زمرہ محفوظات

پاکستان

سرزمینِ پاک سے کرکٹ کی جامع ترین خبریں، تجزیے، تبصرے اور ماضی کی خوبصورت یادیں

رانا نوید کا بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں فکسنگ کے الزامات سے انکار

پاکستان کے تیز گیند باز رانا نوید الحسن نے بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کے دوران اٹھنے والے اسپاٹ فکسنگ معاملے سے اپنی مکمل لاتعلقی ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ نہیں معلوم کہ مبینہ سٹے باز کے پاس میرا ای میل پتہ کس طرح پہنچا۔ حال ہی میں مکمل…

پاکستان میں کرکٹ کی واپسی: بنگلہ دیش راضی، گیند آئی سی سی کے کورٹ میں

بنگلہ دیش کے مجوزہ دورۂ پاکستان کے حوالے سے پاکستان میں حفاظتی انتظامات کا جائزہ لینے کے دورے پر موجود بنگلہ دیشی وفد نے تمام انتظامات پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا ہے اور یوں پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی کے لیے پہلا مرحلہ مکمل ہو…

واٹمور نے کوچ کا عہدہ سنبھال لیا، فاؤنٹین فیلڈنگ کوچ مقرر

بالآخر کرک نامہ کی تقریباً سات ماہ پرانی پیش گوئی درست ثابت ہوئی اور پاکستان کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے ڈیو واٹمور کو پاکستان کا نیا ہیڈ کوچ مقرر کر دیا ہے۔ ان کے علاوہ معرف کوچ جولین فاؤنٹین نے بھی دو سالہ معاہدے کے تحت…

ایشیا کپ کے لیے قومی ٹیم کا اعلان، فرحت، ملک اور عدنان باہر

پاکستان میں وکٹ کیپرز کے درمیان ’میوزیکل چیئر‘ کا کھیل جاری ہے اور ایشیا کپ 2012ء کے لیے اعلان کردہ دستے میں سرفراز احمد کو طلب کر کے ایک اور بلکہ ”آخری موقع“ دیا گیا ہے۔ اس اہم ٹورنامنٹ کے لیے اعلان کردہ 15 رکنی دستے میں شعیب ملک، عمران…

مصباح الحق کو قیادت سے ہٹانا خارج از امکان ہے: ذکا اشرف

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھی بھارتی کرکٹ بورڈ کی طرح اپنے موجودہ کپتان کو ہٹائے جانے کے معاملے کو ٹھنڈا کر دیا ہے۔ ایک جانب جہاں بھارتی کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ کے لیے مہندر سنگھ دھونی کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے تو وہیں پاکستان کرکٹ بورڈ کے…

اعصاب شکن مقابلہ، سیریز انگلستان کے نام

حتمی اوور میں انگلستان کی شاندار گیند بازی نے پاکستان کو یقینی فتح سے محروم کر دیا، بالکل ویسے ہی جیسا کہ پہلے ٹی ٹوئنٹی مقابلے میں عمر گل کی تباہ کن باؤلنگ نے انگلستان کو جیت کی بو پانے کے باوجود منزل تک نہ پہنچنے دیا تھا۔ ایک بڑا فرق جو…

محمد عامر پر تاحیات پابندی لگائی جانی چاہیے: سرفراز نواز

ماضی کے معروف پاکستانی تیز باؤلر اور موجودہ ’نقاد‘ سرفراز نواز نے کہا ہے کہ پاکستان کو اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں ملوث تینوں کھلاڑیوں پر تاحیات پابندی عائد کرتے ہوئے انہیں آنے والے کھلاڑیوں کے لیے نشانِ عبرت بنا دینا چاہیے۔ اسپاٹ فکسنگ…

پاکستان و بھارت کی کرکٹ ٹیمیں بمقابلہ ذرائع ابلاغ

اب سے چند سال قبل جس بحران سے پاکستانی ٹیم گزر رہی تھی، عین وہی صورتحال اس وقت سرحد کے اُس پار بھارت کو درپیش ہے جو عالمی کپ 2011ء کی یادگار فتح کے بعد سے مسلسل شکستوں کے بھنور میں ہے۔ دورۂ انگلستان میں ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش اور ایک…

پاکستان انگلش فیلڈرز کے ہاتھوں شکست کھا گیا

ویسے تو پاکستان بلے بازی میں بھی انگلستان سے کہیں کم درجے کی ٹیم ہے لیکن دوسرے ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی مقابلے میں انگلستان کی فتح کی سب سے اہم وجہ ان کی بہترین فیلڈنگ تھی جس میں پاکستان کا اُن سے کوئی مقابلہ نہیں ہے۔ یہ انگلش فیلڈرز کے…

واٹمور ایشیا کپ سے ذمہ داریاں سنبھالیں گے: انتخاب عالم

تمام تر سعی و جدوجہد اور ہر قسم کا دباؤ استعمال کرنے کے باوجود بالآخر محسن خان کی ’رخصتی‘ کا وقت آن پہنچا اور اس امر کی تصدیق نئے کوچ کی تلاش کے لیے قائم کردہ کمیٹی کے سربراہ انتخاب عالم نے کر دی ہے کہ آسٹریلیا تعلق رکھنے والے معروف کوچ ڈیو…