زمرہ محفوظات

پاکستان

سرزمینِ پاک سے کرکٹ کی جامع ترین خبریں، تجزیے، تبصرے اور ماضی کی خوبصورت یادیں

دماغ کی بتی گل، پاکستان ایک رن سے ہار گیا

دو مقابلوں میں بدترین شکست کے بعد آخری ایک روزہ میں پاکستان کو انتہائی اعصاب شکن معرکے کے بعد ایک رن سے شکست ہوگئی جس کے ساتھ ہی آسٹریلیا نے ون ڈے سیریز میں کلین سویپ کرلیا۔ پاکستان کو دو وکٹوں کے ساتھ آخری اوور میں صرف دو رنز کی…

[ریکارڈز] مصباح کا لگاتار 75 مقابلوں میں کپتانی کا سلسلہ تھم گیا

پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین تیسرے ایک روزہ کے ساتھ پاکستان کے کپتان مصباح الحق کا مسلسل 75 میں قیادت کرنے کا سلسلہ تھم گیا۔ ایک روزہ کرکٹ میں مسلسل سب سے زیادہ ایک روزہ مقابلوں میں قیادت کے فرائض انجام دینے کا ریکارڈ جنوبی افریقہ کے…

تیسرا ایک روزہ: مصباح قیادت سے دستبردار، شاہد آفریدی قائم مقام

سری لنکا کے بعد آسٹریلیا کے ہاتھوں بھی ایک روزہ سیریز ہارنے کے بعد پاکستان کے کپتان مصباح الحق نے تیسرے و آخری ون ڈے مقابلے سے دستبردار ہونے کا اعلان کردیا ہے۔ اب ابوظہبی میں ہونے والے تیسرے ایک روزہ میں ان کی جگہ قیادت شاہد خان آفریدی…

موجودہ حالت کا ذمہ دار مصباح نہیں، جاوید میانداد

پاکستان کے عظیم سابق بلے باز جاوید میانداد نے مصباح الحق پر جاری تنقید کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کی مسلسل شکستوں کا ذمہ دار پاکستان کرکٹ بورڈ کا موجودہ نظام ہے جو کھیل کے معاملات کو بہتر انداز سے چلانے کی سرے سے اہلیت ہی…

بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی، پاکستان سری لنکا کی مدد کا خواہاں

پاکستان بنگلہ دیش کی جانب سے ٹکا سا جواب ملنے کے بعد اب ملک میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی کے لیے ایک مرتبہ پھر سری لنکا کی مدد حاصل کرنے کا خواہشمند ہے ۔ پاکستان میں امن و امان کی ناقص صورتحال کی وجہ سے جب کوئی ٹیم آنے کو رضامند…

سعید اجمل: سانپ گزر گیا، اب لکیر پیٹنے کا فائدہ؟

نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں سعید اجمل کو نئے باؤلنگ ایکشن کے لیے تیاریاں کرتے دیکھنا اُن کے مداحوں کے لیے ایک حوصلہ افزاء منظر ہے۔ اپنے پیشرو ثقلین مشتاق کی زیر نگرانی سعید اجمل آجکل کہنی میں خم کے بغیر گیندیں پھینکنے کی مشقیں کررہے ہیں اور…

مڈل آرڈر پھر ناکام، پاکستان سیریز ہار گیا

آسٹریلیا نے دوسرے ایک روزہ مقابلے میں پانچ وکٹوں سے کامیابی حاصل کرکے پاکستان کے خلاف مسلسل چوتھی باہمی ون ڈے سیریز جیت لی۔ دورۂ سری لنکا کے بعد اب "گھریلو" میدانوں پر شکست نے پاکستان کو عالمی درجہ بندی میں ساتویں نمبر تک گرجانے کے بہت قریب…

پاکستان، اب نہیں تو کب؟

عالمی کپ سے ٹھیک ایک سال پہلے پاکستان نے رواں سال فروری میں اپنی تیاریوں کا آغاز کیا۔ ایشیا کپ کو آئندہ سال عالمی کپ کی منزل پانے کے لیے پہلا سنگ میل قرار دیا گیا لیکن پہلے ہی پڑاؤ پو سری لنکا کے ہاتھوں مایوس کن شکست نے ظاہر کردیا کہ یہ سفر…

پاکستان اگلے سال انگلستان اور بھارت کی میزبانی کرے گا

سال 2015ء اس لیے بھی بہت اہمیت کا حامل ہے کہ اس میں عالمی کپ کھیلا جائے گا لیکن ٹیسٹ میں پاکستان کے لیے اس کی اہمیت یوں بہت زیادہ ہے کہ 2015ء میں پاک-بھارت کرکٹ تعلقات بحال ہونے کی امید ہے۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان 8 سال کے طویل عرصے کے…

پاکستان کی مشکلات میں مزید اضافہ، زخمی جنید خان سیریز سے باہر

آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں پے در پے شکستوں کا سامنا کرنے والے پاکستان کو سیریز میں ایک اور دھچکا پہنچا ہے اور تیز گیندباز جنید خان گھٹنے کی تکلیف کا شکار ہوکر پوری سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔ پاکستان پہلے ہی آسٹریلیا کے خلاف ایک روزہ…