زمرہ محفوظات

پاکستان

سرزمینِ پاک سے کرکٹ کی جامع ترین خبریں، تجزیے، تبصرے اور ماضی کی خوبصورت یادیں

پاک بھارت مقابلہ، شائقین کی نظر میں

پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے ایشیا کپ 2012ء کے تاریخی کرکٹ میچ میں بھارت نے جس طرح جامع و پیشہ ورانہ کارکردگی دکھاتے ہوئے فتح حاصل کی، اس نے محدود اوورز میں پاکستان کی کرکٹ ٹیم کی کمزوریوں کو بھی نمایاں کر دیا ہے۔ پاکستان جسے حال…

سلمان اور مظہر نے اسپاٹ فکسنگ معاملے میں پھنسایا، محمد عامر کا پہلا انٹرویو

کرکٹ کی تاریخ کے سب سے بڑے تنازع میں شاندار کیریئر کو گنوانے والے محمد عامر نے کہا ہے کہ انہیں سلمان بٹ اور مظہر مجید نے اس دلدل میں گھسیٹا اور انہی کی وجہ سے مجھے وہ دن دیکھنا پڑا کہ گیند کی جگہ میرے ہاتھوں میں ہتھکڑی تھی۔ اسپاٹ فکسنگ…

بھارت سے شکست: ورلڈ کپ میں بھی روئے تھے، کھلاڑی اب بھی رو رہے ہوں گے: کامران اکمل

ویراٹ کوہلی کا بگولا پاکستان کے ’عالمی معیار‘ کے باؤلنگ اٹیک کو اڑا لے گیا اور بھارت نے ایشیا کپ کے اہم ترین مقابلے میں پاکستان کو شکست دے دی۔ گو کہ اس کی ابھی تک فائنل تک رسائی یقینی نہیں ہے لیکن بنگلہ دیش کے خلاف حوصلہ شکن ہار کے بعد ایسی…

کوہلی کی طوفانی اننگز، بھارت کی امیدیں برقرار، پاکستان فائنل میں

ویراٹ کوہلی کی کیریئر کی بہترین اننگز کی بدولت بھارت نے ایشیا کپ 2012ء کے اہم ترین معرکے میں پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔ اس ریکارڈ 'run chase' نے ٹورنامنٹ میں بھارت کی امیدوں کو برقرار رکھا ہے لیکن بونس پوائنٹ کے ساتھ فتح حاصل نہ…

[آج کا دن] تاریخی بنگلور ٹیسٹ، اقبال قاسم اور توصیف احمد کی یادیں

روایتی حریف پاکستان و ہندوستان کل ڈھاکہ میں آمنے سامنے ہوں گے اور دونوں ممالک میں کرکٹ کا جنون ایک مرتبہ پھر سر چڑھ کر بولنے لگا ہے۔ یہ عالمی کپ 2011ء کے سیمی فائنل میں ٹکراؤ کے بعد دونوں ٹیموں کا پہلا آمنا سامنا ہے لیکن اس مقابلے سے قطع

محسن کے بیان پر بورڈ خفا، باہر کا راستہ دکھانے کا فیصلہ

پاکستان کرکٹ بورڈ سابق کوچ و چیف سلیکٹر محسن خان کی ذرائع ابلاغ سے حالیہ گفتگو پر خوش نہیں دکھائی دیتا، اور اب اپنی تمام پیشکشوں کو بالائے طاق رکھتے ہوئے انہیں مستقبل کے لیے کوئی کام نہیں سوپنا چاہتا یعنی کہ محسن کو ”خدا حافظ“ کہنے کا مرحلہ…

ناقدین خاموش، پاکستان کامیاب، ایشیا کپ فائنل تک رسائی تقریباً یقینی

مصباح الحق، عمر اکمل اور اعزاز چیمہ نے یادگار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نہ صرف اپنے ناقدین کے منہ بند کر دیے بلکہ سری لنکا کے خلاف ایشیا کپ 2012ء کے اہم میچ میں پاکستان کو فتح سے ہمکنار کر کے اسے تقریباً فائنل میں پہنچا دیا ہے۔ اب اس امر…

[آج کا دن] آسٹریلیا سرفراز نواز کی ’ریورس سوئنگ‘ کا شکار ہو گیا

وسط مارچ 1979ء کی شام اور آسٹریلیا-پاکستان اولین ٹیسٹ کے آخری روز میزبان ٹیم کو فتح کے لیے صرف 77 رنز درکار تھے اور اس کی 7 وکٹیں باقی تھیں۔ 382 رنز کے ہدف کے تعاقب میں وہ 305 رنز بنا چکا تھا۔ کریز پر ایلن بارڈر سنچری کا سنگ میل عبور کر چکے…

پاکستان سیریز ہارا ضرور، لیکن انگلستان جیتا نہیں تھا: محسن خان

پاکستان نے سری لنکا کے بعد بنگلہ دیش اور پھر انگلستان کے خلاف پے درپے فتوحات حاصل کیں تو پوری قوم سمیت بین الاقوامی کرکٹرز نے جہاں اسے ٹیم کی کامیابی قرار دیا، وہیں اس کا سہرا اُس وقت کے کوچ محسن حسن خان کے سر بھی باندھا، جنہوں نے عبوری…

پاکستانی کھلاڑیوں کو بھارتی اداکاراؤں سے فاصلہ رکھنے کی ہدایت: ذرائع

پاکستان کے کرکٹرز اور بھارت کی اداکاراؤں کی دوستی کی کہانیاں کچھ ایسی ڈھکی چھپی بات نہیں ہیں۔ ماضی میں عمران خان کے زینت امان، وسیم اکرم کے سشمیتا سین اور شعیب اختر کے سونالی باندرے کے ساتھ تعلقات کی خبریں ذرائع ابلاغ کے ذریعے ہر سو پہنچیں۔…