے حق میں رہی کہ سیریز کے دوران سچن کو کہنی کی تکلیف تھی؛ جس نے عظیم بلے باز کو لاچار کر دیا تھا۔ اس طرح ہم اسے اپنے عتاب میں…

مثبت ڈوپ ٹیسٹ اور کرب و ابتلا کے ایام

سال کے اختتام پر ہم چیمپئنز ٹرافی کھیلنے کے لیے بھارت روانہ ہوئے۔ حسب معمول جے پور میں بھارتی شائقین نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کا زبردست استقبال کیا، جو آفریدی، میرے اور چند دیگر کھلاڑیوں کے خصوصی پرستار تھے۔ ہم نے وہاں زبردست وقت گزارا، باہر…

آدھے بھارتی بلے باز مجھ سے پریشان تھے

بیشتر بلے باز جن کو میں نے باؤلنگ کی میرا سامنا کرتے ہوئے پریشانی محسوس کرتے تھے۔ اور آخر کیوں نہ کرتے --- میں باؤلنگ جو تقریباً 100 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے کرتا تھا۔ میں نے محسوس کیا کہ بھارتی بیٹنگ لائن اپ کے تقریباً آدھے بلے باز مجھ سے…